آج کا دن کیسا رہے گا؟25مارچ 2022

0

حمل (21مارچ تا 21اپریل)

آپ کی کسی خاص شخصیت سے ملاقات ہوسکتی ہے ۔ گھریلو معاملات کے حوالے سے خوشخبری آپ کی منتظر ہوگی ۔ آپ کی زندگی میں کوئی دلچسپ واقع ہوسکتا ہے۔

ثور(22اپریل تا20مئی)

اپنی راہ میں آنے والے تمام مواقع سے فائدہ اٹھائیں ۔ کامیابی آپ کا مقدر ہوگی ۔ دوست کے ذریعے محبوب کی طرف سے اچھی خبر ملے گی ۔

جوزا(21مئی تا21جون)

غیر اخلاقی اور غیر قانونی چیزوں میں زیادہ دلچسپی کا اظہار نہ کریں ۔ آپ عارضی طور پر مالی نقصان سے دو چار ہو سکتے ہیں ۔اچھی فکر کے مطابق زندگی گزارنے کی کوشش کریں ۔

سرطان(22جون تا 23 جولائی)

آپ کاغلط رویہ کسی دوست کو کھونے کا سبب بن سکتا ہے ۔ الجھنے کی عادت کو تبدیل کرنے کی کوشش کریں ۔

اسد(24جولائی تا23اگست)

مالی معاملات میں احتیاط کا دامن تھامے رکھیں ۔ آپ کی کاروباری ساکھ میں اضافہ ہوگا۔ آپ کی کوششیں رنگ لائیں گی اور بڑی کامیابی نصیب ہوگی۔

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)

خواتین کے معاملے میں خاندان میں جھگڑا ہوسکتا ہے ۔ آپ تفریحات و سماجی تقریبات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر)

قانونی میدان میں آپ کی جیت ہوگی۔ کسی وجہ سے قریبی حلقے میں تلخی کا باعث بنے گا۔غلط قسم کی افواہوں پر کان نہ دھریں ۔

عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)

الجھے ہوئے پرانے معاملات حل ہونے کی طرف جائیں گے ۔ قسمت ضرور ساتھ دیگی پر ہمت اور عزم کے ساتھ آگے بڑھتے رہیں۔

جدی(23ستمبرتا 20جنوری)

نئے دوست آپ کے حلقے میں شامل ہوں گے ، کوئی نیا پیشہ اچھا ثابت ہوگا ۔ آپ کی محنت کا .نتیجہ جلد آنے والا ہے۔آپ کا دن آج خوش قسمت رہے گا ۔ کسی سازشی اجنبی سے محتاط رہیں ۔ پیشے میں تبدیلی کا امکان ہے ۔

قوس(23نومبر تا 22دسمبر)

نئے دوست نئے منصوبوں کی طرف راغب کریں گے ۔ مالی کامیابی حاصل ہوگی ۔ بعض دوستوں سے بہت عرصے بعد ملاقات ہوگی ۔

دلو (21جنوری تا19فروری)

کسی دوست کے ساتھ غلط فہمی کا امکان ہے ۔ کسی بڑے کی نصیحت کو غور سے سنیں ۔ بے جا خرچ آپ کو مالی نقصان پہنچا سکتا ہے۔

حوت(20فروری تا20مارچ)

کسی بھی کام سے پہلے غور و فکر ضرور کریں۔ آپ کی زندگی میں کئی اتار چڑھاؤ آرہے ہیں تو بہت صبر کے ساتھ آگے بڑھے۔ آپ کا کوئی اپنا آپ کے لئے کامیابی کی راہ ہموار کر سکتا ہے۔

مزید جانئے : ستاروں کا حال (Horoscope)

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...