آج کا دن کیسا رہے گا؟25فروری 2019

6,954

حمل (21مارچ تا 21اپریل)

آج کا دن آپ کے لیے خوشگوار ثابت ہوگا اورقسمت کی دیوی آپ پر مہربان رہیں گی۔آج آپ جو کام بھی کریں گے اس میں کامیابی ہو گی۔بڑے سے بڑا چیلنج قبول کر لیں ۔مخالفین کو شکست دینے کا بہترین موقع ہے ۔

ثور(22اپریل تا20مئی)

الجھن کا شکار رہیں گے ۔مسائل کے حل میں وقت لگ سکتا ہے ۔ہمت سے کام لیں ۔کسی دوست کے مشورے سے اپنے مسائل حل کریں ۔

جوزا(21مئی تا21جون)

بہت سوچ سمجھ کر راستے پر قدم رکھیں کچھ دوست آج آپ کی آ زمائش کرنا چاہتے ہیں ۔ہو سکتا ہے آپ ان کی آزمائش پر پورا نہ اتر سکیں۔کوئی بھی فیصلہ کرنے میں جلدی نہ کریں ۔آنے والے دن آپ کی فتح کے ہیں۔

سرطان(22جو ن تا 23 جولائی)

مذہب کی طرف آپ کا رجحان بڑھ رہا ہے جو روحانی سکون کا باعث بنے گا۔ ذہانت کے استعمال کا اچھاموقع ہے ۔لوگ آپ کے قریب آنے کی کوشش کریں گے ۔کسی کا دل نہ دکھائیں۔

اسد(24جولائی تا23اگست)

محنت سے کامیابی حاصل کریں ،تاکہ زندگی خوشیوں سے بھر جائیں ۔کام پر پوری توجہ دیں ۔آپ کا باس آپ کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہے ۔حالات بہتر ہونے میں کچھ وقت لگے گا۔

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)

آپ بہت باذوق ہیں اور جمالیات کے تمام تقاضوں آگاہ ہیں ۔آپ کی زبان یا ہاتھ سے کسی کو نقصان نہیں پہنچا لیکن آج ایسی کوئی بات ہو سکتی ہے جو سامنے والے کے دل ٹھیس پہنچا ئے ۔محتاط رہیے ۔

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر)

اپنے مزاج میں تبدیلی لائیں ۔دشمن آپ کے خلاف سازش میں مصروف ہے۔حاصل کی ہوئی شہرت اور عزت کسی معمولی غلطی سے چھن سکتی ہے۔

عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)

آپ دوستی میں پہل کریں گے ۔نیا دوست آپ کے ساتھ مخلص ہوگا۔ مگر اپنے دل کی بات اسے بتانے میں جلدی نہ کریںعزیزوں اور رشتے داروں کو آپ سے شکایات ہیں ۔آج انھیں دور کرنے کا اچھا موقع ہے۔

قوس(23نومبر تا 22دسمبر)

زندگی کے معمولات میں توازن برقرار رکھیں ۔آپ مضبوط اعصاب کے مالک ہیں لیکن انسان کو ٹوٹنے میں دیر نہیں لگتی ۔اپنے قریبی دوستوں اور عزیزوں سے محتاط رہیں۔کوئی قریبی ساتھی آ پ کی معاشی پوزیشن سے خوش نہیں ہے۔

جدی(23دسمبر تا 20جنوری)

کچھ لوگ آپ سے راز داری برتنا چاہتے ہیں ۔اپنا اعتماد ان پر بحال کریں ۔ آپ کی دیرینہ خواہش پوری ہونے والی ہے۔دوسروں کے جذبات کا احترام کریں ۔آج شام کسی پر فضا مقام پر یا قریبی پارک میں تفریح کی غرض سے جائیں۔

دلو (21جنوری تا19فروری)

محبت جیسے نازک معاملے کے لیے آج کا دن بہترین ہے ۔اظہار کرنے میں دیر نہ لگائیں۔آج وہ خوشی حاصل کرنے کا دن ہے جس کا خواب آپ نے دیکھاتھا۔

حوت(20فروری تا20مارچ)

سوچنے میں  سب وقت ضائع نہ کریں آج کچھ کر دکھائیں ۔قسمت آپ کے دروازے پر حاضر ہے ۔ ذہن میں آنے والے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کاوقت آپہنچا ہے۔

مزید جانئے : ستاروں کا حال (Horoscope)

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...