سردیوں میں خشک جلد کے 5 علاج

580

انتہائی گرم شاور نہ لیں۔

سرد دن میں گرم شاور سے بہتر کوئی اور چیز نہیں لگتی، لیکن گرم پانی در اصل سرد موسم میں جلد کا دشمن ہے۔ “بہت زیادہ گرم پانی آپ کی جلد کی قدرتی نمی کو بخارات بنا کر اڑانے میں اضافے کا سبب بنتا ہے”, این چاپاس، ایم ڈی، نیو یارک شہر میں ماہر جلد بتاتی ہیں۔

 

دن میں کئی بار موائسچرائز کریں۔

صبح کے وقت موائسچرائزر کریم سے اپنے چہرے سے شروع کرتے ہوئے پورے بدن کو اچھی طرح موائسچرائز کریں۔

 

دن میں صرف ایک بار فیس واش کا استعمال کرتے ہوئے منہ دھوئیں۔

سردیوں میں رات کو صرف ایک ہی بار فیس واش یا صابن کا استعمال کرتے ہوئے منہ دھونے پر اکتفا کریں تاکہ آپ کی

جلد خشک نہ ہو۔ یہ بھی اہم  ہے کہ آپ کس قسم کا کلینزر استعمال کرتے ہیں، فومنگ اور جیل فیس واش جلد کو صاف ضرور کرتے ہیں لیکن ان کے مضبوط کلیننگ اجزاء کی وجہ جلد خشک بھی ہو سکتی ہے۔

 

.جلد کی دیکھ بھال کی ایک اضافی پرت شامل کریں۔

جلد کے انتہائی خشک دھبوں کا علاج کرنے کے  لیے، جیسے آنکھوں کے ارد گرد اور گالوں پر، ماہر امراض جلد کی منظور شدہ ترکیب آزمائیں۔

 

.پانی کا پینا

ماہرین کا کہنا ہے کہ مناسب ہائیڈریشن کا براہ راست تعلق جلد کے خلیوں کی تخلیق نو سے ہوتا ہے، جوکہ جلد کی رونک میں اضافہ کرتا ہے۔ روزانہ 8 سے 10 گلاس پانی یا پھلوں سے تیار شدہ مشروبات استعمال کریں.

 

نوٹ

ضرورت سے زیادہ پانی پینا آپ کی جلد کو نمی بخشنے میں مدد نہیں کرے گا.

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...