آج کا دن کیسا رہے گا؟14 نومبر 2019

6,810

حمل (21مارچ تا 21اپریل)

آپ بہت خوش قسمت ہیں ۔اللہ تعالیٰ نے آپ کو جن خوبیوں سے نواز ا ہے لو گ اس کی خواہش دل میں رکھتے ہیں۔ دوستوں کے ساتھ محتاط رویہ اختیار کریں۔آپ کے لیے قدرت نے کامیابی کا ہر دورازہ کھول رکھا ہے۔

ثور(22اپریل تا20مئی)

آج کے دن اگر کسی سفر کا ارادہ کیا ہے تو اس میں دیر نہ کریں۔ سفرباعث برکت ثابت ہوگا۔معاشی طور پر مضبوط رہیں گے۔دوستوں میں خاص اہمیت حاصل ہوگی۔

جوزا(21مئی تا21جون )

 

اپنے جیون ساتھی کو اعتماد بخشیں وہ آپ کی توجہ کا طلبگار ہے۔آج کہیں سے اچانک رقم ملنے کا امکان ہے۔آفس کے معاملات میں کچھ لوگ مسلسل دخل اندازی کررہے ہیں ان کی پروا کیے بغیر اپنی محنت جاری رکھیں۔

سرطان(22جو ن تا 23 جولائی )

آج آپ کو کاروبار کے حوالے سےحوصلہ افزا ءفائدے کا امکان ہے۔کچھ لوگ آپ کی کامیابی سے خوش نہیں ہیں۔بچوں کی طرف زیادہ دھیان دیںوہ آپ کی توجہ کے طالب ہیں۔

اسد(24جولائی تا23اگست)

 

اگر آپ ڈرائیونگ کررہے ہیں تو احتیاط سے کام لیں۔کہیں ایسا نہ ہو کہ جلد بازی آپ کو وہاں کبھی نہ پہنچا سکے جہاں آپ بہت جلدی پہنچنا چاہتے ہیں۔مالی معاملات کے معاملے پر کوئی فیصلہ کرنا چاہتے ہیں تو دیر مت کیجیے ۔کامیابی آپ کی منتظر ہے۔

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)

رومانس تیزی سے پروان چڑھ رہا ہے۔اس میںاحتیاط سے کام لیں ورنہ واپسی کا سفر مشکل ہوجائے گا۔کچھ لوگ آپ کے چہرے کو پڑھنے کی کوشش کررہے ہیں ایسا نہ ہو آپ کےخاص باتیں سب کے سامنے آجائیں۔

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر )

 

زندگی کا ہر لمحہ خوشگوار بنائیں ،غریبوں کی مدد آپ کو خوشحال کردے گی۔سچ آپ کی پہچان ہے اس پر قائم رہیں۔کسی سے الجھنے کی کوشش نہ کریں۔گھر اور دفتر کے تمام کام خوش دلی سے انجام دیں۔یہی آپ کی کامیابی کا سبب بنے گی۔

عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)

 

گزشتہ دنوں صحت اور تعلیمی حوالے سے جس پریشانی کا آپ شکار تھے وہ رفتہ رفتہ اب و ختم ہونے کی جانب گامزن ہے۔اب آپ اپنی صحت میں ایک خاص تبدیلی محسوس کریں گے۔

قوس(23نومبر تا 22دسمبر )

 

وقت بہت تیزی کے ساتھ راہ گزر طے کررہا ہے ،اس کو روکنے کی کوشش نہ کریں بلکہ اپنی رفتار تیز کریں ۔اظہار محبت کے لیے آج سے زیادہ شاندار شاید ہی کوئی لمحہ آپ کی زندگی میں آئے ۔

 جدی(23ستمبرتا 20جنوری)

 

آج آپ کی کوئی برسوں پرانی آرزو پوری ہونے کی امید ہے ۔آپ جس سے ملیں اسے مسکراہٹوں کا تحفہ ضرور دیں۔شادی، تعلیم اور روزگار میں کامیابی کا شاندار موقع ہے۔

 دلو (21جنوری تا19فروری )

زندگی آزمائشوں کا نام ہے تو ان آزمائشوں کا سامنا کریں اور ثابت قدم رہیں اور ہر حال میں مثبت فکر کے ساتھ آگے بڑھیں۔

حوت(20فروری تا20مارچ)

ملک سے باہر جانے کا خیال دل سے نکال دیں ۔آپ کے لیے اسی ملک میں روزگار کے بہترین مواقع موجود ہیں،بس ذرا ہمت وحوصلے سے کام لیں۔آپ بہت تیزی کے ساتھ کامیابی کی منازل پار کرلیں گے۔

 

اپنے اسٹار (Horoscope)کے بارے میں مزید جانئے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...