آج کا دن کیسا رہے گا؟13 نومبر 2019
حمل (21مارچ تا 21اپریل)
تعلیمی سلسلے میں حیرت انگیز کامیابی نصیب ہوگی ۔شریک حیات کے ساتھ بہترین ھم آہنگی پیدا ہوگی اور یہ دیر پا قائم رہیں گی ۔یقین اور اطمینان کے ساتھ آگے بڑھیں کامیابی آپ کی راہ میں کھڑی ہیں ۔کرئیر میں مثبت کامیابی ملے گی جو کہ آ پ کے مستقبل کا تعین کرے گا ۔صحت کے معاملات اتسلی بخش رہیں گے ۔ دوستوں سے تعلقات اچھے رخ کی جانب گامزن ہونگے۔نئی سرمایہ کاری سے گریزکیجئے ورنہ نقصان اٹھاسکتے ہیں ۔صحت کا خصوصی خیال رکھیں۔
ثور(22اپریل تا20مئی)
خاندانی معاملات اور دوستوں کے ساتھ تعلقات میں پریشان کن صورتحال کا سامنا ہوسکتا ہے اس کو عقل مندی کے ساتھ نمٹائیں ۔ازدواجی زندگی میں شدید تناؤ پیدا ہوسکتا ہے ان معاملات کو بہت ہوشیاری اور دانشمندی کے ساتھ حل کیجئے۔ کرئیر میں نئی صورتحال درپیش ہوسکتی ہے۔مالی معاملات میں احتیاط کیجئے۔اپنی صحت کاخصوصی خیال رکھیں ۔
جوزا(21مئی تا21جون)
کسی کی مجبوری کا فائدہ نا اٹھائیں۔فیملی سے خراب ہوئے تعلقات کو دوبارہ استوار کیجئے ورنہ ماحول اسی طرح خراب رہےگا ۔ تعلیمی کرئیر کو لے کر مثبت رویہ اختیا ر کیجئے ۔ ایک نیا آئیڈیہ مستقبل کے لئے نئی راہیں کھولے گاتو اپنی قدرتی صلاحتوں کا استعمال کریں ۔صحت کے معاملات تسلی بخش رہیں گے ۔روٹھے ہوئے دوستوں کو منالیجئے وہ بھی آپ کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھانا چاہتے ہیں ۔
سرطان(22جو ن تا 23 جولائی)
ازدواجی زندگی میں بہترین ھم آہنگی پیدا ہوگی ۔یقین اور اطمینان کے ساتھ آگے بڑھیں کامیابی آپ کی راہ تک رہی ہے۔کرئیر میں مثبت کامیابی ملے گی جو کہ آ پ کے مستقبل کا تعین کرے گا ۔صحت کے معاملات انتہائی تسلی بخش رہیں گے ۔تعلیمی زندگی میں بڑی کامیابی نصیب ہوگی ۔ اپنے دوستوں سے تعلقات اچھے رخ کی جانب گامزن ہونگے۔نئی سرمایہ کاری سے پرہیز کیجئے ورنہ نقصان اٹھاسکتے ہیں ۔صحت کا خصوصی خیال رکھیں ورنہ نقصان اٹھائیں گے ۔
اسد(24جولائی تا23اگست)
تعلیمی میدان میں اچھے تنائج برآمد ہونگے ۔اپنے آپ کو ذہنی طور پر مضبوط کریں۔شریک حیات کے ساتھ بگڑے تعلقات بہتر ہوکر خوبصورت ہوجائیں گے اس کو دیر پا قائم رکھنے کے لیے ہم آہنگی کو پروان چڑھائیں ۔ دوستوں اور خاندان سے تعلقات مزید مضبوطی کی طرف جائیں گے۔کاروبار کے معاملات اچھے رہیں گے لہذا نئے تجربات کرنے کا نادر موقع ہیں ۔صحت کے معاملات میں احتیاطی تدابیر اختیار کیجئے ورنہ نقصان اٹھائیں گے ۔
سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)
مالی معاملات میں قسمت آپ کے ساتھ ہے تو بنا گھبرائے بڑے فیصلے لے سکتے ہیں ۔ شریک حیات سے تعلقات متوازن رہیں گے۔ روحانی سکون حاصل ہوگا اور دوسروں سے جڑی خواہشات پوری ہونگی جو کہ دیر پا ہونگی ۔ تجربہ کرنے کابہت اچھاوقت ہے۔ کرئیرمیں بڑےفیصلے لینے کا وقت آچکا ہے جو کہ آپ کو کامیابی کی طرف لے جائے گا ۔اپنی صحت پرنظر رکھیں ۔
میزان(24ستمبر تا23اکتوبر)
شریک حیات سے تعلقات بگڑنے کا خدشہ ہے تو معاملے کو دانشمندی کے ساتھ حل کیجئے اور اپنے ذمہ دار ہونے کا ثبوت دیجئے ۔دوستوں او خصوصا دفتری ساتھیوں کے ساتھ اچھارویہ اختیارکیجئے تاکہ ایک اچھی فضا قائم ہوسکے اور قائم کردہ اہداف تک پہنچ سکے۔ مالی معاملات میں دھچکا لگ سکتا ہے تو نئی سرمایہ کاری سے گریزکیجئےاور تھوڑا انتطار کیجئے حالات اچھی جانب مڑیں گے ۔
عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)
پروفیشنل زندگی میں بڑی کامیابی نصیب ہوگی جس کا آپ کو برسوں سے انتظار تھا۔والدین کا احترام کیجئے ان کی بڑی قربانیاں ہیں آپ کو اس مقام پر لانے کے لیے ۔ اپنے ساتھی سے تعلقات اچھے رخ کی جانب گامزن ہونگے اور یگانگت میں مزید اضافہ ہوگا ۔ مالی مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے تو نئی سرمایہ کاری سے پرہیز کیجئے ورنہ نقصان اٹھائیں گے۔صحت کے معاملات بگڑ سکتے ہیں۔ اپنی صحت پر خصوصی توجہ دیجئے ۔
قوس(23نومبر تا 22دسمبر)
خاندان کے معاملات انتہائی حساس ہوسکتے ہیں بہت احتیاط کے ساتھ ان معاملات کو سلجھائیں اور ہم آہنگی پیدا کیجئے۔ ماضی میں حاصل تجربات آپ کو بہت فائدہ پہنچائیںگے اور کرئیر میں نیا مقام حاصل ہوگا ۔پنی تخلیقی سوچ کے ساتھ آگے بڑھیں۔کامیابی بہت قریب نظر آرہی ہیں ۔مالی طور پر قسمت اچھی رہیں گی اور ترقی ملے گی۔ پرانے دوستوں سے تعلقات کو دوبارہ استوار کیجئے کئی دیر نا ہوجائے ۔
جدی(23ـدسمبر تا 20جنوری)
زندگی نئے موڑ میں داخل ہوگی تو معاملات کو ہوشیاری کے ساتھ سلجھائیں ۔سماجی تعلقات مثبت رخ اختیار کریں گے۔ کرئیر میں ہونے والی نئی تبدیلی کو قبول کیجئے۔معاشی معاملات میں ہمت کے ساتھ فیصلہ کیجئے۔ شریک حیات کے ساتھ تعلقات مثبت رہیں گے۔مثبت فکر اوراپنی تخلیقی سوچ کے ساتھ آگے بڑھتے رہیں ۔کامیابی بہت قریب نظر آرہی ہے ۔
دلو (21جنوری تا19فروری)
نئی سرمایہ کاری سے پرہیز کیجئے اور پرانے ہوئے نقصانات کو پورا کریں۔ زندگی انجوائے کرنے کا وقت ہے نا کہ ماضی یاد کرنے کا۔ شریک حیات کے ساتھ تعلقات مثبت رہیں گے اور پیدا ہوئی غلط فہمیوں کو دور کرنے کاموقع ہیں ۔مثبت فکر اور محنت کے ساتھ آگے بڑھتے رہیں اور اپنی تخلیقی سوچ کے ساتھ آگے بڑھیں۔کامیابی بہت قریب نظر آرہی ہیں دوستوں کے اعتماد پر پورا اتریں ان کی امیدیں آپ سے ہی وابستہ ہیں۔
حوت(20فروری تا20مارچ)
زندگی میں خوشگوار تبد یلی آسکتی ہے۔زند گی ایک نئے رخ پر گامزن ہوگی ممکنہ طور پر کسی نئی صورتحال کا سامنا ہو سکتا ہے تو کوئی بھی بڑا فیصلہ لینے سے پہلے مشورہ کرلیجئے۔ ازدواجی تعلقات میں پریشانی کا سامنا رہے گا جن کو ٹھنڈے مزاج کے ساتھ حل کیجئے ۔سماجی زندگی میں کچھ منفی تبدیلی آسکتی ہیں لہذا اس کو صبر و تحمل کے ساتھ برداشت کیجئے ۔مالی معاملات میں منفی پیش رفت ہوسکتی ہیں تھوڑا صبر و تحمل کے ساتھ انتظار فرمائیں ۔