آج کا دن کیسا رہے گا؟ 5مارچ 2020

28,898

حمل (21مارچ تا 21اپریل)

دوستوں اور خصوصا ًدفتری ساتھیوں کے ساتھ اچھارویہ اختیارکیجئے تاکہ ایک اچھی فضا قائم ہوسکے اور قائم کردہ اہداف تک پہنچ سکے۔ مالی معاملات میں دھچکا لگ سکتا ہے تو نئی سرمایہ کاری سے گریزکیجئےاور تھوڑا انتطار کیجئے حالات اچھی جانب مڑیں گے ۔صحت کے مسائل درپیش ہوسکتے ہیں تو اپنی صحت کا خصوصی خیال رکھیں ۔

ثور(22اپریل تا20مئی)

روحانی سکون حاصل ہوگا اور دوسروں سے جڑی خواہشات پوری ہونگی جو کہ دیر پا ہونگی ۔ تجربہ کرنے کابہت اچھاوقت ہیں۔ کرئیرمیں بڑےفیصلے لینے کا وقت آچکا ہے جو کہ آپ کو کامیابی کی طرف لے جائے گا ۔اپنی صحت کا خصوصی خیال رکھیں ۔معاشی منصوبوں کو دوبارہ شروع کیجئے ۔

جوزا(21مئی تا21جون)

فیملی سے خراب ہوئے تعلقات کو دوبارہ استوار کیجئے ورنہ ماحول اسی طرح خراب رہےگا ۔ تعلیمی کرئیر کو لے کر مثبت رویہ اختیا ر کیجئے ۔ ایک نیا آئیڈیہ مستقبل کے لئے نئی راہیں کھولیں گا تو اپنی قدرتی صلاحیتوں کا استعمال کریں ۔صحت کے معاملات تسلی بخش رہیں گے ۔روٹھے ہوئے دوستوں کو منالیجئے وہ بھی آپ کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھانا چاہتے ہیں۔

سرطان(22جو ن تا 23 جولائی)

خاندانی معاملات اور دوستوں کے ساتھ تعلقات میں پریشان کن صورتحال کا سامنا ہوسکتا ہیں اس کو عقل مندی کے ساتھ نمٹائیں ۔ازدواجی زندگی میں شدید تناؤ پیدا ہوسکتا ہے ان معاملات کو بہت ہوشیاری اور دانشمندی کے ساتھ حل کیجئے۔ کرئیر میں نئی صورتحال درپیش ہوسکتی ہے۔مالی معاملات میں احتیاط کیجئے۔

اسد(24جولائی تا23اگست)

کرئیر میںمثبت کامیابی ملے گی جو کہ آ پ کے مستقبل کا تعین کرے گا ۔صحت کے معاملات انتہائی تسلی بخش رہیں گے ۔تعلیمی زندگی میں بڑی کامیابی نصیب ہوگی ۔ اپنے دوستوں سے تعلقات اچھے رخ کی جانب گامزن ہونگے۔نئی سرمایہ کاری سے پرہیز کیجئے ورنہ نقصان اٹھاسکتے ہیں ۔صحت کا خصوصی خیال رکھیں ورنہ نقصان اٹھائیں گے ۔

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)

شریک حیات کے ساتھ بگڑے تعلقات بہتر ہوکر خوبصورت ہوجائیں گے اس کو دیر پا قائم رکھنے کے لیے ہم آہنگی کو پروان چڑھائیں ۔ دوستوں اور خاندان سے تعلقات مزید مضبوطی کی طرف جائیں گے۔کاروبار کے معاملات اچھے رہیں گے لہذا نئے تجربات کرنے کا نادر موقع ہیں ۔صحت کے معاملات میں احتیاطی تدابیر اختیار کیجئے ورنہ نقصان اٹھائیں گے ۔

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر)

زندگی میں بڑی کامیابی نصیب ہوگی جس کا آپ کو برسوں سے انتظار تھا۔اپنے ساتھی سے تعلقات اچھے رخ کی جانب گامزن ہونگے اور یگانگت میں مزید اضافہ ہوگا ۔ مالی مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے تو نئی سرمایہ کاری سے پرہیز کیجئے ورنہ نقصان اٹھائیں گے۔صحت کے معاملات بگڑ سکتے ہیں اپنی صحت پر خصوصی توجہ دیجئے ۔

عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)

یقین اور اطمینان کے ساتھ آگے بڑھیں کامیابی آپ کی راہ میں کھڑی ہیں ۔کرئیر میںمثبت کامیابی ملے گی جو کہ آ پ کے مستقبل کا تعین کرے گا ۔صحت کے معاملات اتسلی بخش رہیں گے ۔دوستوں سے تعلقات اچھے رخ کی جانب گامزن ہونگے۔نئی سرمایہ کاری سے گریزکیجئے ورنہ نقصان اٹھاسکتے ہیں۔

قوس(23نومبر تا 22دسمبر)

زندگی انجوائے کرنے کا وقت ہے نا کہ ماضی یاد کرنے کا۔ شریک حیات کے ساتھ تعلقات مثبت رہیں گے اور پیدا ہوئی غلط فہمیوں کو دور کرنے کاموقع ہیں ۔مثبت فکر اور محنت کے ساتھ آگے بڑھتے رہیں اور اپنی تخلیقی سوچ کے ساتھ آگے بڑھیں۔کامیابی بہت قریب نظر آرہی ہیں دوستوں کے اعتماد پر پورا اتریں ان کی امیدیں آپ سے ہی وابستہ ہیں۔

جدی(23ـدسمبر تا 20جنوری)

ماضی سےحاصل تجربات آپ کو بہت فائدہ پہنچائیںگے اور کرئیر میں نیا مقام حاصل ہوگا ۔اپنی تخلیقی سوچ کے ساتھ آگے بڑھیں۔کامیابی بہت قریب نظر آرہی ہے ۔اپنے لئے کچھ وقت ضرور نکالیں تاکہ صحت کے مسائل سے دوچار نا ہو۔ مالی طور پر قسمت اچھی رہے گی اور ترقی ملے گی۔ پرانے دوستوں سے تعلقات کو دوبارہ استوار کیجئے کئی دیر نا ہوجائے ۔

دلو (21جنوری تا19فروری)

سلسلہ زندگی نئ جانب مڑیں گی ۔سماجی تعلقات منفی رخ اختیار کرسکتے ہیں ۔ کرئیر میں ہونے والی نئی تبدیلی کو قبول کیجئے۔معاشی معاملات میں ہمت کے ساتھ فیصلہ کیجئے۔ شریک حیات کے ساتھ تعلقات مثبت رہیں گے۔مثبت فکر اوراپنی تخلیقی سوچ کے ساتھ آگے بڑھتے رہیں ۔کامیابی بہت قریب نظر آرہی ہیں ۔

حوت(20فروری تا20مارچ)

کسی بڑی ناگہانی صورتحال کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ازدواجی تعلقات میں پریشانی کا سامنا رہےگا ۔سماجی زندگی میں کچھ منفی تبدیلی آسکتی ہیں ۔ صبر کا دامن تھامیں رکھیں اور دلبرداشتہ نا ہو ۔مالی معاملات میں منفی پیش رفت ہوسکتی ہیں تھوڑا صبر و تحمل کے ساتھ انتظار فرمائیں ۔

مزید جانئے : ستاروں کا حال (Horoscope)

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...