آج کا دن کیسا رہے گا؟ 3اکتوبر2020

37,324

حمل (21مارچ تا 21اپریل)

محبت میں کامیابی حاصل ہوگی۔ حسد کرنے والوں سے ہوشیار رہیں ۔ ہر کام کرنے کا ایک صحیح راستہ ہوتا ہے اور ایک غلط ۔ یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ کونسا راستہ چنتے ہیں ۔

ثور(22اپریل تا20مئی)

آج کا دن کیسا گزرے گا یہ آپ کے ہاتھ میں ہے۔ اگر آپ دن کا آغاز مثبت سوچ اوررویے سے کریں گے تو کامیابی ہی کامیابی حاصل ہوگی۔ منفی سوچ رکھنے سے بنتے کام بھی بعض اوقات بگڑ جاتے ہیں۔

جوزا(21مئی تا21جون)

اپنی صحت کا خاص خیال رکھیں۔ گاڑی چلاتےہوئے احتیاط کریں۔ آنے والے دنوں میں آپ کو صبر اور حوصلے سے کام لینا ہوگا۔ وقتی پریشانیوں سے مت گھبرائیں بعد میں سب کچھ ٹھیک ہوجانا ہے۔

سرطان(22جو ن تا 23 جولائی)

آج کا دن آنے والے دنوں کی منصوبہ بندی میں گزارئیے گا ۔ تعلیمی اعتبار سے بہترین مواقع حاصل ہونے والے ہیں ۔ اپنی تیاری مکمل رکھیں ۔

اسد(24جولائی تا23اگست)

عدل و انصاف تو آپ کے ستارےکی خاص پہچان ہے ۔ البتہ ہر بار ایسا ممکن نہیں ہوسکتا کہ آپ اس معیار پر پورے اتریں۔ انسان سے غلطی ہونا فطری ہے ۔ خود کو معاف کرنا سیکھیں ورنہ پچھتاوا زندگی بھر رہے گا۔

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)

آگے کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لئے اپنا ہر کام وقت پر مکمل کریں ۔ منصوبہ بندی سے چلیں گے تو کامیابی حاصل ہوگی اور سب رکاوٹیں آسانی سے عبور کر لیں گے۔

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر)

آپ چڑچڑاہٹ کا شکار ہے۔ چھوٹی چھوٹی باتیں بھی آپ کا موڈ خراب کر دیتی ہیں ۔ اس کی وجہ آپ کی صحت بھی ہوسکتی ہے تو فورااپنا مکمل طبی معائنہ کرائیں ۔

عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)

اپنے غصے کو قابو میں رکھیں۔ غصہ فساد کی جڑ ہوتا ہے۔ اگر کسی اپنے کی کوئی بات ناگوار بھی گزرے اس پر فوری اظہار کرنے کے بجائے تھوڑا وقت لے لیں ۔ بعد میں مثبت انداز میں ناراضگی کا اظہار کریں۔

قوس(23نومبر تا 22دسمبر)

اس بات کو سمجھنے کی کوشش کریں کہ جو آپ سے محبت کرتے ہیں انہیں آپ کا وقت اور توجہ بھی درکار ہے۔ خود کو کسی بڑے نقصان سے بچانے کے لئے کسی معاہدے پر بنا سوچے سمجھے دستخط نہ کریں۔

جدی(23ستمبرتا 20جنوری)

آپ کو اکثر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اوروں کے مقابلے آپ کے کاموں میں کچھ زیادہ ہی رکاوٹیں آتی ہیں جو اکثر صحیح بھی ہوتا ہے۔ البتہ ایک بار ان رکاوٹوں سے گزر جائیں تو آپ کی کامیابی بھی سب سے الگ اورمنفرد ہوگی۔

دلو (21جنوری تا19فروری)

آپ کا دن خوشیوں سے بھرا ہوگا۔ آپ کو بہت سی اچھی خبریں سننے کو ملیں گی۔ اپنے کام ذمہ داری سے پورے کیجئے گا۔ کامیابی آپ کے قدم چومے گی ۔

حوت(20فروری تا20مارچ)

صحت پر خاص توجہ دیں۔ کھانے پینے کا خیال رکھیں۔ وقت ملے تو کسی ڈاکٹر سے اپنا مکمل چیک اپ کرالیں۔اسٹریس اور ٹینشن سے دور رہیں۔

مزید جانئے : ستاروں کا حال (Horoscope)

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...