آج کا دن کیسا رہے گا؟ 1اگست 2021

0

حمل (21مارچ تا 21اپریل)

تعلیمی میدان میں پیش رفت کا امکان ہے۔ ایک نیا آئیڈیہ مستقبل کے لئے نئی راہیں کھولے گا تو اپنی قدرتی صلاحیتوں کو بروئے کار لائے ،قسمت بھی آپ کے حق میں فیصلہ دے گی ۔صحت کے معاملات تسلی بخش رہے گے ۔فیملی سے خراب ہوئے تعلقات کو دوبارہ استوار کیجئے۔

ثور(22اپریل تا20مئی)

اس ہفتہ وار تعطیلات میں اپنی فیملی اور خاندان کو وقت دیجئے ۔تعلیمی کریئر میں شدید دھچکا لگ سکتا ہے لیکن اس کو اپنے اوپر حاوی نہیں ہونے دینااور ہمت وحوصلے کے ساتھ قدم بڑھاتے رہیں کامیابی تھوڑی دور کھڑی ہے ۔

جوزا(21مئی تا21جون)

شریک حیات کے ساتھ بگڑے تعلقات بہتر ہوجائے گے دوستوں اور خاندان سے تعلقات مزید مضبوطی کی طرف گا مزن ہوجائیں گے۔کاروبار کے معاملات اچھے رہیں گے لہذا نئے تجربات کرنے کا نادر موقع ہیں ۔صحت کے معاملات میں احتیاطی تدابیر اختیار کیجئے ورنہ شدیدنقصان اٹھائیں گے۔

سرطان(22جو ن تا 23 جولائی)

ساتھی سے تعلقات اچھے رخ کی جانب گامزن ہونگےاور ماضی میں پیش آنے والے واقعات کو مالی مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے تو نئی سرمایہ کاری سے پرہیز کیجئے ورنہ نقصان اٹھاسکتے ہیں۔ کسی نئے راستے کو چنے سے پہلے عزیز و اقارب سے مشورہ ضرور کیجئے۔

اسد(24جولائی تا23اگست)

 

 کرئیرمیں بڑےفیصلے لینے کا وقت آچکا ہے جو کہ آپ کو کامیابی کی طرف لے جائے گا ۔مالی معاملات میں قسمت آپ کے ساتھ ہے تو بنا گھبرائیں بڑے فیصلے لے سکتے ہیں ۔ اپنی صحت پرنظر رکھیں ۔پرانے منصوبوں کو دوبارہ شروع کرنے کے لئے موضوع وقت ہے۔ نیا تجربہ کرنے کا بہترین وقت ہیں۔

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)

مثبت فکر اور محنت کے ساتھ آگے بڑھتے رہیں اور اپنی تخلیقی سوچ کے ساتھ آگے بڑھیں۔دوستوں کے اعتماد پر پورا اتریں ان کی آپ سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں ۔کامیابی بہت قریب نظر آرہی ہیں نئی سرمایہ کاری سے پرہیز کیجئے اور پرانے ہوئے نقصانات کو بھول کر آگے کی طرف پیش قدمی کریں۔

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر)

 

تعلیمی زندگی میں حیرت انگیز کامیابی نصیب ہوگی ۔یقین اور اطمینان کے ساتھ آگے بڑھے کامیابی آپ کی راہ میں کھڑی ہیں تعلیمی میدان میں مثبت کامیابی ملے گی جو کہ آ پ کے مستقبل کا تعین کرے گا ۔ دوستوں سے تعلقات اچھے رخ کی جانب گامزن ہونگے۔نئی سرمایہ کاری سے گریزکیجئے ورنہ نقصان اٹھاسکتے ہیں۔

عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)

کرئیر میں مثبت کامیابی ملے گی جو کہ آ پ کے مستقبل کا تعین کرے گا ۔ازدواجی زندگی خوشگوار ہوجائے گی ۔یقین اور اطمینان کے ساتھ آگے بڑھیں کامیابی آپ کی راہ تک رہی ہے۔صحت کے معاملات انتہائی تسلی بخش رہیں گے۔

قوس(23نومبر تا 22دسمبر)

 

کسی واقعہ یا حادثے سے خوف کھانے کی ضرورت نہیں کیونکہ آپ کے چاہنے والے آپ کے ساتھ کھڑے ہیں ۔سماجی تعلقات مثبت رخ اختیار کریں گے۔ کرئیر میں ہونے والی نئی تبدیلی کو قبول کیجئے ۔مثبت فکر اور محنت کے ساتھ آگے بڑھتے رہے۔ معاشی معاملات میں ہمت وحوصلہ کے ساتھ فیصلہ کیجئے۔

جدی(23ـدسمبر تا 20جنوری)

 

دفتری ساتھیوں کے ساتھ اچھارویہ اختیارکیجئے تا کہ کام کی ایک اچھی فضا قائم ہوسکے اور قائم کردہ اہداف تک پہنچ سکے۔ مالی معاملات میں دھچکا لگ سکتا ہے تو نئی سرمایہ کاری سے گریزکیجئے۔ اس مہینے میں بڑی کامیابی نصیب ہوسکتی ہے تو رکیے مت اور قدم بڑھاتے رہیں۔

دلو (21جنوری تا19فروری)

ماضی سے حاصل تجربات آپ کو فائدہ پہنچائیں گےاور اسی بنیاد پرکرئیر میں نیا مقام حاصل ہوگا ۔خاندان کے معاملات انتہائی حساس ہوسکتے ہیں بہت احتیاط کے ساتھ ان معاملات کو سلجھائیں مالی طور پر قسمت اچھی رہےگی اور ترقی ملے گی۔

حوت(20فروری تا20مارچ)

آپ کی ازدواجی زندگی میں شدید تناؤ پیدا ہوسکتا ہے ان معاملات کو بہت ہوشیاری اور دانش مندی کے ساتھ حل کیجئے۔ خاندانی معاملات اور دوستوں کے ساتھ تعلقات میں پریشان کن صورتحال کا سامنا ہوسکتا ہیں اس کو عقل مندی کے ساتھ نمٹائیں ۔مالی معاملات میں احتیاط کے ساتھ فیصلہ کیجئے۔

مزید جانئے : ستاروں کا حال (Horoscope)

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...