آج کا دن کیسا رہے گا ؟31 اکتوبر 2017

3,983

حمل (21مارچ تا 21اپریل)

زند گی ایک نئی جنب گامزن ہوگی ممکنہ طور پر کسی نئی صورتحال کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ کوئی بھی بڑا فیصلہ لینے سے پہلے قریبی رفقاء سے مشورہ کرلیجئے۔تعلیمی میدان میںشدید دھچکا لگ سکتا ہے لیکن اس کو اپنے اوپر حاوی نہیں ہونے دے گا اور ہمت کے ساتھ آگے قدم بڑھاتے رہیں کامیابی تھوڑی دور ہے ۔ازدواجی تعلقات میں پریشانی کا سامنا رہیںگا جن کو ٹھنڈے مزاج کے ساتھ حل کیجئے ۔سماجی زندگی میں کچھ منفی تبدیلیاں آسکتی ہیں ۔لہذا اس کو صبر و تحمل کے ساتھ براداشت کیجئے ۔مالی معاملات میں منفی پیش رفت ہوسکتی ہے۔ ا تھوڑا صبر و تحمل کے ساتھ انتظار فرمائیں ۔

ثور(22اپریل تا20مئی)

شریک حیات سے تعلقات بگڑنے کا خدشہ ہے ۔معاملے کو دانشمندی کے ساتھ حل کیجئے اور اپنے ذمہ دار ہونے کا ثبوت دیجئے ۔نقابل یقین دشمنسامنے آ سکتا ہے جو زندگی کا تلخ پہلو روشناس کرائے گا لیکن مستقبل میں آپ کو مضبوطی فراہم کریں گا ۔دوستوں او رخصوصا دفتری ساتھیوں کے ساتھ اچھارویہ اختیارکیجئے تاکہ ایک اچھی فضا قائم ہوسکے اور قائم کردہ اہداف تک پہنچا جا سکے۔ مالی معاملات میں دھچکا لگ سکتا ہے تو نئی سرمایہ کاری سے گریزکیجئے۔تھورے انتطار کیجئے حالات اچھی جانب گامزن ہوجائیں گے ۔صحت کے مسائل درپیش ہوسکتے ہیں تو اپنی صحت کا خصوصی خیال رکھیں ۔

جوزا(21مئی تا21جون)

ازدواجی زندگی میں شدید تناؤ پیدا ہوسکتا ہے ان معاملات کو بہت ہوشیاری اور دانش مندی کے ساتھ حل کیجئے۔ خاندانی معاملات اور دوستوں کے ساتھ تعلقات میں پریشان کن صورتحال کا سامنا ہوسکتا ہے ۔ اس کو عقل مندی کے ساتھ نمٹائیں ۔کرئیر میں نئی صورتحال درپیش ہوسکتی ہےتو اپنے فیصلوں میں تھوڑا محتاط رہیں ۔مالی معاملات میں احتیاط کے ساتھ فیصلہ کیجئے۔اپنی صحت کاخصوصی خیال رکھیں ۔

سرطان(22جو ن تا 23 جولائی)

شریک حیات سے تعلقات میں متوازن رہیں گے بچوں کے سلسے میں اچھی خبر ملے گی۔جسمانی اور روحانی طور پر بہت سکون حاصل ہوگا ۔دوسروں سے جڑی خواہشات پور ی ہونگی جو کہ دیر پا ہونگی ۔ نیا تجربہ کرنے کا بہترین وقت ہے۔ کرئیرمیںبڑےفیصلے لینے کا وقت آچکا ہے جو کہ آپ کو کامیابی کی طرف لے جائیں گے ۔مالی معاملات میں قسمت آپ کے ساتھ ہے تو بنا گھبرائے بڑے فیصلے لے سکتے ہیں ۔ اپنی صحت پرنظر رکھیں ۔پرانے رکے ہوئے منصوبوں کو دوبارہ شروع کیجئے ۔

اسد(24جولائی تا23اگست)

شریک حیات کے ساتھ بگڑے تعلقات بہتر ہوکر خوبصورت ہوجائیں گے اس کو دیر پا قائم رکھنے کے لیے ہاہمی رضا مندی بڑھائیں ۔ دوستوں اور خاندان سے تعلقات مزید مضبوطی کی طرف جائیں گے۔کاروبار کے معاملات اچھے رہیں گے لہذا نئے تجربات کرنے کا نادر موقع ہے ۔صحت کے معاملات میں احتیاطی تدابیر اختیار کیجئے ورنہ نقصان اٹھائیں گے ۔ تعلیمی کرئیر کو لے کر اچھے تنائج برآمد ہونگے ۔ زند گی کسی نئی طرف گامزن ہوسکتی ہے۔

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)

زندگی کے ساتھی کے ساتھ اعتماد کا رشتہ بڑھائیں ورنہ یہ کدورتیں دوری پیدا کردیں گی ۔فیملی سے خراب ہوئے تعلقات کو دوبارہ استوار کیجئے ورنہ ماحول اسی طرح خراب رہے گا ۔ تعلیمی کرئیر کو لے کر مثبت رویہ اختیا ر کیجئے ۔ ایک نیا آئیڈیا مستقبل کے لئے نئی راہیں کھولے گا تو اپنی قدرتی صلاحتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ؔآگے بڑھیں۔ قسمت آپ کے حق میں فیصلہ دے گی ۔صحت کے معاملات تسلی بخش رہیں گے ۔روٹھے ہوئے دوستوں کو منالیجئ وہ بھی آپ کی طرف دوستی کا ہاتھ برھانا چاہتے ہیں ۔

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر)

ازدواجی زندگی میں بہترین ھم آہنگی پیدا ہوگی اور یہ دیر پا چلے گی ۔یقین اور اطمینان کے ساتھ آگے بڑھیں کامیابی آپ کی راہ تک رہی ہے۔کرئیر میںمثبت کامیابی ملے گی جو کہ آ پ کے مستقبل کا تعین کرے گا ۔صحت کے معاملات انتہائی تسلی بخش رہیں گے ۔تعلیمی زندگی میں بڑی کامیابی نصیب ہوگی ۔ اپنے دوستوں سے تعلقات اچھے رخ کی جانب گامزن ہونگے۔نئی سرمایہ کاری سے پرہیز کیجئے ورنہ نقصان اٹھاسکتے ہیں ۔صحت کا خصوصی خیال رکھیں ورنہ نقصان اٹھائیں گے ۔

عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)

کسی واقعہ یا حادثے سے خوف کھانے کی ضرورت نہیں کیونکہ پارٹنر آپ کے ساتھ کھڑا ہے ۔سماجی تعلقات مثبت رخ اختیار کریں گے۔ کرئیر میں ہونے والی نئی تبدیلی کو قبول کئجئے۔معاشی معاملات میں ہمت کے ساتھ فیصلہ کئجئے۔ زندگی انجوائے کرنے کا وقت ہے۔ شریک حیات کے ساتھتعلقات مثبت رہیں گے۔مثبت فکر اور محنت کے ساتھ آگے بڑھتے رہیں ۔اپنی تخلیقی سوچ کے ساتھ آگے بڑھیں۔کامیابی بہت قریب نظر آرہی ہیں ۔

قوس(23نومبر تا 22دسمبر)

خاندان کے معاملات انتہائی حساس ہوسکتے ہیںبہت احتیاط کے ساتھ ان معاملات کو سلجھائیں اور ہم آہنگی پیدا کیجئے۔ ماضی میں حاصل تجربات آپ کو بہت فائدہ پہنچائیںگے اور کرئیر میں نیا مقام حاصل ہوگا ۔پنی تخلیقی سوچ کے ساتھ آگے بڑھیں۔کامیابی بہت قریب نظر آرہی ہیں ۔پنے لئے کچھ وقت نکالیں تاکہ صحت کے مسائل سے دوچار نا ہو۔ مالی طور پر قسمت اچھی رہیں گی اور ترقی ملے گی۔ پرانے دوستوں سے تعلقات کو دوبارہ استوار کیجئے کئی دیر نا ہوجائے ۔

جدی(23ـدسمبر تا 20جنوری)

زندگی انجوائے کرنے کا وقت ہے نا کہ لاحاصل چیزوں پر اداس رہیں ا۔ شریک حیات کے ساتھ تعلقات مثبت رہیں گے اور پیدا ہوئی غلط فہمیوں کو دور کرنے کا نادر موقع ہیں ۔مثبت فکر اور محنت کے ساتھ آگے بڑھتے رہیں اور اپنی تخلیقی سوچ کے ساتھ آگے بڑھیں۔کامیابی بہت قریب نظر آرہی ہیں نئی سرمایہ کاری سے پرہیز کیجئے اور پرانے ہوئے نقصانات کو ازالہ ہونے دیجئے۔ دوستوں کے اعتماد پر پورا اتریں ان کی امیدیں آپ سے ہی وابستہ ہیں۔

دلو (21جنوری تا19فروری)

پروفیشنل لائف میں بڑی کامیابی نصیب ہوگی جس کا آپ کو برسوں سے انتظار تھا۔والدین کا احترام کیجئے ان کی بڑی قربانیاں ہیں آپ کو اس مقام پر لانے کے لیے ۔ اپنے ساتھی سے تعلقات اچھے رخ کی جانب گامزن ہونگے اور یگانگت میں مزید اضافہ ہوگا ۔۔ مالی مشکلات کو سانا ہوسکتا ہے تو نئی سرمایہ کاری سے پرہیز کیجئے ورنہ نقصان اٹھاسکتے ہیں۔صحت کے معاملات بگڑ سکتے ہیںتو اپنی صحت پر خصوصی توجہ دیجئے ۔

حوت(20فروری تا20مارچ)

آوپ اور آؔپ کے ساتھی میں بہترین ھم آہنگی پیدا ہوگی اور یہ دیر پا قائم رہیں گی ۔یقین اور اطمینان کے ساتھ آگے بڑھیں کامیابی آپ کی راہ میں کھڑی ہیں ۔کرئیر میںمثبت کامیابی ملے گی جو کہ آ پ کے مستقبل کا تعین کرے گا ۔صحت کے معاملات اتسلی بخش رہیں گے ۔تعلیمی زندگی میں حیرت انگیز کامیابی نصیب ہوگی ۔ دوستوں سے تعلقات اچھے رخ کی جانب گامزن ہونگے۔نئی سرمایہ کاری سے گریزکیجئے ورنہ نقصان اٹھاسکتے ہیں ۔صحت کا خصوصی خیال رکھیں۔

 

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...