آج کا دن کیسا رہے گا؟ 21 ستمبر2017

3,479

حمل (21مارچ تا 21اپریل)
کچھ دن پہلے جو چیز آپ نے محض شوق کی خاطر خریدی تھی اب آپ کو اس پر افسوس ہورہا ہے۔ لیکن ایسا سوچنے کی ضرورت نہیں کبھی کبھی کچھ کام صرف اپنی خوشی کے لئے بھی کئے جاتے ہیں ۔

ثور(22اپریل تا20مئی)
آپ کے کچھ گھروالے اداس ہیں ۔ آپ کی لاکھ کوششوں کے بعد بھی آپ ان کا موڈ ٹھیک نہیں کر پائے ۔ کچھ چیزیں وقت پر بھی چھوڑ دینی چاہیں۔ تھوڑے عرصے بعد وہ خود نارمل ہو جائیں گے۔

جوزا(21مئی تا21جون)
آپ کے اندر بے پناہ تخلیقی صلاحیتیں موجود ہیں۔ اسے کچھ لکھنے میں استعمال کریں۔ کچھ موجودہ حالات و واقعات کے بارے میں لکھیں۔ اس کام سے آپ کو دلی خوشی ملے گی اور اپنی صلاحیتوں کا بھی اندازہ ہوگا ۔

سرطان(22جو ن تا 23 جولائی)
آپ کا ایک دوست ایک خطرناک منصوبے پرآپ کو آمادہ کرنا چاہتا ہے۔ اگر فوری منع کرنا مناسب نہ لگے تو وقتی طور پر بس بات کو ٹال دیجئے لیکن ایسے کام میں پڑنے کا بلکل مت سوچئے گا ۔

اسد(24جولائی تا23اگست)
آج آپ اپنے کریئر کے بارے میں منصوبہ بندی کر سکتے ہیں ۔ اکثر آپ کے ساتھ یہ ہوتا ہے کہ بہت سارے کاموں میں سے فیصلہ کرنا مشکل ہو جاتا ہے کہ کونسا کام پہلے کیا جائے۔ اس کے لئے آپ کو یہ سمجھنا ضروری ہے کہ ایسا ہر بار ممکن نہیں کہ سب کام آپ ایک ہی دن میں نمٹالیں۔

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)
آپ کے ذہن میں چند زبردست آئیڈیاز ہیں لیکن آپ ان کو لے کر الجھن کا شکار ہیں ۔ اس بارے میں اگر کسی سمجھدار شخص سے مشورہ لے لیا جائے تو بہتر رہے گا ۔ اس طرح آپ کو دوسروں کی رائے مل جائے گی۔

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر)
آج آپ جب اٹھیں گے تو آپ کو کئی سوالوں کے جواب سمجھ میں آجائیں گے۔ یہ تصویر کے باقی بچے آخری چند ٹکڑے ہیں ۔ اب آپ کو مکمل بات سمجھ آچکی ہے اس لئے اپنی حکمت عملی کا آغاز کردیں ۔

عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)
آج آپ کی کسی ایسے شخص سے ملاقات ہوگی جس کی مقناطیسی شخصیت آپ کو بے حد متاثر کرے گی۔ اور اس کے آئیڈیاز کام کے ہونگے لیکن ان پر فوراً چلنے کی کوشش مت کیجئے گا۔ ہر فیصلہ سوچ سمجھ کر صحیح وقت پر کریں ۔

قوس(23نومبر تا 22دسمبر)
سب کچھ حاصل کرنا اتنا آسان نہیں ہوتا آپ بھی جو تلاش کر رہے ہیں اسے ملنے میں ابھی تھوڑا اور وقت لگے گا۔ اپنی کھوج جاری رکھیں آپ کو کامیابی جلد حاصل ہوگی۔

جدی23دسمبر تا 20جنوری)
فیصلہ لینے کے لئے آپ کو اپنے جذبات پر قابو رکھنا ہوگا اور سوچ سمجھ کر چلنا ہوگا ۔ جذبات میں آکر یا بنا عقل کا استعمال کئے کوئی قدم مت اٹھائیے گا اس سے آپ ہی کا نقصان ہوگا ۔

دلو (21جنوری تا19فروری)
آج آپ محبت کا ایک نیا انداز دیکھیں گے۔ آپ کے شریک حیات کے پاس آپ کے لئے ایک سرپرائز ہے شام تک آپ کو معلوم ہو جائے گا ۔ یہ تحفہ آپ کو سچ میں خوشی دے گا ۔

حوت(20فروری تا20مارچ)
آج آپ رات میں کہیں باہر جانے کا سوچ رہے ہیں۔ ممکن ہو تو پروگرام کینسل کردیں۔ آج کا دن گھر والوں کے ساتھ گھر پر گزاریں۔ چاہیں تو باہر چہل قدمی کر لیں۔شاید آپ کو آرام کی ضرورت ہو۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...