آج کا دن کیسا رہے گا؟19فروری2018

15,036

حمل (21مارچ تا 21اپریل) 

کسی دوست سے مالی فائدہ حاصل ہوسکتا ہے ۔ منصوبہ بندی کے لئے اچھا وقت ہے ۔ اپنے مستقبل کے فیصلے میں اپنے شریک حیات کو بھی اہمیت دیں ۔ ماں باپ کو ناراض مت ہونے دیجئے گا ۔ مہمانوں کی آمد رہے گی ۔

ثور(22اپریل تا20مئی)

کسی نئی جگہ جانے کا موقع مل سکتا ہے۔ اچانک سے ملنے والی دعوت کو مٹ ٹھکرائیے گا۔ زندگی میں کچھ کام بنا کسی منصوبے کے بھی کرنی چاہیے۔

جوزا(21مئی تا21جون)

آپ کو کسی ڈر نے گھیرا ہوا ہے۔ خود کو تمام قسم کے ڈر اور فکروں سے آزاد کرلیجئے۔ ایسا کچھ نہیں ہوگا جس سے آپ کی زندگی میں ہل چل مچ جائے ۔ تمام معاملات معمول کے مطابق ہوں گے۔ کسی بڑی تبدیلی کے امکانات نظر نہیں آتے۔

سرطان(22جو ن تا 23 جولائی)

کسی نامعلوم ذرائع سے بڑی رقم ہاتھ لگے گی۔ آس پاس کے لوگوں میں آپ کی کامیابی یا قسمت کو لے کر حسد پیدا ہوسکتا ہے ۔ لوگوں کو باتیں کرنے دیں آپ اپنی منزل پر نظر رکھیں ۔

اسد(24جولائی تا23اگست)

کچھ لوگ آپ کی ایمانداری کو آزمانے کی کوشش کریں گے ۔ آپ کو ثابت قدم رہنا ہوگا۔ خود پر بھروسا کرنا سیکھئے۔ کامیابی آپ کے قدم چومے گی ۔

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)

طبیعت تھوڑی ناساز ہوسکتی ہے۔ غذا کا خیال رکھیں۔ ضرورت کے علاوہ گرمی میں باہر نہ نکلیں۔ گھر والوں کی قربت و محبت حاصل ہوگی۔ شریک حیات سے کوئی خوش خبری ملنے کی توقع ہے۔

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر)

زندگی کے نشیب و فراز میں آپ اس قدر مصروف ہو گئے ہیں کہ پرانے دوستوں کے لئے وقت نہیں نکال پا رہے۔ اس وجہ سے کئی پرانے دوستوں سے اب رابطہ ٹوٹ چکا ہے۔ نئے دوست بنائیں اور خود کے لئے تھوڑا وقت نکالیں ۔

عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)

آپ ان دنوں سست اور تھکا ہوا محسوس کررہے ہیں ۔ اس کی وجہ یہ ہوسکتی ہے کہ آپ کھانے

پینے میں صحت کے اصولوں کو اہیت نہیں دے رہے اور نہ ہی کسی جسمانی سرگرمی میں حصہ لے رہے ہی۔ بیماریوں سے بچنے کے لئے اپنی طرز زندگی (Vitality) میں تبدیلی لائیں ۔

قوس(23نومبر تا 22دسمبر)

کاروبار میں ترقی حاصل ہوگی۔ اس برج سے تعلق رکھنے والے لوگ جو اس وقت تعلیمی میدان میں ہیں اپنے کریئر کی پلاننگ کا آغاز آج سے کرسکتے ہیں ۔ بیرون ملک اعلیٰ تعلیم کے لئے جانے کے روشن امکانات ہیں ۔

جدی(23دسمبر تا 20جنوری)

آپ کی زندگی میں ایک بڑی تبدیلی آنے والی ہے ۔ مالی لحاظ سے آپ پر سکون رہیں گے۔کسی اپنے سے توقعات پوری نہیں ہوپائیں گی ۔ اپنا کام خود ہی سر انجام دینا ہوگا۔ البتہ کام باخوبی انجام پائے گا ۔

دلو (21جنوری تا19فروری)

آپ کا خاص دوست اب اور بھی خاص ہونے والا ہے ۔ شادی کے امکانات معلوم ہوتے ہیں۔ کسی دوست سے آنے والے رشتے پر سنجیدگی سے سوچئے گا۔ ایک اچھا دوست ایک اچھا شریک حیات بھی بن سکتا ہے ۔ کاروباری معاملات میں کسی معنی خیز تبدیلی کے امکانات نہیں ۔

حوت(20فروری تا20مارچ)

آج کا دن زندگی میں ایک خوش گوار موڑ لے کر آئے گا۔ خوشیاں سمیٹنے کے لئے تیار ہوجائیں۔ آزمائش کی گھڑی اب ٹل چکی ہے۔ کسی پرانے دوست سے متعلق بھی کوئی اچھی خبر سننے کو ملے گی ۔

اپنے اسٹار (Horoscope)کے بارے میں مزید جانئے

 

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...