آج کا دن کیسا رہے گا؟ 14اکتوبر 2017

13,716

حمل (21مارچ تا 21اپریل)
آپ کا موجودہ منصوبہ کامیابی سے منتج ہوگا۔ چالبازوں سے ہوشیار رہیں اور ہر چیز پر نگاہ رکھیں ۔ آپ ایک اہم عوامی اجتماع میں شرکت کریں گے ۔

ثور(22اپریل تا20مئی)
ایک چھوٹا سا واقعہ آپ کی پریشانی کو کم کردے گا۔ ایک غیر متوقع وراثت اچھا موقع لائے گی ۔

جوزا(21مئی تا21جون)
کامیابی اور مال کا لالچ پیدا ہوسکتا ہے ۔ مشکل وقت گزارنے کے بعد خوشی کے لمحات میسر آئیں گے ۔

سرطان(22جو ن تا 23 جولائی)
ایک اتفاقیہ ملاقات آپ کی زندگی پر متاثر ہوگی ۔ ایک قانونی معاہدے پر دستخط ہونگے ۔ احمق لوگ آپ کو راہ راست سے بہکانے کی کوشش کریں گے ۔

اسد(24جولائی تا23اگست)
صورتحال نا خوشگوار ہوگی لیکن آپ کامیاب ہوں گے ۔ آپ کا نصب العین پورا ہوگا۔ رہائش میں تبدیلی نئی دلچسپیاں لائے گی ۔

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)
آپ کی ضد آپ کو لے ڈوبے گی ۔ ایک اہم واقعہ ملے جلے اثرات مرتب کرے گا ۔ انتہا پسندی تباہی سے دو چار کرے گی۔ اس سے اجتناب لازم ہے ۔

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر)
آپ کا سخت رویہ عارضی علیحدگی کا باعث بن سکتا ہے ۔ پریشانی کے بعد خوشگوار حیرت کا سامنا ہوگا ۔

عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)
دولت کے حصول کا موقع پیدا ہوگا ۔ آپ کو ہر طرح کے نشیب و فراز کے لئے تیار رہنا ہوگا ۔ ایک غیر دانش مندانہ فیصلہ ایک دشمن پیدا کرنے کا موجب ہوگا۔

قوس(23نومبر تا 22دسمبر)
حالات آپ کی موافقت میں ہوں گے ۔ آپ نے پریشانی کے وقت حوصلہ نہیں ہارا جس کا پھل اب آپ کو مل رہا ہے ۔ آپ کا عزم و حوصلہ آپ کی کامیابی کا ضامن ہوگا ۔

جدی(23ستمبرتا 20جنوری)
ایک تعلق خلاف توقع بہران کا شکار ہوگا ۔ کسی دوست کی نصیحت مفید ثابت ہوگی ۔ کاروبار بہتر ہوگا ۔

دلو (21جنوری تا19فروری)
خوش قسمتی اور مسرت آپ کے سنگ ہوگی ۔ ایک نیا ذریعہ آمدنی دریافت ہوگا۔ تیز روی سے پرہیز کریں ۔

حوت(20فروری تا20مارچ)
آپ کی لاپرواہی سے پیدا ہونے والے مسائل خطرناک صورت اختیار کر سکتے ہیں ۔ ایک کاروباری معاہدہ ٹوٹنے کا خطرہ ہے۔ ہمت نہ ہاریں اس کا ٹوٹنا آپ ہی کے حق میں بہتر ہے ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...