خاص ایام میں ان باتوں کاخاص خیال رکھیں
مخصوص ایام Periods میں خواتین کچھ ایسے کام کرلیتی ہیں جوآگے جاکر انکے لئے تکلیف کاباعث بنتے ہیں۔لہٰذا ان ایام میں درج ذیل باتوں کاخصوصی خیال رکھیں تاکہ آئندہ آنے والی پیچیدگیوں سے بچ سکیں
۱۔آرام کریں
ماہواری کے شروع کے تین دنوں میں کوشش کریں کہ زیادہ کام کالوڈ نہ لیں اور آرام کریں تاکہ اس کے باعث ہونے والی تکالیف کا سامناآپ آرام سے کرسکیں
۲۔نہانے سے گریز
مخصوص ایام کے شروع ہوتے ہی فوری طور پر نہانانہیں چاہئے اس وقت آپکے جسم کادرجہ حرارت نہانے کے باعث نیچے آجاتاہے جو آپکے ماہواری نظام کے لئے صحیح نہیں ہے۔
۳۔ٹھنڈاپانی نہ پئیں
خصوصاً ان ایام میں ٹھنڈے پانی سے ضرورپرہیز کرناچاہئے بلکہ پینے کے لئے نیم گر م پانی استعمال کرناچاہئے ورنہ کم از کم ٹھنڈے پانی کی جگہ سادہ پانی ضرور پیناچاہئے۔
۴۔گرم اشیاء
کھانے میں گرم اشیاء کااستعمال کریں ٹھنڈے مشروبات اور کھٹی چیزوں کاپرہیز کریں۔ابلاہوا انڈہ کھائیں،قہوہ اور کاڑھاپیئیں۔اس عمل سے ماہواری میں ہونے والے درد سے بھی آرام ملتاہے۔
۵۔پانی کے کاموں سے بچیں
ٹھنڈے پانی میں کام کرنے باعث ماہواری کے عمل میں رکاوٹ ہوتی ہے۔شروع کے تین دنوں میں کپڑے وغیرہ دھونے سے گریز کرناچاہئے۔
۶۔وزن نہ اٹھائیں
ان ایام میں بھاری وزن اٹھانے سے گریز کریں۔ضروری کاموں کے لئے گھر میں موجود دیگر افراد سے مدد لیں۔
۷۔صفائی کاخاص خیال رکھیں
ان ایام میں خواتین کے لئے ضروری ہے کہ جراثیم سے بچاؤ اور صحت (health) مند زندگی کے لئے وہ اپنی ذاتی صفائی کاخاص خیال رکھیں۔
۸۔ڈاکٹر سے رجوع کریں
اگر ماہواری میں قلت یاغیر ضروری خون کاڈسچارج ہوتو ان باتوں کو نظر انداز نہ کریں بلکہ اپنی ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
مزید جانئے :شیرخواربچوں کی صفائی کے طریقے