جہاز کے سفر میں پیش آنے والے طبی مسائل

2,268

جہاز کے ذریعے سفر آج کل بہت عام ہے،کیونکہ یہ جدید اور تیز ترین سفر ہے جو وقت بھی بچاتا ہے اور آرام دہ بھی ہے ۔لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ فضائی سفر انسانی جسم پر کس طرح کے اثرات مرتب کرسکتا ہے ؟ویسے ضروری نہیں کہ ہر ایک کے ساتھ ایسا ہی ہو مگر اکثر افراد کے ساتھ ایسا ہوسکتا ہے جو درج ذیل ہے۔

منہ کے ذائقے میں تبدیلی ہونا

سائنسدانوں نے یہ حیرت انگیز بات دریافت کی ہے کہ دوران پرواز منہ کے ذائقے کا تعین کرنے والے دماغی حصے مختلف انداز سے کام کرنے لگتے ہیں۔ یعنی جن لوگوں کو زمین پر میٹھا زیادہ پسند ہوتا ہے وہ طیارے میں بیٹھ کر نمکین یا تیکھی چیز کی خواہش کرنے لگتے ہیں۔

منہ میں بو پیدا ہونا

جسم میں پانی کی کمی سے تھوک کم بنتا ہے جس کے نتیجے میں بیکٹریا کی نشوونما بڑھ جاتی ہے جس سے سانس میںبو پیدا ہوجاتی ہے۔ اس سے بچنے کے لیے پرواز سے قبل صحت بخش غذا بلخصوص پانی کا استعمال کریں اور منٹ یا شوگر فری چیونگم کو چبائیں۔

جلدی مسائل

جسم میں پانی کی کمی کیل مہاسوں اور جلد لٹکنے کا باعث بھی بنتی ہے، طیارے میںخشک ہوا سے جلد کی تحفظ کی صلاحیت کمزور ہوتی ہے، جس سے جلدی مسائل کا امکان بڑھتا ہے۔

ٹانگوں کا سوجنا

طیارے میں سفر کے دوران آزادی سے چلنے اور ٹانگیں پھیلانے کا موقع نہیں ملتا، بدقسمتی سے جسمانی طور پر ایک جگہ کافی دیر تک بیٹھے رہنا ٹانگوں میں دوران خون کو متاثر کرسکتا ہے جس سے وہ سوج جاتی ہیں جبکہ خون جمنے کا خطرہ بھی ہوتا ہے۔ اس سے بچنے کے لیے تھوڑی دیر بعد ٹانگوںکو پھیلانا مت بھولیں۔


مزید جانئے :6غذائیں کھائیں ذیابیطس سے بچاؤ یقینی بنائیں


سرچکرانا

ہوسکتا ہے آپ کسی پرواز کے دوران سرچکرانے، دل متلانے یا قے کا تجربہ ہوا ہو، جس کی وجہ پرواز کے دوران جسم پر پڑنے والا تناؤ یا دباؤ ہوتا ہے۔ اس سے بچنے کے لیے کھڑکی کے ساتھ والی نشست پر بیٹھنا فائدہ مند ہوسکتا ہے۔

نظام ہاضمہ پر اثرات

جسمانی طور پر غیر متحرک رہناقبض کا باعث بن سکتا ہے۔ کئی گھنٹوں تک میٹابولزم کی رفتار میںکمی جبکہ جسمانی دباؤ پیٹ کے اندر گیس کی گردش کو بدل دیتی ہیں۔

زیادہ نروس

جو لوگ پرواز سے خوفزدہ نہ بھی ہو وہ بھی طیارے میں بہت زیادہ مشتعل ہوسکتے ہیں۔ اس کی وجہ بہت سادہ ہے یعنی ہمیں اپنے تحفظ پر کنٹرول نہیں رہتا جس سے ذہن بے چین ہوجاتا ہے۔

سننے میں مشکل پیش آنا

ہوا کے دباؤ میں بدلاؤ کانوںکو سن کرسکتا ہے، ایسا ہونے پر ہوسکتا ہے کہ عارضی پر سننے میں مشکل ہو اور تکلیف کا بھی سامنا ہو۔ چیونگم یا سخت ٹافی کو چبانا اس سے بچاؤ میں مدد دیتا ہے۔

دانتوں میں دردہونا

طیاروں میں سفر کرنے والے کئی افراد کو دوران پرواز دانت کے درد کا سامنا ہوتا ہے، جس کی وجہ ہوا کے دباؤ میں تبدیلی ہوتی ہے جو کہ دانتوںکے اندرونی حصوں میں دباؤ بڑھاتا ہے۔


میٹا اسٹیٹک بریسٹ کینسر ،علامات


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...