قدرتی جراثیم کش محلول کو گھر میں بنائیں

2,504

بازارمیں دستیاب عام ملنے والے جراثیم کش محلول(ہینڈ سینی ٹائیزر)اینٹی بیکٹیریل خصوصیات کے حامل ہوتے ہیں۔ہینڈ سینی ٹائیزرکااستعمال ضروری ہے خاص طورپرجب آپ کہیں باہرسے آئیں یابچے باہریاپارک وغیرہ سے کھیل کرواپس آئیں تو جراثیم کے حملے سے بچنے کے لئے ضروری ہے کہ آپ سینی ٹائیزرکااستعمال کریں اور جراثیم کو اپنے آپ سے دور بھگائیں ۔بیکٹیریاکے حملے سے بچنے کے لئے ان اشیاء کااستعمال وقت کی ضرورت ہے۔

وقت کے ساتھ ہینڈ سینی ٹائیزر کی اہمیت اوراستعمال بھی بڑھتاجارہاہے۔یہ جیل صابن اورپانی کے مقابلے میں انفیکشن کے خطرات کوکم کرنے کے لئےانتہائی موثرسمجھاجاتاہے ۔
اس کاسب سے بڑافائدہ یہ ہےکہ آپ جہاں چاہیں اسے اپنے ساتھ لے جاسکتےہیں اورجب چاہیں اس کی مددسے اپنے ہاتھوں کوجراثیم سے پاک کرسکتے ہیں۔اپنے بنائے ہوئے سینی ٹائیزرکافائدہ یہ ہے کہ یہ آپ کی جلد کونقصان پہنچائے بغیر نمی فراہم کرتاہے۔ جلد کونہ صر ف خشک ہونے سے بچاتاہے بلکہ جلد کی غذائی ضروریات پوری کرکے اسے نرم ونازک بھی بناتاہے۔

مزید جانئے :اب کیچپ، جام اورچاکلیٹ ساس گھر پر بنائیں

ہینڈ سینی ٹائیزر کے لئےنباتی تیل ( ایسینشیل آئل)

نباتی تیل کی مدد سے آپ خود اپنے گھرمیں مختلف ہربل کے ساتھ ہینڈ سینی ٹائیزر بنائیں۔یہ تمام نباتی تیل قدرتی طورپرمحفوظ اورخوشبو دارہوتے ہیں۔ان میں جلد کی حفاظت اورجراثیم کاخاتمہ کرنے کی صلاحیت پائی جاتی ہے جوکسی بھی عام ملنے والے سینی ٹائیزرسے کہیں زیادہ ہے۔

مالٹے کاتیل

قدرتی اینٹی سیپٹک اوراینٹی آکسیڈنٹ ہے جوخوشبومیں بھی بہترین ہے۔

دارچینی کاتیل

اینٹی بیکٹیریل،اینٹی فنگل،اینٹی مائیکروبیل اورخشک کرنے کی صلاحیت رکھتاہے۔

لونگ کاتیل

اینٹی بیکٹیریل اوراینٹی مائیکروبیل خاصیت رکھتاہے۔

روزمیری آئل

اینٹی فنگل اوراینٹی بیکٹیریل ہے۔

لیوینڈرآئل

اینٹی بیکٹیریل،اینٹی ڈیپریشن اوراینٹی وائرل خصوصیات کاحامل ہے۔

مزید جانئے :10 اسکن کیئر کریمیں گھر پر تیار ،بنائیں سردیوں میں جلد شاندار!


۱۔گھر پر سینی ٹائیزربنانے کاطریقہ

ایک چوتھائی کپ ایلوویراجیل
اورنج کاتیل بیس قطرے
لونگ کاتیل پانچ قطرے
دارچینی کاتیل دس قطرے
لیونڈرآئل دس قطرے
روزمیری آئل پانچ قطرے

ترکیب:

ان تمام اجزاء کومکس کرکے سلی کون ٹیوب میں محفوظ کرلیں ۔ضرورت کے وقت استعمال کریں۔ یہ آپ کے ہاتھوں کوقدرتی طورپربغیرکوئی نقصان پہنچائے جراثیم سے پاک ،خوشبوداراورخوبصورت بناتاہے۔

مزید جانئے: ہونٹوں کو خوبصورت بنائیں


۲۔کمرشل ورژن ہینڈ سینی ٹائیزر

ایلوویراجیل ایک چوتھائی کپ
الکحل ایک چمچ
ویجیٹیبل گلیسرین آدھاچمچ
دارچینی آئل دس قطرے
ٹی ٹری آئل دس قطرے
ڈسٹلڈ واٹر ضرورت کے مطابق
لیمن گراس،لیونڈریاپیپرمنٹ آئل (اپنی پسند کے مطابق)

ترکیب:

تمام اجزاء کومکس کریں اور آمیزہ کوپتلاکرنے کیلئے جتناآپ چاہیں ڈسٹلڈ واٹرشامل کریں۔اسپرے بوتل میں بھرکرکسی بھی عام سینی ٹائیزرکی طرح آپ اسے استعمال کرسکتے ہیں۔یہ اسٹرونگ ہوتاہے اسی لئے حساس جلد والے اس کے استعما ل میں احتیاط کریں۔

مزید جانئے :کریں کچے چاول کا استعمال گھر داری میں

نوٹ:

اگرآپ کسی شدید بیماری یاجلدی مسئلے کاشکارہیں توکسی بھی نباتی تیل ( ایسینشیل آئل )کے استعمال سے پہلے اپنے ڈاکٹرسے مشورہ کریں ۔خاص طورپربچوں کو استعمال کروانے سے پہلے ڈاکٹرسے رجوع کریں۔


 

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...