ہارٹ اٹیک روکنے کی پانچ تدابیر

15,082

جوانی میں اپنے آپ کو ناقابل تسخیر سمجھنے کا احساس کوئی انوکھی بات نہیں مگر جیسے جیسے عمر بڑھنے لگتی ہے ہم اپنے روزمرہ کے فیصلوں کے بارے میں زیادہ فکر مندی سے سوچنے لگتے ہیں جو مستقبل میں صحت پر گہرا ثر ڈالتے ہیں۔
مردو خواتین میں ہارٹ اٹیک  سے قبل کی کچھ علامات مشترک اور کچھ مختلف بھی ہوتی ہیں۔مرد اور خواتین دونوں کو دم گھٹنے اور سینے میں درد یا پھر سینے، گلے، جبڑے، بازؤں اور کمر میں دباؤ کا احساس ہوسکتا ہے۔
مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ جوانی یا درمیانی عمر میں طرز زندگی کی چند عام تبدیلیاں عمر بڑھنے کے ساتھ ہارٹ اٹیک سے بچاؤ میں کافی معاون ثابت ہوسکتی ہیں?
ہارٹ اٹیک سے بچاو کی پانچ احتیاطی تدابیر مندرجہ ذیل ہیں

سگریٹ نوشی سے گریز :

آپ کے کھانے کا وقت بھی آپ کے خوراک میں شامل چیزوں کی طرح دل کی صحت کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے۔

سگریٹ کے ڈبوں ہر لکھا ہوتا ہے کہ تمباکو نوشی ہلاکت کا باعث ہے اور جان لے کہ یہ عادت ترک کردی جائے تو یہ دنیا بھر میں اموات کی شرح میں نمایاں کمی لانے والی سب سے بڑی کامیابی ہوگی۔

خاص طور پر سگریٹ کا دھواں اڑانا دل کے لیے بہت نقصان دہ ہے کیونکہ یہ دل اور خون کی شریانوں کے نظام کو تباہ کرتا ہے اور شریانوں کی اکڑن کا خطرہ بڑھا دیتا ہے جو بعد ازاں امراض قلب اور دل کے دورے کا باعث بنتا ہے۔

چاکلیٹ کا استعمال :

ڈارک چاکلیٹ فلیونوئڈز سے بھرپور ہوتی ہے جو کہ بلڈ پریشر کو کم کرنے، دل اور دماغ میں خون کی روانی کو بہتر اور خون جمنے یا لوتھڑا بننے کا خطرہ کم کرنے والا جز ہے۔

بازار میں کمپنیوں کی چاکلیٹ میں شکر اور مصنوعی اجزاء شامل ہوتے ہیں جبکہ ڈارک چاکلیٹ کے بار میں ستر فیصد کوکا ہوتا ہے جو صحت کے لیے انتہائی مفید ہے۔

مزید جانئے: چاکلیٹ کھانے کے 10فوائد جو آپ نہیں جانتے

مناسب نیند، مگر زیادتی نہیں :

یہ حیران کن نہیں کہ آج کے دور میں بیشتر افراد نیند پوری نہیں کرتے اور یہ عادت متعدد طبی مسائل کا باعث بنتی ہے جن میں امراض قلب بھی شامل ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق نیند کی کمی کی صورت میں جسم ردعمل کے طور پر ایسے ہارمونز کی سطح بڑھاتا ہے جو بلڈ پریشر اور بلڈ شوگر کی سطح بڑھانے جبکہ صحت کے لیے فائدہ مند کولیسٹرول کی سطح کم کرتے ہیں۔

مزید جانئے: اچھی نیند کے لئے یہ کام کریں

ان کا مشورہ ہے کہ رات کو سات سے آٹھ گھنٹے کی نیند اچھی صحت کے لیے اشد ضروری ہے۔

رات گئے کھانے سے اجتناب :

آپ کے کھانے کا وقت بھی آپ کے خوراک میں شامل چیزوں کی طرح دل کی صحت کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے۔

ایک تحقیق کے مطابق رات کو سونے کے وقت سے دو گھنٹے پہلے یا اس کے دوران کھانے کی عادت کے نتیجے میں رات گئے بلڈ پریشر بڑھتا ہے جبکہ ہارٹ اٹیک کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق سونے سے کچھ دیر پہلے رات کا کھانا کھانے کی عادت بدہضمی اور نیند متاثر کرنے کی باعث بنتی ہے۔

سال میں ایک بار طبی معائنہ :

ویسے پاکستان میں اس کا رواج تو نہیں مگر اس حوالے سے شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، سالانہ ایک بار طبی معائنہ ہر ایک کے دل کی صحت کے لیے بہت ضروری ہے اور قبل ازوقت ہی مسائل پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

 

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...