ادرک کھائیں درد بھگائیں

17,208

ادرک کو جادوئی سبزی کا درجہ حاصل ہے۔ ادرک دورانِ سفر متلی اور چکر کے لئے بہترین سبزی مانی جاتی ہے اسکے علاوہ ادرک درد اور دیگر بیماریوں کو بھی دور کرتی ہے ۔ ماہرین دن میں صرف دو گرام ادرک کھانے کی تجویز دیتے ہیں ۔

جسمانی دفاعی نظام کی مضبوطی:

ادرک میں کچھ ایسے اجزا پائے جاتے ہیں جو سردی میں رائنووائرس سے پھیلنے والے نزلہ اور زکام کے حملے کو روکتا ہے۔ ادرک قدرتی طور پر اینٹی آکسیڈنٹس سے مالامال ہے جو سینے کی جکڑن بخار اور فلو میں نہایت فائدے مند ہے۔ بخار میں ادرک کی چائے بخار کی شدت کو کم کرتی ہے۔

جوڑوں کے درد کا علاج:

غذائی ماہرین کی نظر میں ادرک میں جنجرول نامی مرکب پایا جاتا ہے جو کے جوڑوں کے درد کی سوزش کو کم کرتا ہے گھوٹنوں کے درد میں ادرک نہایت فائدے مند ہے.

پٹھوں کے کھچاؤ میں آرام:

وزن اٹھانے یہ جم میں انتھک محنت یہ تیز دوڑنے والی کھلاڑیوں میں پٹھوں کا کھچاؤ ایک عام بات ہے ۔ایک چمچ ادرک روزانہ کھانے سے درد میں پچیس فیصد تک کمی ہو سکتی ہے۔

ادرک ہاضمے کے لئے:

ادرک میں موجود (اینزائیم) زنجابین اہم پروٹین کو توڑ کر اسے ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ ادرک ھمارے پیٹ میں موجود گیس کو خارج کرتی ہے اور جسکی وجہ سے معدے میں بھاری پن نہیں ہوتا نظامِ ہاضمہ کے لیے ادرک ایک بہترین نسخہ ہے۔

ماہانہ ایام کے درد دور کرے:

ہر مہینے خواتین کو تکلیف کا سامنا کرنا ہوتا ہے تکلیف کی وجہ سے جسمانی کفیت اور مزاج میں تلخی آ جاتی ہے
ادرک میں کچھ ایسے اجزا پائے جاتے ہیں جو اس تکلیف کو کم کرنے میں بہترین کردار ادا کرتے ہیں.

یادداشت کو بہتر بنائے:

ادرک الزائیمر جیسے دماغی مرض کو کم کرتی ہے۔ یہ دماغی خلیات کو ٹوٹ پھوٹ سے بھی بچاتی ہے۔ اس کے علاوہ دماغی اور نفسیاتی امراض کو بھی بڑھنے سے روکتی ہے۔ اس لیے ادرک کو شروع سے ہی خوراک کا حصہ بنانا چاہیے۔

مزید جانئے :14 ٹوٹکے اپنائیں گیس کا درد بھول جائیں


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...