ناخنوں میں انفیکشن: وجوہات ، علامات اور بچاؤ

3,505

فنگل انفیکشن مختلف بیکٹیریاکے باعث ہوتاہے۔جو جسم کے کسی بھی حصے کو متاثر کرسکتاہے۔اور جب یہ فنگس بڑھتاہے تو انفیکشن کی شکل اختیار کرلیتاہے۔یہ جسم کے اندر یا بیرونی طور پر ہوسکتاہے۔ظاہر ی طور پر یہ انفیکشن عام طورپر انگلیوں اور پیروں کے انگوٹھوں کے ناخنوں پر اثرا نداز ہوتاہے۔اگر اس کابروقت علاج نہ کیاجائے تو یہ انفیکشن وقت کے ساتھ دیگر ناخنوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیتاہے اور ناخنوں کی ساخت میں آپکونمایاں طور پرفرق محسوس ہوتاہے۔

انفیکشن کی وجوہات

*فنگس گرم اور نم ماحول کے باعث بڑھتاہے۔یہ جسم کے اندر یاباہر پہلے سے موجود ہوتاہے جیسے خارش یاداد وغیرہ اسکی وجہ ہوسکتے ہیں۔جو ناخنوں میں انفیکشن کاسبب بن سکتے ہیں۔
*اگر آپ انفیکشن سے متاثرہ شخص کے ساتھ وقت گزارتے ہیں تو بھی یہ انفیکشن آپ تک منتقل ہوسکتاہے۔
*سیلون میں مینی کیور اور پیڈی کیورکروانے سے انکے ایک ہی ٹولزسب پر استعمال کرنے سے بھی یہ انفیکشن بآسانی پھیل سکتاہے۔
*امریکن اکیڈمی آف ڈرماٹولوجی کے مطابق یہ ہاتھ کی انگلیوں کے بجائے پیروں کے انگوٹوں میں جوتوں کے باعث گرم و نر م ماحول میں محدود رہنے کے باعث زیادہ ہوتاہے۔
*کمزور مدافعتی نظا م اور متوازن غذا کے استعمال کی کمی بھی اسکی اہم وجہ ہے۔

ناخنوں میں انفیکشن کی علامات

ناخنوں میں اسکیلنگ،ناخن پر سفید یاپیلی لکیریں،ناخن کے سرے یاکونے خستہ ہوکر ٹوٹنا،ناخن کی سطح پر سفید نشانات،ناخنوں میں چھوٹے چھوٹے گڑھے،ناخن کے نچلے حصے میں پیلے رنگ کے دھبوں کاظاہر ہونا،ناخن کانقصان،مڑا ہوا یا اوپر کی طرف اٹھاہواناخن،متاثرہ ناخن سے گند یابدبوآنا اور بھربھرا ہوکر آسانی سے ٹوٹ جانااسکی علامات میں شامل ہیں۔

ناخنوں میں انفیکشن میں اضافہ کے خطرات

اسکی بہت سی وجوہات ہوتی ہیں اور ہروجہ کا علیحٰدہ علاج کیاجاتاہے۔بہت سے انفیکشن علاج سے جلد ٹھیک ہوجاتے ہیں لیکن کچھ ایسے فیکٹر بھی ہیں جو ا س انفیکشن میں اضافہ کا باعث بنتے ہیں۔مندرجہ ذیل وجوہات کے باعث ناخنوں کے انفیکشن میں اضافہ ہوسکتاہے۔
ذیابیطس،مصنوعی ناخنوں کا بے جااستعمال،پبلک سوئمنگ پول میں سوئمنگ،ناخن پر چوٹ، ۶۵ سال سے زائد عمر،کمزور مدافعتی نظام،مستقل بند جوتوں کااستعمال،زیادہ وقت تک انگلیوں یاانگوٹھوں کا گیلارہناوغیرہ۔

بچاؤ کی تدابیر

ناخن گوشت سے مضبوطی سے جڑاہوتاہے۔جب ایک مرتبہ اسمیں انفیکشن ہوجائے تو وہاں دوا جانا آسان نہیں ہوتا۔اسی لئے چند چھوٹی چھوٹی تدابیر پر عمل کرکے آپ اس انفیکشن سے بچ سکتے ہیں۔

*ناخنوں کی اچھی حفاظت اور صفائی کاخاص خیال رکھیں۔
*ناخن کے ارد گرد چوٹ لگنے سے بچیں۔
*اگر آپ کوئی ایساکام کرتے ہیں جسمیں ہاتھ زیادہ وقت تک پانی یادیگر کیمیکل میں رہیں تو لازماً ربڑ کے دستانے استعمال کریں۔
*متاثرہ ناخن پر اینٹی فنگل اسپرے ،کریم یاڈراپ جو مارکیٹ میں دستیاب ہیں انکااستعمال کریںیا زیتون کااصلی تیل بہترین ہے۔
*متاثرہ ناخن کو ہاتھ لگانے کے بعد فوراً اچھی طرح دھولیں۔
*نہانے یا دیگر پانی کے کام کے بعد اپنے ناخنوں کو خشک کرلیں خاص طور پرپیروں کے انگوٹھوں کے ناخنوں کو۔
*مینی اور پیڈی کیور اچھے اعتماد کے بیوٹی سیلون سے کروائیں۔
*سوتی موزے پہنیں وہ نمی کو جذب کرلیتے ہیں۔
*ننگے پاؤں چلنے یا مستقل بند جوتوں کے استعمال سے پرہیز کریں۔
*آرٹیفیشل ناخن اور ناخن پالش کااستعمال کم کریں۔
*کسی بھی انفیکشن سے بچاؤ کے لئے فوراً جلد کے ماہر سے رابطہ کریں۔تاکہ سنگین پیچیدگیوں سے بچ سکیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...