بیوٹی پراڈکٹس کے منفرد و دلچسپ طریقہ استعمال

807

خواتین اس بات کی شعوری کوشش کرتی ہیں کہ وہ جو ایک چیز کسی بھی کام کے لیے استعمال کررہی ہیں اس چیز سے وہ دویا تین کام اور بھی سرانجام دیں لے تو ان کی ہر طرح سے بچت ہوجائے گی ۔مثلاً جھاڑو فرش پر پھیرنے کے ساتھ چھت کے جالے بھی صاف کرسکتی ہے۔ بالکل اسی طرح کئی بیوٹی پراڈکٹس ایسی ہیں جن سے ایک مخصوص کام لینے کے بجائے دوسرا بہترین کام بھی لیا جاسکتا ہے بات ذہانت کی ہے کہ آپ اسے کس طرح استعمال کرتی ہیں۔ آئیے ایسے ہی چند بیوٹی پراڈکٹس اور ان کے منفرد و دلچسپ طریقہ استعمال پر نظر ڈالتے ہیں:

*لپ بام جو کہ عام طور پر ویکس سے تیار کی جاتی ہیں انہیں آپ اپنے خشک ہونٹوں پر موئسچرائز کرنے کے لیے لگاتے ہیں اسی بام سے آپ اپنی آئی بروز کی شیپ بھی بناسکتے ہیں۔ ہلکی سی لپ بام اپنی انگلی کی مدد سے آئی بروز پر لگائیں آئی بروز کے بال جم جائیں گے اور ان میں چمک پیدا ہوجائے گی�ئ*سیاہ آئی لائنر کو آئی برو پنسل کے طور پر بھی اپلائی کیا جاسکتا ہے۔
*مسکارا پلکوں کو گھنا اور لمبا بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اسی مسکارے کو آپ لائنرکے طور پر بھی اپلائی کرسکتی ہیں۔ ایک سنگل باریک برش کی مدد سے آپ اپنی آنکھوں کے اوپر پپوٹے اور نچلی آنکھ کے حصے پر باآسانی لائنر کے طور پر لگا سکتی ہیں۔
*کسی بھی ہلکے رنگ کے آئی شیڈز یا بلش اون کو ویسلین کے ساتھ مکس کرکے لپ گلوس کے طور پر استعمال کرسکتی ہیں۔
*پرفیوم لگانے سے پہلے اگر کلائیوں، گردن، کان کے نچلے حصے پر ہلکی سی ویسلین لگالی جائے تو پرفیوم کی ہلکی خوشبو کے ساتھ آپ پورا دن آرام سے گزارسکتی ہیں۔
*میک اپ اسفنج صرف لیکوئیڈ اور پاؤڈر فاؤنڈیشن لگانے کے لیے ہی استعمال نہیں ہوتا بلکہ اس کی مدد سے آپ میک اپ کے دوران ہونے والی غلطیوں کو بھی صاف کرسکتی ہیں مثال کے طور پر آئی لائنر کی لائن خراب ہوجائے، یا مسکارا باہر کی طرف پھیل جائے، لپ اسٹک آؤٹ آف لائن ہوجائے تو ایسی غلطیوں سے نمٹنے کے لیے اسفنج آپ کو فائدہ دے سکتا ہے۔
*ہیئر اسپرے کا ایک اسپرے پرانے ٹوتھ برش پرکریں اور اس برش سے آئی بروز کی شیپ پر اپلائی کریں۔
*لپ بام کو کریک کیوٹیکلز اور خشک کہنیوں پر بھی لگایا جاسکتا ہے اس سے اسکن ہموار اور موئسچرائز ہوجائے گی اور فائدہ پہنچائے گی۔
*لپ اسٹک کو ہونٹوں کے ساتھ رخساروں پر بلش اون کے طور پر بھی استعمال کرسکتے ہیں۔
* پسی ہوئی کافی میں تھوڑاسا اولیو آئل مکس کرکے چہرے کو مساج کریں جس سے خون کی گردش میں تیزی آئے گی اور چہرے کی رنگت صاف ہوجائے گی۔
*ناریل کا تیل جہاں بالوں کی افزائش اور چمک میں اضافہ کرتا ہے اسے نہ صرف کنڈیشنر کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے بلکہ یہ باڈی لوشن کے طور پربھی اپلائی کیا جاسکتا ہے۔
*اگر میک آئٹمز میں آپ کے پاس برانزے نہیں ہے تب آپ براؤن آئی شیڈ کو اس کے متبادل کے طور پر استعمال کرسکتی ہیں۔
*آئی شیڈز یا بلش اون کو تھوڑے سے ویسلین میں مکس کرکے لپ گلوس کا کام لیا جاسکتا ہے۔
*ہیئر ریمونگ سے پہلے اگر ہاتھوں اور ٹانگوں پر کنڈیشنر لگا لیا جائے تو یہ اسکن کو ہموار اور موئسچرائز رکھے گا۔
*آئی شیڈ اسٹک کو شیڈ اور لائنر دونوں کے لیے استعمال کریں۔
*ہائی لائٹر یا کنسیلرکو اگر ہونٹوں کے کناروں کے چاروں طرف ہلکا لگا لیا جائے اور پھر لپ اسٹک لگائیں تو لپ اسٹک نہیں پھیلے گی۔
*رخساروں کی چمک بڑھانے کے لیے ویسلین اپلائی کیا جاسکتا ہے۔
*مینی کیور اور پیڈی کیور سے پہلے ناخنوں کے چاروں طرف ویسلین لگالینے سے کام آسان ہوجاتا ہے اور ہاتھوں میں نکھار پیدا ہوتا ہے۔
*باڈی لوشن جسم اور چہرے کو موئسچرائز رکھنے کے لیے استعمال کیئے جاتے ہیں۔ لیکن حیرت انگیز طور پر اس قسم کے موئسچرائزنگ لوشن بالوں میں Frizz یا گھنگریالے بنانے کے لیے بھی اپلائی کیا جاسکتے ہیں۔ تھوڑاسا لوشن ہتھیلی میں لے کر دونوں ہاتھوں کی مدد سے پورے بالوں پر لگائیں اوپری سطح پر اور پھر انگلی کی مدد سے بالوں کے Frizz بنائیں۔ یہ بات یاد رہے کہ لوشن کی خوشبو تیز نہ ہو بلکہ ہلکی ہونی چاہیئے تاکہ وہ ناگوار نہ گزرے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...