جلد کے 5 مسائل اور آپ کی صحت

16,669

جلد انسانی جسم کا سب سے بڑا عضو ہے ۔ اگر آپ کو اپنی جلد، ناخنوں یا بالوں کی ساخت میں کوئی تبدیلی نظر آتی ہے تو یہ کسی اندرونی جسمانی مسئلہ کی طرف اشا رہ یا علامت بھی ہو سکتی ہے ۔ جلد کے مسائل کا مطلب یا تو محض یہ ہوسکتا ہے کہ اب آپکو جلد کی نگہداشت اور دیکھ بھال کے روٹین کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے یا یہ کہ آپ کو صحت کے حوالے سے مسائل کا سامنا ہے ۔

آپ کی جلد آپ کی صحت کے بارے میں کیا کہتی ہے ، آئیے جانتے ہیں:

خشکی اور خارش

اگر موائسچرائزر کے مستقل استعمال سے بھی جلد کی خشکی دور نہ ہو تو اس معاملے پر توجہ دینی ضروری ہو جاتی ہے۔ ممکن ہے جلد کے ضرورت سے زیادہ خشک ہو جانے کا سبب ایکزیما یا موسمی تبدیلی ہو ۔ ایکزیما ایک دائمی جلدی مرض ہے جس سے جلد خشک ہو کر پھٹنے لگتی ہے ۔ اس کے علاوہ یہ ایستھما کی علامت بھی ہوسکتی ہے ۔اگر مستقل خشکی محسوس ہونے کے ساتھ ساتھ کمزوری اور وزن میں تیزی سے کمی بھی ہونے لگے تو یہ مزید سنجیدہ مسائل جیسے تھائرائیڈ یا چند مخصوس کینسر کی طرف اشارہ ہو سکتا ہے۔ ڈاکٹر سے چیک اپ کرانے کے ساتھ زیادہ گرم پانی سے نہانے سے گریز کریں اور تھوڑا گاڑھا موائسچرائزر استعمال کریں ۔

تھوڑی اور ہونٹوں کے آس پاس ایکنی

جنھیں تیرہ سے انیس سال کی عمر میں ایکنی نہیں ہوتی ہے انہیں عموماً بعد میں جاکر ایسے مسائل کا سامنا کرنا پڑ تا ہے ۔ لیکن پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ اسٹریس سے یہ مسئلہ مزید بگڑ بھی سکتا ہے ۔ خاص طور پر ہارمونل ایکنی یاماہواری کے دنوں میں جلد پرنکلنے والے کیل مہاسے اسٹریس کی وجہ سے مزید شدت اختیار کر سکتے ہیں ۔

غیر ضروری بال

غیر ضروری بالوں میں غیر معمولی اضافہ یا ان کا تیزی سے بڑھناجسم میں ہارمونز کی تعداد غیر متوازن ہونے کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ اگر آپ یہ مسئلہ لے کر کسی اچھے اسکن اسپیشلسٹ کے پاس جائیں گی تو ممکن ہے کہ وہ آپ کا بلڈ ٹیسٹ کرائے ۔ اگر اس کے ساتھ ڈائٹ اور ورزش کے باوجود وزن کم نہ ہو نے کی شکایت بھی ہو تو ڈاکٹر سے فوری رجوع کریں ۔یہ پالی سسٹک اورین سنڈرم(polycystic ovary syndrome) کی علامت بھی ہو سکتا ہے ۔ اس مرض میں اووری کے اندر سسٹ بن جاتی ہے۔

آنکھوں کے نیچے حلکے اور سوجن

حلکوں کو چھپانے کے لیے کنسیلر لگانے سے پہلے اس کی وجوہات جاننے کی کوشش کریں۔ اس کا سبب عمر یا طرزِ زندگی کے عوامل شامل ہو سکتے ہیں ۔ جب آپ کی عمر بڑھنے لگتی ہے تو آنکھوں کے نیچے چربی کی تہہ اور ہڈیوں کی ساخت تبدیل ہونے لگتی ہے ۔ اس کے علاوہ اندرونی کمزور ی کی وجہ سے بھی یہ ہوسکتا ہے ۔ متوازن غذا اور پانی کا زیادہ استعمال ہلکو ں کو دور کر سکتا ہے ۔

آنکھوں کے نیچے سوجن کی بھی مختلف وجوہات ہو سکتی ہیں ، جیسے کہ الٹا سونا۔ پیٹ کے بل سونے سے آنکھوں کے نیچے فلوئڈ جمع ہونے لگتا ہے ۔ اگر ساتھ سرخ لکیریں نظر آنے لگیں اور خارش بھی ہو تو یہ کسی خوشبو یا بیوٹی پراڈکٹ مثلاً ہیئر ڈائی، شیمپو یا نیل پالش سے الرجی کی علامت ہو سکتی ہے ۔ ایسے کسی مسئلے کا سامنا ہو تو ڈرما ٹولوجسٹ سے رابطہ کریں ۔

چھائیاں اور داغ دھبے

ایسے لوگ جن کی جلد بچپن یا نوجوانی کے دنوں میں سورج کی وجہ سے زیادہ متاثر ہوئی ہو ان کی جلد پر بڑھتی عمر میں چھائیاں اور داغ دھبے رونما ہونے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں جسے ملازمہ (Melasma)بھی کہتے ہیں ۔

بعض اوقات جلد پر رونما ہونے والے یہ دھبے چھائیاں نہیں بلکہ بیسل سیلکار سینوما کی علامت بھی ہوسکتے ہیں جو کہ ایک عام پائی جانے والی اسکن کینسر کی قسم ہے ۔ اگر جلد پر ایک یا زیادہ جگہوں پر کالے دھبے رونما ہونے لگیں تو فوری طور پر کسی اسکن اسپیشلسٹ کو دکھائیں ۔

یہ تسلی کرنے کے بعد کہ یہ کسی مرض کی علامت نہیں بلکہ چھائیاں ہی ہیں لازما کریم کا استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ لازما کریم کا3سے4ہفتوں تک پابندی سے استعمال نہ صرف چھائیوں کو ختم کردے گا بلکہ جلد کی رنگت بھی نکھار دے گا ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...