کیڑا کاٹ لے تو یہ ٹوٹکے آزمائیں!

2,395

کیا آپ کے ساتھ کبھی ایسا ہوتا ہے کہ اچانک بیٹھے بیٹھے آنکھ کا پپوٹا سوجنا شروع ہو جائے، پھر اس میں خارش ہونے لگے اور آنکھ کھولنا مشکل ہوجائے۔ اکثر آنکھ کے پپوٹے پر اچانک آجانے والی سوجن کسی کیڑے یا مچھر وغیرہ کے کاٹنے کی وجہ سے ہوسکتی ہے ۔ کبھی یہ سوجن بڑھ بھی جاتی ہے اور آہستہ آہستہ پوری آنکھ میں ہی تکلیف ہونے لگتی ہے ۔ خاص طور سے تھوڑی دیر لیٹنے یا سونے کے بعد آنکھ کی سوجن میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے ۔

کسی کیڑے یا مچھر کے کاٹنے سے اس جگہ پر سیال جمع ہونے لگتا ہے ۔ اس کے وزن سے آنکھ بند ہونے لگتی ہے اور کھولنے میں مشکل ہوتی ہے ۔ جب وہ سوجن اتر جاتی ہے تو عموماًاس جگہ پر ایک سرخ نقطہ رہ جاتا ہے جہاں کیڑے نے کاٹا ہوتا ہے ۔ ویسے تو ایسی سوجن پر برف کی سکائی کرنے سے سوجن کم ہوجاتی ہے لیکن کچھ اور گھریلو ٹوٹکے بھی ہیں جن سے آپ اس بے وقت مشکل سے نجات حاصل کر سکتے ہیں ۔

آنکھ کے پپوٹے پر کسی کیڑے کے کاٹنے کی وجہ سے ہونے والی سوجن کو دور کرنے کے آسان گھریلو نسخے مندرجہ ذیل ہیں:

ایلوویرا

سوجن والی جگہ پر ایلو ویرا کا جیل لگانے سے کافی حد تک آرام آجاتا ہے ۔ اس سے نہ صرف خارش دور ہوتی ہے بلکہ سوجن بھی کم ہوجاتی ہے ۔ ایلو ویر کا جیل ا اس جگہ پر انفیکشن ہونے سے بھی روکتا ہے جس کی وجہ ایلو ویرا کی اینٹی بیکٹیریل خصوصیا ت ہیں ۔ جیسے ہی آنکھ سوجنا شروع ہو اس جگہ پر ایلو ویرا جیل لگا لیں سوجن اسی وقت رک جائے گی ۔ ایلو ویرا کا جیل فرج میں بنا کر رکھ لیں اور پھر یہ ٹھنڈا جیل آنکھوں کے پپوٹے پر لگائیں تو زیادہ فائدہ ہوگا ۔

سرکہ

ایک چھوٹا چمچ سرکہ لیں اسے ایک بڑے چمچ پانی کے ساتھ ملا لیں ۔ ایک صاف نرم کپڑا لیں اس کے کونے کو اس مکسچر میں ڈبوئیں۔ اب اسے آنکھ کے پپوٹے پر لگائیں ۔ اگر آپ کسی بچے پر یہ نسخہ آزما رہی ہیں تو پہلے اسے لٹا دیں اور اسے اپنی آنکھیں بند کرنے کو کہیں پھر یہ سیال آنکھ کے اوپر لگائیں۔ اس عمل کے اثر کرنے میں کچھ وقت تو لگتا ہے لیکن یہ انتہائی کارآمد ہے ۔

ٹی بیگ

استعمال شدہ ٹی بیگ کو فریج میں رکھ دیں اور اگر کیڑا کاٹ لے تو اسے لگانے سے آپ کو بہت آرام ملے گا۔

ٹوتھ پیسٹ

سوجن ختم کرنے کے لیے ٹوتھ پیسٹ انتہائی مفید ہے ۔ آپ اسے آنکھ کے اوپر اور نیچے دونوں جگہوں پر لگا سکتے ہیں ۔ انگلی پر تھوڑا سا ٹوتھ پیسٹ لگا کر اسے سوجن والی جگہ پر لگالیں ۔ اس کے بعد ایک برف کا ٹکڑا لے کر اس جگہ پر تب تک لگائیں جب تک خارش کم نہ ہوجائے ۔ کچھ دیر تک آنکھ کو ہاتھ نہ لگائیں ۔

بیکنگ سوڈا

بیکنگ سوڈا کو پانی میں ملا کر گاڑھا سا پیسٹ بنا لیں ۔اسے متاثرہ جگہ پر ہلکے ہاتھ سے مل لیں ۔ بیکنگ سوڈا کو آپ اپنے نہانے کے نیم گرم پانی میں بھی ڈال سکتی ہیں ۔ یہ اینٹی بیکٹیریل خصوصیا ت کا بھی حامل ہے ۔

تیل

قدرتی تیل جیسے ٹی ٹری یا لیونڈر تیل کی کرشماتی خوبیاں آنکھ کی دکھن اور اس کے باعث ہونے والی سوجن دور کرنے کے لیے بہترین ہیں ۔ ٹی ٹری آئل میں جراثیم مار بھگانے کی خصوصیات موجود ہیں جبکہ لیونڈر آئل سوجن دور کرنے میں کارآمد ہے ۔

مٹی

صاف مٹی لیں اسے پانی میں ملا کر آنکھ کے پپوٹے پر لگالیں ۔ اسے خود ہی خشک ہونے دیں ۔ سوکھنے کے بعد اسے دھو لیں ۔ تھوڑی دیر میں خارش دور ہوجائے گی ۔

آلو

کچا آلو لیں اسے آدھا کاٹ لیں ۔ عرق والی جگہ سے متاثرہ جگہ پر ہلکے ہلکے مساج کریں ۔ اس سے تکلیف اور خارش دونوں دور ہونگی ۔ ساتھ ہی سوجن بھی کافی حد تک کم ہوجائے گی ۔

ان ٹوٹکوں کا استعمال کرتے ہوئے اس بات کا خیال رکھیں کہ ان میں سے کوئی بھی چیز آنکھ کے اندر نہ جائے ۔ اگر ان گھریلوٹوٹکوں سے بھی آرام نہ ملے تو ضرور کسی معالج سے آنکھ کا معائنہ کرائیں ۔


بالوں کا جھڑنا روکنے کے پانچ گھریلو ٹوٹکے


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...