داد سے نجات پانے کے 9 گھریلو ٹوٹکے

59,269

داد جلد پر ہونے والا انفیکشن ہوتا ہے جس سے جلد کے کسی خاص حصے پر ایک سرخ رنگ کا دائرہ بن جاتا ہے ۔ داد خطرناک تو نہیں ہوتا البتہ اسمیں ہونے والی خارش انسان کو بے چین کردیتی ہے ۔ یہ ایک پھیلنے والا مرض ہے اور اسے ٹھیک ہونے میں وقت لگ جاتا ہے ۔ اگر داد بڑھ جائے تو جلد پر جگہ جگہ چھوٹے بڑے سرخ دائرے نمایاں ہونے لگتے ہیں ۔

گھر بیٹھے بھی اس تکلیف سے چھٹکاراممکن ہے ۔ کچن میں پائی جانے والی عام چیزوں سے داد اور اس کے باعث ہونے والی خارش کو دور کیا جا سکتا ہے ۔ داد کے علاج کے نو گھریلو ٹوٹکے مندرجہ ذیل ہیں:

1۔ٹی ٹری آئل

یہ داد سے نجات پانے کا ایک کافی پرانا اور آزمودہ نسخہ ہے ۔ ٹی ٹری آئل میں برابر کی مقدار میں پانی شامل کرلیں۔ اس سیال کو داد پر دن میں دو بار لگائیں ۔ کچھ ہفتوں میں داد ختم ہوجائے گا ۔ ٹی ٹری آئل ایک بہترین اینٹی فنگل اور اینٹی بیکٹیریل ایجنٹ ہے ۔ داد کے علاوہ یہ ہلکی نوعیت کی چوٹ کو سہی کرنے کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے ۔

2۔ سیب کا سرکہ

ایپل سائڈر سرکہ بہترین اینٹی بیکٹیریل ہے۔ اسے روئی میں بھگو کر داد پر ہلکے ہلکے لگائیں ۔ اسے تین روزتک دن میں دو سے تین مرتبہ کریں ۔

3۔ لہسن

لہسن داد سے نجات حاصل کرنے کے لیے بہترین ہے ۔ دو تین لہسن کے جوئے پیس لیں اسے متاثرہ جگہ پر لگائیں اور کسی کپڑے سے پٹی کرلیں ۔ اسے رات بھر یا پورا دن لگا رہنے دیں ۔ اس کی اینٹی سیپٹک خصوصیات داد کا باعث بننے والے انفیکشن کو ختم کردیں گی ۔

4۔ نمک اور سرکہ

سرکے میں تھوڑا سا نمک شامل کریں ۔ اس آمیزے کو داد پر لگا کر پانچ منٹ کے لیے چھوڑ دیں پھر ٹھنڈے پانی سے دھو لیں ۔ اس ٹوٹکے سے ایک ہفتے میں داد دور ہو جائے گا ۔

5۔ کچا پپیتا

ایک کچا پپیتا کاٹ لیں اسے داد کی جگہ پر ہلکے ہلکے ملیں ۔ کچے پپیتے میں موجود غذائی اجزا انفیکشن کو ٹھیک کر دیتے ہیں ۔

6۔ ہلدی

ہلدی کا رس متاثرہ جلد پر لگائیں ۔ یہ عرق آپ ہلدی کو پانی میں مکس کرکے بنا سکتے ہیں ۔ ہلدی ایک بہترین اینٹی بائیو ٹک ہے ۔ یہ نسخہ بچوں کے لیے بے حد مفید ہے ۔

7۔ لیمن گراس ٹی

یہ چائے دن میں تین بار پئیں ۔ اس سے داد کافی حد تک سہی ہوجائے گا ۔ آپ اس کے استعمال شدہ گیلے ٹی بیگ بھی داد کی جگہ پر لگا سکتے ہیں ۔

8۔ تلسی کے پتے

تلسی کے پتے پیس کر اس کا عرق داد والی جگہ پر لگائیں ۔ یہ عمل دن میں دو سے تین بار دہرائیں اس وقت تک جب تک داد پوری طرح سے ٹھیک نہ ہو جائے ۔

9۔ سبزیوں کا جوس

تین سو ملی لیٹر گاجر کا جوس دو سو ملی لیٹر پالک کے جوس میں ملائیں۔ اس جوس کو فائدہ ہوجانے تک روزانہ پئیں۔


کیڑا کاٹ لے تو یہ ٹوٹکے آزمائیں!

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...