آج کا دن کیسا رہے گا؟15 نومبر 2019

7,283

حمل (21مارچ تا 21اپریل)

آج کا دن زندگی میں بڑی تبدیلی لے کر آسکتا ہے ۔ کچھ قریبی لوگوں سے لگائی گئیں امیدیں ٹوٹ سکتی ہیں ۔ لیکن آپ اس مشکل وقت پر بہت جلد قابو پالیں گے کیونکہ آپ کو ایسی صورتحال سے نمٹنا آتا ہے ۔

 ثور(22اپریل تا20مئی)

آٹھ گھنٹے کی سخت محنت انسان کو تھکا کر رکھ دیتی ہے ایسے میں خود کو متحرک رکھنا اکثر مشکل ہو جاتا ہے ۔ اپنی ہمت بڑھانے کے لئے خود کو اس محنت سے حاصل ہونے والے پھل کے بارے میں آگاہ کریں۔ شام مثبت سرگرمیوں اور دوستوں کے ساتھ تفریح کرتے ہوئے گزارئیے ۔

جوزا(21مئی تا21جون)ٓ

آپ بے حد پرُ سکون مزاج کے مالک ہیں ۔البتہ بعض لوگ آپ کی نرمی کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کر سکتے ہیں ۔ دوسروں کو یہ موقع نہ دیں ۔

سرطان(22جو ن تا 23 جولائی)

بالآخر آپ اس راز سے پردہ اٹھا سکتے ہیں جسے کافی عرصے سے آپ نے چھپا کر رکھا ہے ۔ یہ راز کوئی اندرونی ڈر بھی ہوسکتا ہےاور کسی سے محبت کرنے کا احساس بھی ۔ آج آپ درست فیصلہ لینے کی طاقت رکھتے ہیں ۔

اسد(24جولائی تا23اگست)

آج آپ کشمکش کا شکار ہیں ۔ یہ ہی وجہ ہے کہ آپ کسی بھی چیز پر توجہ نہیں دے پا رہے ۔ زندگی اور دنیا کے بارے میں آپ کا نظریہ بدل چکا ہے ۔ آنے والا دن آپ کو پرا نا وقت بھلانے میں مدد دے گا ۔

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)

آج کے دن آپ خود کو کام میں مصروف پائیں گے ۔ یہ وقت اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا اجاگر کرنے کا ہے ۔ اس وقت کا پورا پورا فائدہ اٹھائیں ۔ کامیابی آپ کے قدم چومے گی ۔

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر)

آج کا دن خواب دیکھنے کا نہیں بلکہ اپنے ارادوں کو سچ کرنے کا ہے ۔ اپنے کام کو کرنے میں آپ کو چند تکنیکی مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ لیکن آخر میں آپ اپنا کام خوبی سے مکمل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے ۔

عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)

موجودہ ذمہ داریوں کو ادا کرنے کے لئے آپ کو چند مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ آپ کو ایسے وقت کو ہینڈل کرنے میں تجربہ نہ ہونے کے سبب دشواری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔

قوس(23نومبر تا 22دسمبر)

کیا آپ کے لئے دوسروں کو اپنا موقف سمجھانا مشکل ہو رہا ہے ؟ کیا یہ مشکل اتنی بڑھ گئی ہے کہ آپ خود بھی اپنے اوپر اعتبار کرنے سے کترا رہے ہیں ۔ یہ جان لیجئے کہ کسی کو اپنے منصوبے پر راضی کرنا آسان نہیں ہوتا ۔ آپ کو اس مرحلے سے گزرنا ہی ہوگا ۔

جدی(23ستمبرتا 20جنوری)

 

آپ کو اپنا پراجیکٹ مکمل کرنے میں دشواری کا سامنا ہے ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ آپ بیک وقت کئی کام کر رہے ہیں اور کسی بھی کام پر مکمل توجہ نہیں دی جا رہی ۔ اپنے آپ پر کام کا ضرورت سے زیادہ بوجھ نہ ڈالیں ۔

دلو (21جنوری تا19فروری)

آج آپ کو کوئی ایسا شخص ملے گا جس سے آپ کو اپنی آگے کی زندگی کا تعین کرنے میں مدد ملے گی ۔ اپنا سوشل سرکل کو مزید وسیع کریں تاکہ بہتر مواقع آپ کو حاصل ہو سکیں ۔

حوت(20فروری تا20مارچ)

آپ کو ہر کام اکیلے کرنے کی ضرورت نہیں ۔ جس جگہ پر آپ کو مدد کی ضرورت ہے وہاں مدد لینا سمجھ داری ہے ۔ اپنے بھروسے کے لوگوں کے ساتھ ذمہ داری کو بانٹ لیں ۔

اپنے اسٹار (Horoscope)کے بارے میں مزید جانئے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...