کیچپ کا استعمال فائدہ مند یا نقصان دہ

1,250

اکثر لوگ ہر ڈش کے ساتھ کیچپ کھانا پسند کرتے ہیں، اب وہ فرنچ فرائز ہوں، برگر ہو، گوشت کے پکوان ہو یا چائنیز کھانے، انھیں ہر ڈش کا مزہ بڑھانے کے لیے کیچپ کی ضرورت پڑتی ہے۔بہت کم لوگ ایسے ہوتے ہیں جنہیں کیچپ پسند نہ ہو۔لیکن بہت سے لوگوں نے اب تک یہ بات نہیں سوچی ہونگی کہ کیچپ کے استعمال کے کیا کیا فائدے اور نقصانات ہوسکتے ہیں؟ اگر اب تک نہیں معلوم تو پھرآج جان لیجئے۔

کیچپ کے فوائد

کیچپ ٹماٹر سے بنتا ہے اور ٹماٹر ہماری صحت کے لیے فائدے مند ہیں۔
کیچپ کی وجہ سے بچے اپنا کھانا شوق سے کھا لیتے ہیں، ورنہ انہیں کھاناکھلانا انتہائی مشکل مرحلہ ہے۔
کیچپ کا استعمال بھی نہایت آسان ہے، صرف فریج سے اس کی بوتل نکالیں اور استعمال کریں۔


ملائی مٹن اور گلاوٹی کباب کی مزیدار ریسیپز جانئے !


کیچپ کے نقصانات

کیا آپ نے کیچپ کی بوتل پر لکھے اجزاء پرکبھی غور کیا ہے؟نہیں کیا تو پھر جان لیجئے۔

کارن سیرپ (Corn syrup) — یہ ہائی فرکٹوز کارن سیرپ جیسا ہی ایک اور سیرپ ہوتا جس کی وجہ سے کیچپ میں مزید مٹھاس پیدا ہوتی ہے جو صحت کے لیےفائدے مند نہیں۔

نیچرل فلیورز (Natural flavors) — یہاں یہ بیان نہیں کیا جاتا کہ کون سے نیچرل فلیورز کا استعمال کیچپ میں کیا جارہا ہے، تاہم ایسی کئی تحقیق سامنے آچکی ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ کھانے کے اجزاء میں نیچرل فلیورز شامل کرنے کے باعث مختلف طرح کی الرجیز پیدا ہوسکتی ہیں۔

ٹماٹو کنسنٹریٹ (Tomato concentrate) — اس عمل میں ٹماٹر کو بہت زیادہ پکایا جاتا ہے، جس کے بعد اس کے بیج اور چھلکا ہٹا کر اسے دوبارہ پکاتے ہیں جس کے نتیجے میں اس میں موجود وٹامن اور منرلز تقر یباً ختم ہوجاتے ہیں۔

ہائی فرکٹوز کارن سیرپ (High fructose corn syrup) — یہ اجزاء صرف کیچپ نہیں بلکہ کولڈ ڈرنکس اور اجناس وغیرہ میں موجود ہوتا ہے، جس سے موٹاپے کا خطرہ بڑھتا رہتا ہے۔

کیچپ میں مختلف طریقوں سے چینی کا استعمال کیا جاتاہے، جس سے اس کی مٹھاس میں اضافہ ہوتا ہے اورزیادہ مٹھاس صحت کے لیے فائدہ مند نہیں، اس لیے اپنے کھانوں میں کیچپ کا کم استعمال کرنا ہی بہتر ہے۔


6 مختلف طریقوں سے لیمن ایڈ بنانے کے طریقہ


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...