مزیدار کھانا بنانا ہے تو یہ باتیں ذہن میں رکھیں

1,079

 

 ان چھوٹی چھوٹی چیزوں پر عمل در آمد کرکے آپ اپنے کھانے کو مزید ذائقہ اور مزہ فراہم کرسکتی ہیں ۔

گرل کرنے سے پہلے تمام چیزو ں کو کمرے کے درجہ حرارت پر لائیں:

ڈبل روٹی پر جمے ہوئے مکھن کے مقابلے میں نرم مکھن زیادہ آسانی سے لگتاہے۔اسی طرح پنیر بھی روم ٹمپریچر پر لاکر صحیح طرح پھیلایا جاسکتا ہے اورگرل یا بیک کرتے وقت جلد ی اور آسانی سے پگھل جاتا ہے اور جلتا نہیں ۔

کچی پیاز استعمال کرنے سے پہلے ٹھنڈے پانی میں بھگو دیں :

اگر پیاز کو سلاد کے طور پر کھانا ہویا کسی چیز میں کچا استعمال کرنا ہو تو اس کی تیزی دور کرنے کے لئے کاٹ کر ٹھنڈے پانی میں بھگو دیں ۔

اناج کو پانی کے بجائے یخنی میں ابالیں :

چاول یااناج کو پانی کے بجائے یخنی میں ابالنے سے یہ زیادہ خوش ذائقہ بنتے ہیں اور مختلف چیزوں کے ساتھ ملا کر کھائے جا سکتے ہیں ۔

رس والی سبزیاں سلاد میں ملانے سے پہلے ان پر نمک لگالیں :

رسیلی سبزیوں کو سلاد میں ملانے سے پہلے ان پر ہلکا سا نمک ملادیں ۔اس طرح یہ سبزیاں پانی چھوڑ دیں گی اور دیر تک کراری رہیں گی۔


اس بارے میں جانئے :رک جائیں! کیلے کے چھلکے کو۔


گوشت کو نرم رکھنے کے لئے اس پر انڈے کی سفیدی اور کارن اسٹارچ لگائیں :

گوشت کے پارچوں پر کارن اسٹارچ اور انڈے کی سفیدی لگانے سے گوشت نہ بہت سخت ہوگا اور نہ ہی بہت خشک۔اس کی تہ گوشت کے اندر کی نمی برقرار رکھے گی اور گوشت کو جلنے اور بہت زیادہ پکنے سے محفوظ رکھے گی۔

پرفیکٹ کیک بنانے کے لئے چینی اور آٹا ہم وزن لیں اسی طرح انڈے اور مکھن بھی برابر ہوں :

اگر اچھا کیک بنانا چاہتی ہیں تو چینی اور آٹا ہم وزن لیں ،انڈے اور مکھن میں انیس بیس فرق ہوسکتا ہے لیکن اسی مناسبت سے آپ چیزوں کو کم یا زیادہ کرکے چھوٹا یا بڑا کیک بنا سکتے ہیں ۔

بیک کرتے وقت تھوڑا سا نمک شامل کریں :

کوئی چیز بیک کرنا ہو تو اس میں تھوڑا سانمک شامل کرلیں نمک ملانے کا مقصداسے نمکین کرنا نہیں بلکہ اس میں شامل دوسرے اجزاء اور مصالحوں کا ذائقہ نمایاں کرنا ہوتا ہے۔اس کے لئے دو کپ میدے میں آدھا چائے کا چمچ نمک کافی ہوتا ہے ۔

کبابوں کو اپنی پسند کا شیپ دینے کے لئے اس میں بریڈ کرمبز ملالیں:

بریڈ کرمبز ملا کر آپ کبابوں کو کسی بھی شیپ میں بنا سکتے ہیں اس کے علاوہ بریڈ کرمبز ملانے سے کباب یا نگٹس ہلکے سے کرارے بھی ہو جاتے ہیں ۔

کچا گوشت گلانے کے لئے بیکنگ سوڈا بھی استعمال کر سکتے ہیں :

کچے گوشت کو گلانے کے لئے اس پر بیکنگ سوڈا بھی لگا سکتے ہیں لیکن اس کا ذائقہ خراب ہونے سے بچانے کے لئے اس بات کا دھیان ضرور رکھیں کہ گوشت پر کتنا سوڈا کتنی دیر کے لئے لگانا ہے ۔اگر آپ صرف سوڈا استعمال کررہے ہیں تو اسے گوشت پر پندرہ منٹ سے زیادہ نہ لگا رہنے دیں ،اور گوشت کو دھونے کے بعد اس پر لیموں کا رس ڈال دیں تاکہ سوڈے کی خوشبواور ذائقہ نہ آئے۔

چھریوں کو صحیح طرح صاف کرکے صحیح جگہ رکھیں:

چھریوں کو زیادہ عرصے تک تیز رکھنے کے لئے چیزوں کو لکڑی کے کٹنگ بورڈ پر رکھ کر کاٹیں تاکہ دھار خراب نہ ہو۔چھریوں کو ڈش واشر میں ڈال کر دھونے کے بجائے ہاتھ سے دھوئیں ۔زیادہ دیر تک پانی میں بھگو کر نہ رکھیں ۔انھیں کند ہونے سے بچانے کے لئے لکڑی کے اسٹینڈ میں رکھیں۔


اس بارے میں جانئے:گھر میں پیش آنے والے حادثات کے لئے فرسٹ ایڈ ٹپس


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...