نئے نئے چلنے والے بچوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے مددگارٹپس

1,007

اگر آپ کے بچے نے حال ہی میں چلنا شروع کیا ہے تو آپ کو اندازہ ہوگیا ہوگا کہ آپ کے گھر میں بظاہر محفوظ نظر آنے والی ایسی بے شماراشیاء موجود ہیں جو آپ کے بچے کو جسمانی نقصان پہنچا سکتی ہیں۔ چنانچہ ایسی صورتحال پیدا ہونے سے بچانے کے لیے آپ کو مندرجہ ذیل اقدامات کرنے چاہیئں۔

اقدامات

ًٌٍ*کھڑکیاں، بالخصوص بلندی پر واقع کھڑکیوں کے آگے جالیاں لگوا دیں۔
ًٌٍ*گھر کے اندر موجود تالابوں/ٹنکیوں کے گرد جالی یا دیوار بنوا دیں۔
ًٌٍ*بالکونی یا چھت وغیرہ کی ریلنگ میں موجود خلا کو جالیوں سے پُر کردیں۔
ًٌٍ*فرنیچر کے سخت اور نوکیلے حصوں کو گدے سے ڈھک دیں۔
ًٌٍ*غیر محفوظ جگہوں مثلاً سیڑھیوں، ریڈی ایٹر یا فلور ہیٹر سے دُور رکھیں۔ اس کے لیے آپ حفاظتی دروازے استعمال کرسکتے ہیں۔
ًٌٍ*باتھ ٹب کے نلکے کو ہمیشہ ڈھکا رکھیں اور ٹب کے فرش کو نان سلپ میٹ سے ڈھک دیں۔

ًٌٍ*کوئی بھی فرنیچر یا آلات جو نیچے گر سکتے ہوں، انہیں حفاظتی پٹیوں کے ساتھ بندھوا دیں یا دیوار میں بریکٹس کے ذریعے مضبوطی سے فکس کروا دیں۔
ًٌٍ*فریج اور اوون کے دروازوں، درازوں، کیبنٹس اور ٹوائلٹ سیٹ کو حفاظتی پٹی سے بند کرکے رکھیں۔
ًٌٍ*کوئی بھی ایسی چھوٹی شے جو بچوں کے منہ میں جاسکتی ہے (عمومی طور پر سوا 1 انچ چوڑی یا سوا 2 انچ لمبی چیز ان کے منہ میں سما سکتی ہے) کو یا تو گھر سے نکال دیں اور اگر ایسا ممکن نہیں تو بچوں کی پہنچ سے دُور رکھیں۔
ًٌٍ*بجلی کے سوئچ اور تاروں والی جگہوں تک رسائی مشکل رکھیں۔ برقی آلات کو استعمال میں نہ ہونے پر ہمیشہ پلگ نکال کر اور بچوں کی پہنچ سے دُور رکھیں۔
ًٌٍ*شیشے کے دروازوں پر ایسے اسٹیکر لگا دیں جس سے دروازہ بند ہونے کا اندازہ ہوسکے۔
ًٌٍ*پردوں یا بلائنڈز کی غیر ضروری طویل ڈوریوں کو ہٹا دیں۔
ًٌٍ*کچرے کو ایسے کیبنٹ یا الماری میں بند کردیں جسے حفاظتی پٹی سے لاک کیا جاسکتا ہو۔
ًٌٍ*چھریاں، ٹوٹنے والی چیزیں، دوائیں، زہریلے کیمیکل، ماچس اور تمام دیگر خطرناک چیزوں تک بچوں کی رسائی ناممکن بنا دیں۔اور اونچی جگہوں پر یہ چیزیں رکھیئے۔


مزید جانئے :بچوں کی یہ عادتیں چھڑوانے کے ٹوٹکے


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...