انجیر قبض کی مرض سے نجات دلائے

4,415

انجیر پاکستان میں آسانی سے دستیاب پھل ہے جو کہ یہ پڑھئے :بادام کھائیں فائدے اٹھائیں”>میوہ جات میں شمار کیا جاتا ہے۔ جس کا استعمال زمانہ قدیم سے کیا جاترہا ہے ۔انجیر کو خشک یا تازہ کسی بھی شکل میں کھایا جائے یہ انتہائی فائدہ مند ثابت ہوتا ہے، فائدہ مند اجزاء سے بھرپور یہ سوغات متعدد بیماریوں سے بچانے میں مدد دیتی ہے۔ساتھ ساتھ یہ پھل قبض سے بچاؤ میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔عمر بڑھنے سے جسم کی قوت مدافعت کمزور ہونے پر مختلف امراض کا خطرہ بڑھتا ہے جن میں سب سے عام ہونے والا مرض قبض ہوتا ہے۔

درحقیقت درمیانی عمر کے افراد نہیں بلکہ نوجوان بھی اس مسئلے کا شکار ہوتے ہیں جس کی وجہ ناقص غذاؤں کا استعمال ہوتا ہے، ایسی متعدد قدرتی غذائیں ہیں جو قدرتی طور پر جلاب کا اثر کرکے قبض سے نجات دلاتی ہیں۔ان میں سے ہی ایک پھل انجیر بھی ہے اور اسے روزانہ کھانا نظام ہاضمہ کو بہتر بناتا ہے جس سے آنتوں کے امراض سے تحفظ ملتا ہے۔

انجیر کے استعمال کے درج ذیل طریقے قبض سے نجات دلانے کے ساتھ ساتھ اس مرض کو ہمیشہ دور رکھیں گے۔

خشک انجیرکھانے کی افادیت

خشک انجیر کو کھانے کی عادت معدے کی صحت کو بہتر بناتی ہے، اس میں وٹامن بی سکس کافی زیادہ ہوتا ہے جو جسم میں کولیسٹرول لیول کو مستحکم بناتا ہے جبکہ غذا کو ہضم کرنے میں بھی مدد دیتا ہے، جس سے بھی قبض سے نمٹنے میں مدد ملتی ہے۔


یہ پڑھئے :بادام کھائیں فائدے اٹھائیں

انجیرکےشربت کا کمال

اس شربت کو بنانے کے لیے ایک چھوٹی پتیلی لیں اور درمیانی آنچ والے چولہے پر رکھ دیں، اس کے بعد ایک کپ پانی
ڈال کر ابالیں اور اس کے بعد خشک انجیر کے 2 عدد پانی میں ڈال دیجئےاور تھوڑا سے پانی کا مزید اضافہ کریں اور اس وقت تک پانی ابالیں، جب تک انجیر نرم نہ ہوجائے۔ اس کے بعد یہ شربت گلاس میں ڈال کر پی لیں۔ یہ شربت خالی پیٹ پینا ہی نظام ہاضمہ کو بہتر بناتا ہے جبکہ قبض کو ہمیشہ دور رکھتا ہے۔

انجیر بھگو کر استعمال کرنے کا فائدہ

چھوٹے حجم کا برتن لیں اور اس کو پانی سے بھرلیں، اس کے بعد 2 سے 3 ٹکڑے خشک انجیر کے بھگو کر رات بھر کے لیے چھوڑ دیں۔ اگلی صبح اس پانی کو پی لیں جبکہ بھگوئی گئی انجیریں شہد کے ساتھ کھالیں۔ یہ خیال رکھیں کہ نہارمنہ ہی اس پانی کو پینا ہوگا، جس سے نظام ہاضمہ بہتر ہوگا جبکہ انجیر میں موجود فائبر قبض سے لاحق ہونے والے دیگر مسائل خطرہ کم کرے گا۔ فائبر ہاضمے کے لیے بہترین جز ہے اور انجیر میں اس کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جس سے آنتوں کو متحرک کرنے میں مدد ملتی ہے اور قبض ہمیشہ دور رہتا ہے۔ ضروری نہیں کہ قبض کے شکار افراد ہی اس ٹوٹکے کو استعمال کریں کوئی بھی اس سے فائدہ اٹھاسکتا ہے تاکہ کبھی معدے کے امراض کا سامنا نہ ہو۔

(یہ مقالہ عام معلومات پر مبنی ہے،قارئین اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں ۔)


جانئے:چھوہاروں سے کریں بیماریوں کا علاج


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...