آنکھوں کو بھی آئی کریم کی ضرورت ہے

3,194

جلد ہمارے جسم کاخاص عضوہے جس کی حفاظت بے حد ضروری ہے۔جلد کوموئسچرائزکرنابالکل ایسے ہی جیسے پودے کوپانی دینا۔اگرآپ اپنی جلد کوموئسچرائزکرتے ہیں تواچھی بات ہے لیکن انسانی جلد کے کچھ حصے ایسے ہوتے ہیں جنھیں اضافی دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے۔جیسے ہماری آنکھوں کے اطراف کی جلد انتہائی نازک ہوتی ہے۔ اپنی  شخصیت کوبہتربنانے کے لئے چہرہ کے ساتھ ساتھ آنکھوں کوبھی توجہ  دیناضروری ہے۔مارکیٹ میں بہت سی آئی کریم دستیاب ہیں ۔ارے حیران نہ ہوں بلاشبہ آنکھوں کی کریم پرخرچ کرناآپ کوبے کارکی بات لگ رہی ہوگی لیکن یاد رکھیں بڑھتی عمرسب سے پہلے آپ کی آنکھوں ہی سے چھلکتی ہے۔

آنکھوں کوکریم کی ضرورت کیوں ہوتی ہے؟

یقینا اب آپ کاسوال ہوگاکہ کریم لگاناکیوں ضروری ہے؟ اس کے لئے سب سے پہلے توآپ کویہ جانناضروری ہے کہ تمام جلد ایک جیسی نہیں ہوتی۔آپ کی جلدجسم کے ہرحصے  پرمختلف  ہوتی ہے۔آنکھوں کے اطراف کی  جلد پتلی ہوتی ہے۔اس حصے میں  بہت چھوٹے چھوٹے پٹھے اورخون کی شریانیں ہوتی ہیں ۔جواس کوزیادہ حساس  بنادیتے  ہیں۔ جس کی وجہ سے آنکھوں کے گرد مسائل جیسے آنکھوں کے گردجھریاں،سوجن ،فائن لائن اورحلقے وغیرہ نمودارہونے لگتے ہیں۔

اس کے علاوہ آنکھوں کے گرد آئل گلینڈ بہت کم ہوتے ہیںجس کی وجہ سے چہرے کے مقابلے میں آنکھوں کی جلد تیزی سے ڈیہائیڈریٹ ہونے لگتی ہے۔اپنی آنکھوں کے لئے درست کریم کاانتخاب کرکے آپ ان تمام مسائل سے بچ سکتے ہیں ۔

درست آئی کریم کاانتخاب کیسے کیاجائے؟

آئی کریم کے انتخاب اوراستعمال میں بھی تفریق پائی  جاتی ہے۔ہمارے ہاں کچھ  لوگ ا سکی افادیت کوتسلیم کرتے  ہیں جبکہ کچھ لوگوں کولگتاہے کہ یہ صرف جلد کی حفاظت کے معمولات میں ایک غیرضروری اضافہ ہے۔اس کی ضرورت کوآپ اس طرح تسلیم کرسکتے ہیں کہ آپ کی آنکھوں کے نچلے حصے کواضافی دیکھ بھال اورنمی کی ضرورت ہوتی ہے۔لیکن کیایہ ضروری ہے کہ آنکھوں کی کریم کااستعمال کیاجائے؟

یادرکھیں جلد کی حفاظت اوردیکھ بھال ہی وہ واحد ذریعہ ہے جس کی مدد سے آپ کی جلدسالہاسال جواں نظرآسکتی ہے۔آئی کریم کے انتخاب میں ا س بات کومدنظررکھیں کہ اس میں SPF کی مناسب مقدارشامل ہواور یہ آپ کی جلد کی قسم اورمسائل کے مطابق ہو۔اگرآپ درست آئی کریم کاانتخاب کریں گے توا س کے استعما ل سے آپ کوواضح فرق نظرآئے گا۔ہمارے ہاں مسئلہ یہ آتاہے کہ یہاں بہت سی آئی کریم دستیاب ہیںجن پرلوگوں کوگمراہ کرنے کے لئے لیبل پرکچھ بھی درج کرکے فروخت کیاجاتا ہے۔یقین جانیں وہ کریم صرف موئسچرائزرکے علاوہ اورکچھ نہیں ہیں۔

اگرآپ اس بات کوجانناچاہتے ہیں کہ آپ جوآئی کریم استعمال کرتے ہیں وہ صحیح ہے یانہیں تواس کے اجزاء کی فہرست کاجائزہ لیں۔اس سے آپ جان پائیں گے کہ آپ کوکس قسم کی کریم کی تلاش ہے اورلازماًآپ اگلی دفعہ آئی کریم کے انتخا ب میں احتیاط برتیں گے۔


اس بارے میں جانئے :وہ تیل جنہیں کھانے سے وزن کم ہوتا ہے


 

آنکھوں کے اردگرد خشک جلد کے لئے

یہ بات آپ کوپہلے ہی بتائی جاچکی ہے کہ چہرے کے مقابلے میں آنکھوں کی جلد حساس ہوتی ہے اوراس کے خشک ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔اگرآپ کومحسوس ہوتاہے کہ آپ کی آنکھوں کی جلد نازک اورخشک ہورہی ہے۔ تویہی وہ وقت ہے جب آپ کی آنکھوں کوکریم کی ضرورت ہے تاکہ اسے اضافی نمی اوراینٹی ایجنگ خصوصیات فراہم کی جاسکے۔اس کریم  میں موجود اجزاء جیسے شیاء بٹر،فلاورویکس،جوجوبااوردیگرآئل آپ کی جلد کوغذائیت فراہم کرتے ہیںیہی آنکھوں کی جلد کی نمی اورخوبصورتی کارازہے۔

فائن لائنز کے لئے

یہ آنکھوں کی جلد کے متعلق آنے والی شکایات میں سے ایک ہے۔اس کے پیچھے ہمارا غیرذمہ دارانہ رویہ بھی ہوتاہے جیسے نظرکی کمزوری ہو توچشمہ نہ لگانا، سگریٹ نوشی کوترک نہ کرنا  اورچہرے کے اتارچڑھاؤ وغیرہ۔ یہاں تک کہ آنکھ مارنا اورجھپکانابھی آپ کی عمرپراثرانداز ہوسکتاہے۔یہ چند عوامل ایسے  ہیں جوگوشہ چشم پرشکن کاباعث بنتے ہیں۔ان سے بچاؤ کے  لئے ریشنل بہترین جز ہے۔ ا سکے علاوہ آئی کریم میں موجود  گلیسرین،ہایالورانک ایسڈاوروٹامن ای بھی جلد کی نمی کو برقراررکھتے ہیں۔


 اس بارے میں جانئے : آنکھوں کی روشنی میں اضافے کے لئے مفید غذائیں


حلقوں کے لئے

آنکھوںکے اطراف میں  رنگت گہری ہوناموروثی بھی ہوسکتاہے ۔اس کے علاوہ حلقے کشیدہ طرز زندگی،سگریٹ نوشی، دھوپ کی شدت اوراچانک  وزن میں کمی کی وجہ سے بھی ہوسکتے ہیں۔کیفین  جہاں زندگی میں  روشنی لاتی ہے  وہیں یہ حلقوں کاخاتمہ بھی کرسکتی ہے۔اگر اسے جلد کی اوپری سطح پربھی لگایاجائے تویہ حیرت انگیزطورپرکام کرتی ہے ۔ یہ آنکھوں کے اندرونی حصے میں خون کے بہاؤ کوفروغ دیتی ہے اورحلقوںکودورکرنے کے لئے توانائی فراہم کرتی ہے۔حلقوں کے لئے لی جانے والی آئی کریم میںوٹامن سی اورکے،لیکورش اورکوجک ایسڈ ضرورہوناچاہئے۔

سوجی ہوئی آنکھوں کیلئے

آنکھوں کے گردسوجن سیال جمع ہونے کی وجہ سے ہوتی ہے۔یہ سوجن سائنس کے مسائل ،موسم سے ہونے والی الرجی، نیندکی کمی ،شراب نوشی یاپھرعمرمیں اضافہ کی وجہ سے بھی ہوسکتی ہے۔آنکھوں کے اطراف سیال جمع ہونے کے باعث اردگرد کے پٹھوں میں سوجن ہوجاتی ہے۔اس کے لئے آپ کوجوآئی کریم درکار ہوتی ہے اس میں کیفین یاکولنگ کوکمبرکی ضرورت ہوتی ہے ۔جس سے سوجن کوکم کرنے میں مددمل سکتی ہے۔


اس بارے میں جانئے :آنکھوں کی صحت


 

بڑھتی عمرکے اثرات

اگرآپ علاج کی ضرورت محسوس نہیں کرتے لیکن بڑھتی عمرکے اثرات کوچھپاناچاہتے ہیں توآئی کریم کااستعمال کریں تاکہ ان تمام مسائل سے بچ سکیں۔اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس،وٹامن سی اورای اوردیگراجزاء آنکھوں کے گرد آنے والی شکنوں کادفاع کرکے اس حصے کی حفاظت اورچمک کویقینی بناتے ہیں۔

اضافی تجاویز اورتکنیکس

۱۔اپنی آئی کریم کوفرج میں رکھیں۔اضافی ٹھنڈک سے آپ کی تھکن زدہ آنکھوںکوسکون محسوس ہوگا۔اورآنکھوں کی سوجن کوکم کرنے میں مددملے گی۔
۲۔میک اپ سے پہلے آئی کریم کااستعمال کریں اس سے آنکھوں کے گرد موجود فائن لائنزمیں کمی واقع ہوگی۔

یہ آرٹیکل انگریزی میں پڑھئے


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...