آنکھوں کا انفیکشن،احتیاط اور علاج

8,827

آنکھیں دکھنا ، آنکھیں آجانے یا آنکھوں کے کسی بھی انفیکشن میں آنکھوں کا زیادہ حصہ سرخ ہو جاتا ہے۔ اور آنکھوں میں ایسا درد ہوتا ہے جیسے آنکھوں میں مٹی یا کنکر ہواور آنکھوں کو تیز روشنی برداشت نہیں ہوتی۔

آنکھوں کا انفیکشن تیز دھوپ اور روشنی میں رہنے ، صفائی کا خیال نہ رکھنے کی وجہ سے ہوتا ہے اور کبھی کسی دوسرے فرد کا انفیکشن بھی منتقل ہوکر لگ سکتا ہے

 آنکھوں کے انفیکشن میں احتیاط

۱۔آنکھوں کے انفیکشن میں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھناچاہئے ۔اگر کسی کی آنکھوں میں انفیکشن ہو جائے تو اسے اپنے ہاتھ صابن سے اچھی طرح دھوتے رہنا چاہئے اور سینیٹائزرکا استعمال کرنا چاہئے۔
۲۔آنکھوں سے نکلنے والا مواد اور پا نی فو ری طور پر صاف کرنا چاہئے تاکہ انفیکشن کے جراثیم پھیل کر کسی اور مرض کی وجہ نہ بنیں ۔ آنکھوں سے نکلنے والا پانی اورمواد ٹشو پیپر کی جگہ نرم کاٹن بال یا گیلے تولیہ سے صاف کرنا چاہئے ۔
۳۔ آنکھوں میں انفیکشن کے دوران لینس ،مسکارا ،کاجل ،آئی شیڈویا کوئی گھریلومرہم استعمال نہیں کرنا چاہئے ۔انفیکشن کے دوران استعمال کرنے والی تمام اشیاء کو دوبارہ استعمال نہیں کرنا چاہئے
۴۔ جس فرد کی آنکھوں میں انفیکشن ہو جائے اسے (اپنا تولیہ ،تکیہ کا غلاف ،سن گلاس ،آئی ڈراپ )کسی دوسرے فرد کے استعمال کیلئے نہیں دینا چاہئے بعض اوقات آنکھوں کا انفیکشن چھوت کی وجہ سے بھی ہوتا ہے اسلئے مریض کو علاج کے ساتھ احتیاط برتنی چاہئے تاکہ کسی دوسسرے فرد کو انفیکشن نہ لگے
۵۔ سوئمنگ پول میں نہانے سے اجتناب کرنا چاہئے
۶۔آنکھوں میںآئی ڈراپ اس طرح ڈالنا چاہئے کہ آئی ڈراپ کی بوتل کا کنارہ آنکھوں کو نہ چھوئے ۔
۷۔آنکھوں کے وائرل انفیکشن میں مریض کوگھر میں ہی رہنا چاہئے اور گھر میں بھی اینٹی بیکٹیریا یا اینٹی انفیکشن اسپرے کرتے رہنا چاہئے
۸۔آنکھوں کاانفیکشن سے بچانے کے لئے تیز ہوا ،تپش،خک موسماور دھوپ سے بچاؤ کے چشمے استعمال کرنا چاہئے ،کیمیکل کا استعمال کرنے کے لئے ہاتھوں میں گلووز پہنے چاہئیں اور سیفٹی گلاسز پہننا چاہئے
۹۔ انفیکشن میں آنکھوں کومسلنے سے پرہیز کرنا چاہئے ۔ خارش کے دوران ہاتھوں سے آنکھوں کو رگڑنے کے بجائے گرم یا ٹھنڈے پانی سے آنکھوں کو دھونا چاہئے ۔

مزید جانئے : سردیوں میں گھٹنوں کے درد سے کیسے نجا ت پائیں؟

آنکھوں کے انفیکشن کا علاج

۱۔آنکھیں دکھنے یا کسی قسم کے انفیکشن میں نمک کی مقدار کم کر دینی چاہئے ۔
۲۔آنکھوں میں سرخی ،سوجن پانی بہنے پر ہلدی کو پیس کر پانی میں ملا کر گرم کریں اور پلکوں پر لیپ کریں
۳۔آنکھوں کے انفیکشن میں تھوڑا سا ثابت دھنیا صاف کپڑے میں باندھ کر پوٹلی باندھ کر ٹھنڈے پانی میں بھگو دیں اور تھوڑی دیر کے بعد آنکھوں پر پھیریں ۔
۴۔آنکھوں میں کاجل کی طرح شہد لگانے سے فائدہ ہوتا ہے
۵۔ ایک گرام پھٹکری ،چالیس گرام گلاب کے پانی میں ملا کر شیشی میں بھر لیں ۔ اس کی دو دو بوندیں دن میں کئی بار ڈالیں ۔ سرخی اور گندگی صاف ہو جائے گی۔
۶۔پلکوں پر پھنسی ہوجائے تو پہلے گرم پانی میں کپڑا بھگو کر تین منٹ تک سینکیں پھر ٹھنڈے پانی سے پانی میں کپڑا بھگو کر فوری طور پر سینکیں ،دو دن میں پھنسی ٹھیک ہو جائے گی۔
۷۔ٹی بیگ کو دس منٹ تک ٹھنڈے پانی میں بھگو دیں پھر ٹھنڈے ٹی بیگ کو آنکھوں پر رکھیں،آنکھوں کی جلن میں کمی آئے گی ۔
۸۔ایک چمچ سیب کے خالص سرکہ میں ایک کپ پانی ملا لیں اور روئی کواس پانی میں بھگو کر آنکھیں صاف کریں ۔آنکھوں کی ہر تکلیف میں سیب کا سرکہ مفید ہوتا ہے
۸۔آنکھوں کے انفیکشن میں امرود کو پتے بہت مفید ہوتے ہیں ۔امرود کے پتوں کو ہلکا گرم کریں ۔اور آنکھوں پر سینکیں ۔امرود کے پتے پلکوں کی پھنسی میں فوری آرام دیتے ہیں
۹۔آنکھوں کے انفیکشن میں تلسی کے پتے بہت مفید ہوتے ہیں ۔رات کو ایک کپ پانی میں دو تین پتے تلسی کے پتے بھگو دیں اور صبح اس پانی سے آنکھیں دھو لیں ۔
۱۰۔آنکھوں کے انفیکشن میں دہی کا لیپ کرنے سے بھی فائدہ ہوتا ہے۔


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...