عمر بڑھنے کے ساتھ خواتین کو درپیش آنے والے آنکھوں کے مسائل

18,881

عمر بڑھنے کے ساتھ مردو خواتین کو کئی مسائل کا سامنہ کرنا پڑتا ہے ۔جیسے جوڑوں کا درد ،ذیابطیس اور دل کے امراض ۔لیکن وقت کے ساتھ ساتھ آنکھوں کی قوت بھی کم ہونے لگتی ہے لیکن بعض افراد آنکھوں  eye میں پیدا ہونے والے مسائل پر توجہ نہیں دیتے جس کے باعث انھیں کئی پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔
عمر میں اضافہ کے ساتھ ساتھ مردوں کے مقابلے میں خواتین   کی آنکھیں جلد کمزور ہوتی ہیں جس کی وجہ ماہواری کا ختم ہونا ہوتا ہے ۔اس بنیادی وجہ سے ہی خواتین کے دیگر اعضاء بھی کمزور ہونا شروع ہو جاتے ہیں ۔
مردوں کے مقابلے میں چونکہ خواتین ہی زیادہ تر اینیمیا ،وٹامن ڈی کی کمی اور ڈپریشن کا شکار رہتی ہیں جس کے باعث انھیں بڑھاپے میں آنکھوں کے کئی پیچیدہ مسائل کا سامنہ کرنا پڑتا ہے ۔

۱۔ گلاکوما

گلاکوما کو عام زبان میں کالا پانی یا کالا موتیا کہا جاتا ہے ، امریکہ میں اس بیماری کو آنکھوں کی دوسری بڑی بیماری تصورکیا جاتا ہے جو اندھے ہونے کی وجہ بنتی ہے ۔ چالیں سال کے بعد ہی یہ بیماری زیادہ زور پکڑتی ہے ۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ایک ڈس اورڈر ہے ،بذات خود کوئی بیماری نہیں لیکن اس ڈس اورڈر کی وجہ جسم کے دیگر امراض ہیں ،ہائی بلڈ پریشر اور ہائی کولیسٹرول جیسے امراض میں مبتلا افراد کو ہر سال باقاعد گی سے اپنی آنکھوں کا معائنہ کرانا چاہئے تاکہ اس بیماری کو زور پکڑنے سے روکا جا سکے ۔یوں تو اس بیماری کا علاج آپریشن کی صورت میں موجود ہے لیکن اگر آنکھوں کے ساتھ جسم کے دیگر اعضاء میں بھی امراض ہوں تو آپریشن سے بہتر احتیاط ہوتی ہے

۲۔ جالا

آنکھوں کی پتلی پر سفید بادل جیسا جال بن جاتا ہے جسے جالا یا پھولا کہا جاتا ہے جس کی وجہ سے سب سے پہلے بینائی متاثر ہوتی ہے اس بیماری کی بنیادی علامات میں ،( رات میں دکھائی نہ دینا ، رنگ کی پہچان نہ ہونا ، دھندلا دکھائی دینا اور تیز روشنی سے آنکھوں میں درد ہونا )شامل ہیں ۔ اس مرض میں آلوؤں کا رس اور پیاز کا رس آنکھوں میں ڈالنے سے جالا دور ہو جاتا ہے ۔

۳۔آنکھوں کی خشکی یا پھنسی

آنکھوں کی پلکوں پر ایک خشک اور چھوٹے دانے ہونے کو پھنسی کہتے ہیں ۔یہ مرض وبائی نہیں ہے لیکن اس مرض میں مریض کو صفائی کا خیال رکھنا چاہئے اس بیماری سے بینائی کو خطرہ نہیں ہوتا لیکن پھنسی میں ہونے والی خارش الھجن کا باعث بنتی ہے ، آنکھوں کی پھنسی میں کھجانے یا آنکھ ملنے پر سکری جھڑتی ہے جس سے پلکیں کمزور ہو کر جھڑ سکتی ہیں ۔ کبھی کبھی آنکھوں کی پھنسیاں بار بار نکلتی رہتی ہیں اس تکلیف کو دور کرنے کے لئے پہلے گرم پانی میں کپڑا بھگو کر تین منٹ تک سینکیں اور فوری طور پر ٹھنڈے پانی میں کپڑا بھگو کر سینکیں اس عمل سے پھنسی ختم ہو جاتی ہے

۴۔آنکھوں سے پانی بہنا

ایسا لگتا ہے جیسے آنکھ میں تنکا یا کنکر گرا ہو ،اس کی وجہ سے آنکھوں میں کیچڑ جمع ہو جاتی ہے اور کبھی آنکھوں میں سوجن ہونے کے ساتھ ساتھ پانی بہتا ہے ۔ عام طور پر عمر رسیدہ خواتین جب نزدیک کا کا م کرتی ہیں جیسے پڑھنا ،سینا پرونا تو انھیں اس مسئلہ کا سب سے زیادہ سامنہ کرنا پڑتا ہے ۔اس مسئلہ کا سب سے آسان حل پھٹکری کے پانی سے آنکھوں کو دھونا ہے ، گرم پانی میں بورک ایسڈ ملا کر صبح شام آنکھوں کو دھنا چاہئے یا دھنیے کی پوٹلی کو ٹھنڈا کر کے آنکھوں کو سینکنا چاہئے ۔

۵۔ اے ۔ایم ۔ڈی (ایج ریلیٹڈ۔ میسکولر۔ ڈجنریشن )

پچاس سال کے بعد اس بیماری کی شرح عام ہے لیکن مردوں کے مقابلے خواتین اس بیماری میں زیادہ مبتلا ہوتی ہیں ۔اس بیماری میں آنکھوں کے لینس کے وسط سے بینائی جانا شروع ہوتی ہے ۔کسی شے کا ہلتا ہوا دکھنا ،شکل اور رنگ واضح نہ ہونا اس بیماری کی عام علامات ہیں ۔

۶۔آنکھوں کی خشکی

ہارمونز کی تبدیلی کا اثر ہماری آنکھوں پر براہ راست مرتب ہوتا ہے ۔ ماہواری رکنے کے بعد کئی خواتین آنکھوں کی خشکی (درائی ۔آئی۔سنڈروم ) میں مبتلا ہو جاتی ہیں اس بیماری میں آنکھوں میں سرخی آتی ہے جلن ،خارش ہوتی ہے اور آنسوؤں کے بننے میں عدم توازن کی کیفیت پیدا ہوجاتی ہے اور ساتھ ساتھ بینائی بھی متاثر ہوتی ہے ۔

علاج اور احتیاط

عام طور پر خواتین جوانی میں طرح طرح کے میک اپ تو استعمال کرتی ہیں لیکن انھیں اتنی دل چسپی سے صاف نہیں کرتیں لہذاشروع سے ہی اپنی آنکھوں کی صفائی کا خیال رکھنے کی عادت ڈالیں تاکہ عمر رسیدگی میں آنکھیں آپ کا ساتھ دے سکیں ،تیز دھوپ ،روشنی ،آگ، ڈراؤنے مناظر ،گرہن دیکھنے سے بچنے کی ہر ممکن کوشش کریں ،سبز گھاس پر صبح صبح چلنے سے آنکھوں کی کمزوری دور ہوتی ہے ساتھ ساتھ ہر دو مہینہ بعد مستند ڈاکٹر سے آنکھوں کا چیک اپ ضرور کرائیں ۔ٹوٹا یا ٹیڑھا چشمہ پہننے سے اجتناب کریں
گاجر ،آنولہ ، پیاز ،لونگ ،مصری ،سونف ،ٹماٹر ،گیہوں اور دھنیا ،ناریل کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں اور نمک کا استعمال کم سے کم کریں


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...