حمل اوربچہ کی پیدائش

1,170

مختصرجائزہ

کسی بھی ماں کے لئے حمل اوربچہ کی پیدائش کاعمل بہت خوبصورت ہوتاہے۔تاہم اس وقت ممکنہ پیچیدگیوں کاسامناہوسکتاہے جیسے:
٭بچے کی پیدائش کے بعد خون آنا
٭بچہ کی پیدائش کے بعد انفیکشن
٭پیدائش کے وقت دم گھٹنا
٭لیبرمیں رکاوٹ آنا

وجوہات

ایسی بہت سی پیچیدگیاں ہیں جوان صورتحال کاباعث بنتی ہیں ان میںسے کچھ یہ ہیں:
٭بچے کی پیدائش کے بعد خون آنا– رحم پرچوٹ لگنا،بلیڈنگ کی خرابیاں،پلیزینٹل ٹشوکوبرقراررکھنے کاعمل
٭بچہ کی پیدائش کے بعد انفیکشن– پلیزینٹل ٹشوکوبرقراررکھنے کاعمل،ڈلیوری کے دوران اندام نہانی کی دیواروں پرجراحت،جراثیم سے پاک حالات میں ڈلیوری کانہ ہونا
٭پیدائش کے وقت دم گھٹنا– قبل از وقت پیدائش،پیدائش میں رکاوٹ،پھیپھڑوں کی ناپختگی
٭لیبرمیں رکاوٹ آنا– پیدائش کے لئے ماں کی برتھ کنال چھوٹی ہونا،بچہ کاسربڑاہونا،ماں کے رحم کے پٹھوں کا ٹھیک طرح سے کام نہ کرنا۔

علامات

مندرجہ بالاپیچیدگیوں کی علامات درج ذیل ہیں:
٭بچے کی پیدائش کے بعد خون آنا– بچہ کی پیدائش کے 24 گھنٹے بعد تک اندام نہانی سے خون کاوافرمقدارمیںاخراج،دل کی دھڑکن کی شرح میں اضافہ،سانس لینے کی شرح میں اضافہ اوربے ہوش ہونا۔
٭بچہ کی پیدائش کے بعد انفیکشن– بخار،ٹھنڈ،پیٹ میں ہلکادرد،بچہ کی پیدائش کے 10 دن بعد تک اندام نہانی سے بوکاآنا۔
٭پیدائش کے وقت دم گھٹنا– بچہ پیدائش کے بعد بھی سانس لینے کاعمل فوری طورپرشروع نہیں کرتا،روتانہیں ہے،چہرے کارنگ نیلاپڑجاتاہے۔
٭لیبرمیں رکاوٹ آنا– ماں بچہ کواندام نہانی کے ذریعے نارمل پیدائش دینے کے عمل سے قاصرہوتی ہے،بچہ کوماں کے جسم میں کوئی تکلیف ہوتی ہے۔

تشخیص وعلاج

اس کی تشخیص فوری طورپرعلامات کی بنیادپرکی جاتی ہے۔زچگی کی موت کوروکنے کے لئے ابتدائی علاج بہت ضروری ہے:
٭بچے کی پیدائش کے بعد خون آنا– بلیڈنگ روکنے کے لئے آکسیٹوسن شوٹ،خون کے نقصان کوپوراکرنے کے لئے انتقال خون
٭بچہ کی پیدائش کے بعد انفیکشن– اینٹی بائیوٹکس،انفیکشن کابنیادی سبب تلاش کرکے اس کاعلاج کرنا
٭پیدائش کے وقت دم گھٹنا– بچہ کوفوری طورپرہوش میں لانا،آکسیجن تھراپی
٭لیبرمیں رکاوٹ آنا– ممکنہ خطرات سے بچنے کے لئے فوری طورپرسی سیکشن کاانتخاب کرنا


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...