وائرل ہیپاٹائیٹس

620

مختصرجائزہ

ہیپاٹائیٹس جگرکے خلیوں کی سوزش کی طرف اشارہ کرتاہے۔اس سوزش کی وجہ سے جگر کے عام افعال میں رکاوٹ آتی ہے۔ہیپاٹائیٹس کی مختلف وجوہات ہوسکتی ہیں۔لیکن یہ بنیادی طورپرہیپاٹائیٹس وائرس گروپ کے انفیکشن کانتیجہ ہوتاہے۔یہ گروپ مندرجہ ذیل وائرس پرمشتمل ہوتاہے:
٭ہیپاٹائیٹس اے وائرس
٭ہیپاٹائیٹس بی وائرس
٭ہیپاٹائیٹس سی وائرس
٭ہیپاٹائیٹس ڈی وائرس
٭ہیپاٹائیٹس ای وائرس

وجوہات

اس کے پھیلنے میں مختلف وائرس کے مختلف اسباب ہوتے ہیں:
٭ہیپاٹائیٹس اے وائرس–متاثرہ فضلہ کے ادخال سے پھیلتاہے (بغیردھلے پھل اورسبزیاں اورگندے پانی کی بدولت)
٭ہیپاٹائیٹس بی وائرس–خون کے ذریعے ،جنسی تعلقات،حمل اوربچہ کودودھ پلانے سے پھیلتاہے۔
٭ہیپاٹائیٹس سی وائرس–جنسی تعلقات اورمتاثرہ سوئیوں سے پھیلتاہے۔
٭ہیپاٹائیٹس ڈی وائرس–والدین سے پھیلتاہے۔
٭ہیپاٹائیٹس ای وائرس–پانی کی بنیاد پرپھیلتاہے۔

علامات

علامات کی شدت ہیپاٹائیٹس کے وائرس کی قسم پرمنحصرہے جوانفیکشن کاسبب بناہو۔ان علامات کامریض میںہمیشہ ظاہرہوناضروری نہیں ہے۔ اس کی علامات مندرجہ ذیل ہوسکتی ہیں:
٭بخار
٭تھکاوٹ
٭بھوک میں کمی
٭متلی
٭پیٹ کے سیدھی طرف درد
٭پیشاب کی رنگت گہری ہونا
٭مٹی کے رنگ کااسٹول
٭جوڑوں میں درد
٭یرقان(جلد اورآنکھوں کاپیلاپن)

تشخیص وعلاج

مریض کی مکمل ہسٹری اورطبی معائنہ کے بعدہیپاٹائیٹس کی تشخیص کے لئے مندرجہ ذیل ٹیسٹ کروائے جاتے ہیں:
٭کمپلیٹ بلڈ کاؤنٹ
٭لیورفنکشن ٹیسٹ
٭جگرکاالٹراساؤنڈ
٭جگرکی بائیوپسی
٭وائرل اینٹیجنز
٭وائرل اینٹیجنز کے لئے اینٹی باڈیز
وائرل ہیپاٹائیٹس کاعلاج ہیپاٹائیٹس کی شدت یادائمی قسم پرمنحصرہوتاہے۔مندرجہ ذیل علاج کے طریقوں میں سے کچھ وائرل ہیپاٹائیٹس کے علاج کے لئے استعمال ہوتے ہیں:
٭اینٹی وائرل
٭انٹرفیرون
٭لیورٹرانسپلانٹ

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...