آج کا دن کیسا رہے گا؟6فروری2018

9,638

حمل (21مارچ تا 21اپریل)

آپ کو ایک بہتر پوزیشن کی آفر کی جائے گی ۔ خاندانی تعلقات ازسر نو بحال ہوں گے ۔ تقریبات اور نئے دوست منظر عام پر جلوہ گر ہوں گے ۔ عارضی طور پر صحت خراب ہوسکتی ہے ۔

ثور(22اپریل تا20مئی)

مالی معاملات میں تھوڑی سی بہتری آئے گی لیکن پیسہ دانشمندی کے ساتھ خرچ کریں ۔ آپ فطرتاًامید پرست ہیں اور دوسروںکے فکر و عمل سے متاثر ہو کر اپنے اس رجحان کو تبدیل نہ کریں ۔

جوزا(21مئی تا21جون)

آپ کاروبار اور تفریحات کے حوالے سے آج کافی سرگرم ہوں گے ۔ دونوں میدانوں میں کامیابی مقدر ہوگی ۔آپ کسی اجنبی سرزمین کا سفر اختیار کریں گے جہاں ایک سنسنی خیز تجربہ حاصل ہوگا۔

سرطان(22جو ن تا 23 جولائی)

آپ کوکسی خاص ذریعےسے کوئی خوش خبری ملے گی ۔ غلط فہمیوں اور لڑائی جھگڑے کا اندیشہ ہے ۔ بحث مباحثے میں نہ پڑیں ۔ افواہوں پر کان ہرگز نہ دھریں ۔

 اسد(24جولائی تا23اگست)

نئے نئے دوست بنائیں اور نئے منصوبوں کا بیڑا اٹھائیں ورنہ آپ کی زندگی یکسانیت کا شکار ہو جائے گی۔سماجی تقریبات آپ کی زندگی میں بہت اہم ہیں اس سے تعلق جوڑے رکھے گا۔

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)

غلط فہمیوں کی وضاحت ہو جائے گی ۔ آپ حسب توقع توجہ نہیں پارہے۔ دوسروں کو اس بات سے آگاہ کرکے آپ ان کا رویہ تبدیل کرسکتے ہیں ۔

 میزان(24ستمبر تا23اکتوبر)

آپ کے کریئر میں آنے والی بہتری آپ کی زندگی میں عمومی طور پربہتر تبدیلیوں کی حامل ہوگی۔ غلط طرز عمل تعلقات ختم کرنے کا شاخسانہ قرار پائے گا ۔

عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)

آپ اپنی صلاحیتوں کو ضائع کر رہے ہیں کیونکہ آپ انہیں بھرپور انداز میں استعمال نہیں کر رہے ۔ آپ کا الجھنوں سے واسطہ پڑے گا بہت ہمت و حوصلے کے ساتھ سے ان الجھنوں کوسلجھائیں۔

قوس(23نومبر تا 22دسمبر)

کاروباری خطرات مول نہ لیں اور اجنبی لوگوں کی طرف سے عجیب و غریب تجاویز قبول کرنے سے انکار کردیں۔ مادہ پرستانہ نقطہ نظر اپنانے سے گریز کریں۔پیسے کے بجائے تعلقات کو اہمیت دیجئے۔

جدی(23ستمبرتا 20جنوری)

صنعت و حرفت سے وابستہ افراد کامیابی کا منہ دیکھیں گے ۔ نوجوان اپنی رومانوی زندگی میں احتیاط کا دامن تھامے رکھے ورنہ تعلقات میں دراڑ آسکتی ہے۔

دلو (21جنوری تا19فروری)

کاروبار میں بہتری اور ترقی کے آثار پیدا ہورہے ہیں ۔ آپ محبت اور مہم جوئی کو پسند کرتے ہیں لیکن میدانِ عمل میں نکلنا ہوگا اور ہاتھ پر ہاتھ دھرے رہنے سے حالات نہیں بدلتے۔

حوت(20فروری تا20مارچ)

معاملات محبت میں کامیابی نصیب ہوگی لیکن پیشہ ورانہ معاملات عارضی مسائل میں گھرے رہیںگے ۔ پیسے کی ترسیل میں کمی آئے گی ۔

اپنے اسٹار (Horoscope)کے بارے میں مزید جانئے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...