برج حمل سے تعلق رکھنے والے افراد کی خصوصیات

1,936

برج حمل (Aries)سے تعلق رکھنے والے افراد آزاد اور فیاض ہوتے ہیں ۔یہ لوگ اپنی پرجوش ،توانا اور پر تجسس شخصیت کی بناء پر آسانی سے پہچان لئے جاتے ہیں ۔
برج حمل کی نمایاں خصوصیات ذیل میں درج کی جارہی ہیں ۔

آزاد اور بلند حوصلہ:

برج حمل کے افراد بہت بلند حوصلہ ہوتے ہیں جو دوسروں کے احکامات پر چلنے کے بجائے اپنے طریقے سے جینا چاہتے ہیں۔ یہ لوگ نہایت پر اعتماد ہوتے ہیں اور کامیابی حاصل کرکے طاقت ور بننا چاہتے ہیں۔

ان کی ایک بڑی خوبی یہ بھی ہے کہ یہ جو حاصل کرنا چاہتے ہیں اسے حاصل کرکے رہتے ہیں اور کبھی بھی ہمت نہیں ہارتے۔ اس طرح ہر میدان میں آگے بڑھتے چلے جاتے ہیں ۔

سخی:

یہ لوگ دوسروں کا خیال رکھنے والے اور سخی ہوتے ہیں۔ ہمیشہ اپنے دوستوں اور ساتھیوں کا آگے بڑھ کر ساتھ دیتے ہیں ۔اکثر لوگ انھیں خودغرض اور اپنی ذات میں مگن سمجھتے ہیں لیکن یہ لوگ دوسروں کی مدد کرنے کے لئے ہمیشہ پر جوش نظر آتے ہیں ۔

پر امید:

برج حمل (aries) سے تعلق رکھنے والے افراد پر جوش اور پر امید ہوتے ہیں ۔یہ خلوص نیت کے ساتھ دوسروں کی مدد کرتے ہیں اور ان کا حوصلہ بڑھاتے ہیں ۔عام طور پر توانا اور خوش وخرم رہتے ہیں اور کبھی بہت بھولے بھی ہوتے ہیں ۔

پرجوش اور پراعتماد:

ان کا جوش اور ولولہ نہ ختم ہونے والا ہوتا ہے۔ان کی آزاد طبیعت اکیلے ہی ہر کام کرنے کا جذبہ پیدا کرتی ہے۔اپنے کام کی تکمیل کے لئے یہ پورا زو رلگا دیتے ہیں ۔

جرات مند اور توانا :

یہ کسی جنگجو کے انداز میں آگے بڑھتے ہیںاورمشکل سے مشکل مرحلہ بھی طے کر لیتے ہیں۔جو چاہتے ہیں اسے حاصل کرلیتے ہیں اورفیصلہ کرنے میں وقت نہیں لگاتے۔اگر یہ کوئی کاروبار کرنا چاہتے ہیں تو بلا خوف وخطر اس میں کود پڑتے ہیں۔

رہنما:

جرات مندی ، پراعتماد اور صاف گو ہونے کی خصوصیات انھیں ایک اچھا لیڈر بناسکتی ہیں ۔ایسا لگتا ہے جیسے ان میں سے کچھ لوگ لیڈر بننے کے لئے ہی پیدا ہوتے ہیں۔

ہمیشہ کچھ کر گزرنے کے خواہش مند ہوتے ہیں ۔اپنی پرکشش شخصیت کے ذریعے دوسروں میں جوش وجذبہ پیدا کرکے اپنا گرویدہ کرلیتے ہیں ۔

چڑچڑے:

برج حمل سے تعلق رکھنے والے افراد بے صبرے اورجلدباز ہوتے ہیں،اس لئے اکثربغیر سوچے سمجھے فیصلہ کر ڈالتے ہیں ۔کسی بھی معاملے میں تاخیر برداشت نہیں کرتے۔

یہاں تک کے کسی دوسرے کا لحاظ کرے بغیر اس کی بے عزتی کر دیتے ہیں ۔کسی مشکل میں پھنسنے سے بچنے کے لئے یہ جھوٹ کا سہارا بھی لے لیتے ہیں اور ایسا کام نہیں کرتے جسے وہ کرنا نہیں چاہتے۔

برج حمل (aries) کے حامل افراد نئے کام شروع کرتے ہیں لیکن ان کی تکمیل بہت مشکل سے کر پاتے ہیں ۔

خود غرض:

کوئی مقصد حاصل کرنے کے لئے دوسروں کی ضرورت اور احساسات کا خیال نہیں کرتے۔یہ جلد ہی بہت کچھ سیکھ جاتے ہیں اور جلد ہی ایسے لوگوں سے بیزار بھی ہو جاتے ہیں جو انکی امیدوں پر پورا نہیں اترتے۔ان کا یہ رویہ ان کی شخصیت سے بالکل مختلف ہوتا ہے۔

اعتماد کرنے والے:

ان ایک خوبی یا خامی یہ بھی ہے کہ یہ دوسروںپر اندھا اعتماد کرلیتے ہیں جس کے نتیجے میں لوگ ان سے ناجائز فائدہ بھی اٹھا لیتے ہیں ۔

اپنے صاف گو ہونے کے ساتھ یہ دوسروں سے بھی صحیح بات کی امید رکھتے ہیں ۔ان کے اعتماد کو کتنی ہی ٹھیس کیوں نہ پہنچے یہ اس کی پرواہ نہیں کرتے اور بار بار دھوکہ کھاتے ہیں ۔

ضدی:

حمل افراد ہر کام کو اپنی مرضی کے تحت کرنا چاہتے ہیں اور دوسروں پر بھی اپنی مرضی مسلط کرتے ہیںیہ کبھی کسی دوسرے کا مشورہ یا بات نہیں مانتے اور اس بات پر بضد رہتے ہیں کہ وہ سب کچھ صحیح کر رہے ہیں۔

مزید جانئے: پر اعتماد نظر آنے کے سات آسان طریقے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...