جلد کو چمکانا ہے تو دودھ استعمال کریں

9,523

دودھ کے فوائد کو دنیابھر میں مانا جاتا ہے ۔ماہرین غذائیت دودھ سے حاصل ہونے والے فوائد بتاتے نظر آتے ہیں ۔ایک تحقیق میں ماہرین نے دودھ کوجسمانی صحت کے ساتھ ساتھ جلد کےلیے بھی بہت مفید قرار دیا ہے اوراس کا باقاعدگی سے استعمال جلد کو خوبصورت بنانے کے لئے بہت اہم قرار دیا ہے،دودھ کو چہریں پر مختلف طریقوں سے استعمال کیا جاسکتا ہے جن میں سے چندمندرجہ ذیل ہیں۔

مزید جانئے :جلد کے لئے مفید فوڈ سپلیمنٹس

دودھ سے خشک جلد کا علاج

خشک جلد سے چھٹکارہ پانے کےلیے دودھ ایک بہترین موئسچرائزر ہے جس کا استعمال جلد کو نمی اور غذائیت دے کر آپ کی جلد کو سارا دن تر و تازہ رکھتا ہے۔

طریقہ استعمال:

روئی کے پھوئے کو دودھ میں ڈبو کر پورے چہرے پر لگائیں۔ دودھ کو 20 منٹ تک چہرے پر رہنے دیجئے اور پھر ٹھنڈے پانی سے دھولیجئے۔ بہترین نتائج کے لیے دودھ میں کچلا ہوا کیلا ملا کر چہرے پر لگائیں اور نصف گھنٹے تک لگا رہنے دیجئےاور اس کے بعد پانی سے دھولیجئے۔


دودھ بطور اسکن کلینزر

دودھ چہرے کی جلد کو صاف کرنے کےلیے انتہائی مؤثر ہے، یہ چہرے سے گرد وغبار صاف کرتا ہے اور جلد کے مردہ خلیات کو ہٹاکر بند مسام کھولتا ہے، دودھ سیاہ بدنما کیلوں کو بننے سے روکتا ہے اور خشک جلد کو تر و تازہ بناتا ہے۔

طریقہ استعمال:

روئی کے پھوئے (کاٹن بال) کو دودھ میں ڈبوئیے اور پانچ منٹ تک چہرے کے ہر حصے پر دائروں کی صورت میں گھمائیے۔ کچھ دیر بعد نیم گرم پانی سے چہرے کو دھولیجئے۔

مزید جانئے :بازار میں فروخت ہونے والے موئسچرائزر جلد کو نہ صرف چکنا کرتے ہیں 

داغ دھبوں کو دور کیجئے

جلد پر جھائیاں اور دھبے دور کرنے میں بھی دودھ اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اسے استعمال کرنے کے بعد آپ کیمیکل بھری مہنگی کاسمیٹکس استعمال نہیں کریں گے کیونکہ یہ ایک مؤثر وائٹنر اور اسکن ٹونر بھی ہے۔ دودھ میں موجود لیکٹک ایسڈ اہم کردار ادا کرتا ہے اور جلد کو ہموار بناتا ہے۔

طریقہ استعمال:

دودھ کو برابر مقدار میں سبز چائے (گرین ٹی) میں ملائیں۔ اب روئی سے ڈبو کر جھلسی ہوئی جلد کے ہر دھبے پر لگائیے اور چہرے کو 15 منٹ بعد دھولیجئے۔ ہفتے میں تین مرتبہ استعمال کیجئے اور حیرت انگیز نتائج خود اپنی آنکھوں سے دیکھے۔


دھوپ سےجلی ہوئی جلد (سن برن) کا علاج

دودھ میں موجود پروٹین جلد پر اس کی ایک باریک پرت لگادیتے ہیں جو آپ کی جلد کو جھلسنے اور خراب ہونے سے بچاتی ہے۔ اسی طرح بعض لوگوں کی جلد پر دھوپ سے جلن ہوتی ہے اور دودھ اسے بھی دور کرتا ہے۔

طریقہ استعمال:

: فل کریم ملک (بالائی سے بھرپور دودھ ) لے کر اسے جلد پر آزمائیے۔ اس میں موجود صحت بخش چکنائیاں دھوپ سے جھلسنے والی جلد کی مرمت کرتی ہیں۔

مزید جانئے :خشک جلد سے بچنے کے طریقے

دودھ کا اسکرب

دودھ کو ایک اسکرب کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس میں قدرتی طور پر ایلفا ہائیڈروآکسل ایسڈ (اے ایچ اے) کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے اور یہ مرکب مہنگی ترین کاسمیٹکس مصنوعات میں بھی شامل کیا جاتا ہے۔ اے ایچ اے جلد سے مردہ خلیات کو نکال باہر کرتا ہے، جلد کی سطح کو نرم اور روشن بناتا ہے۔

طریقہ استعمال:

دودھ اور شہد کو ملاکر ایک قدرتی اسکرب بنایا جاسکتا ہے۔ اسے جلد پر لگائیں اور 15 منٹ بعد نیم گرم پانی سے چہرے کو دھولیجئے۔ آپ کی جلد میں فوری نکھار اور چمک نظر آنے لگیں گی۔


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...