دودھ کو پکاتے وقت ان باتوں کا خیال رکھیں

1,675

اپنے ذائقے خوشبو اورغذائیت کی وجہ سے دودھ کو دنیا بھر میں کبھی نہ کم ہونے و الی مقبولیت حاصل ہے ۔یہی وجہ ہے کہ ہمارے ہاں دودھ ناصرف پیا جاتا ہے بلکہ اس سے مشروبات اور لاتعدادمیٹھے پکوان بھی تیار کئے جاتے ہیں ۔لیکن ساتھ ہی اس کو استعمال کرتے وقت بہت احتیاط برتنا پڑتی ہے کیونکہ اس کے پھٹنے یا جلدی خراب ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔
انٹرنیٹ اور کوکنگ ویب سائٹس کے ذریعے اب کوئی بھی چیز پکانا بہت ہی آسان ہوچکا ہے۔ان ویب سائٹس پر ہم اپنی پسندکے کھانوں کی ترکیبیں بہ آسانی حاصل کر لیتے ہیں ۔ساتھ ہی ماہرین ہمیں یہ بھی بتاتے ہیں کہ ان کی غذائیت برقرار رکھنے کے لئے کون سی چیز کو کس طرح بنانا ہے۔اس کے علاوہ ایسے بہت سے ٹوٹکے بھی پتہ چلتے ہیں جو ناصرف مفید ہوتے ہیں بلکہ ہمیشہ ہمارے کا م آتے ہیں۔اور ہمارے وقت، محنت اور چیز کی ہرقسم کی خرابی سے بچت ہوجاتی ہے۔ہمارے کچن میں روزانہ استعمال ہونے والی چیزوں میں سے ایک دودھ بھی ہے جو زرا سی بد احتیاطی سے خراب ہوسکتا ہے ۔اس لئے دودھ کو صحیح طرح پکانے اور رکھنے کیلئے آپ کو یہ طریقے ضرور معلوم ہونے چاہئیں ۔


اس بارے میں جانئے :گھر میں پیش آنے والے حادثات کے لئے فرسٹ ایڈ ٹپس


دودھ کو پکاتے ہوئے یہ باتیں ضرور ذہن میں رکھئے:

1۔دودھ کو جلنے سے بچانے کے لئے :

دودھ کو ابالتے ہوئے جلنے سے بچانے کے لئے برتن میں دودھ ڈالنے سے پہلے تھوڑا سا پانی ڈال دیں یا پتیلی کو اندر سے گیلا کر لیں تاکہ اس میں دودھ چپکے اور جلے نہیں ۔

2۔دودھ کو خراب ہونے سے بچانے کے لئے:

دودھ کو خراب ہونے سے بچانے کے لئے اسے فریج میں رکھیں ۔بہتر ہوگا کہ دودھ کو اسی دن یا اگلے دن استعمال کرلیا جائے۔دودھ کو کچا فریج میں رکھنے کے بجائے ابال کر اور ٹھنڈا کرکے فریج میں رکھیں ۔تاکہ یہ جلدخراب ہونے سے محفوظ رہے۔

3۔دودھ کو پھٹنے سے بچانے کے لئے:

اگر آپ دودھ کو فریج میں رکھنا بھول بھی گئے ہیں تواسے پھٹنے سے بچانے کے لئے ابالنے سے پہلے اس میں ایک چٹکی بیکنگ سوڈا ملا دیں۔دودھ نہیں پھٹے گا ۔
اسی طرح میٹھا بناتے وقت بھی دودھ میں کھویا یا سوئیاں ملاتے ہی اکثر دودھ پھٹ جاتا ہے۔دودھ میں کھویا ملانے سے پہلے چینی ملادیں اورپھر کھویا ڈالیں تو دودھ نہیں پھٹے گا ۔

4۔دودھ کو ابالتے وقت گرنے سے بچانے کے لئے :

دودھ کو ابالتے وقت گرنے سے بچانے کے لئے دودھ کی پتیلی پر لکڑی کا چمچہ رکھ دیں اس طرح دودھ ابل کر باہرنہیں گرے گا ۔یہی طریقہ دوسری چیزیں ابالتے وقت بھی اختیار کیا جاسکتا ہے۔


صفائی کے دوران 8غلطیاں جو آپ کی محنت ضائع کردیتی ہیں


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...