سونف کے استعمال کے 16طبی فوائد

41,128

سونف ایک نہایت ہی مفید غذا ہےاس کا شمار بیجوں میں کیا جاتا ہے ۔ سونف کو فارسی میں  بادیان،عربی میں راز یانج اور اگریزی میں میٹھا جیرا ( فینل سیڈ) بھی کہا جاتا ہے ۔اس کا رنگ سبزی زرد مائل اور ذائقہ  شیریں ہوتا ہے۔

سونف ایک خوشبو دار بیج ہے جو کھانے کا ذائقہ (Taste) بڑھانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے، اور ساتھ ساتھ اس کو پان میں ملا کر بھی کھایا جاتا ہے جو کہ منہ کی بدبو ختم کرکے پان کا ذائقہ بھی دوبالا کرتا ہے۔ ۔سونف کئی امراض کےلئے انتہائی کارآمد  ہیں اس کے اندر بےشمارر فوائد موجود ہیں یہ پیٹ کے امراض کو دور کرنے کے لئے انتہائی مفید بخش ہوتا ہے۔ اس کا مزاج گرم کہلاتا ہے

مزید جانئے :سونف کے بے شمار فوائد 

سونف کے لاتعداد طبی فوائد ہیں جن میں چند آپ کو بتاتے ہیں ،سونف کےکمالات درج ذیل ہیں ۔ 

سونف کے سولہ فوائد

۱:سونف گردے اور مثانے کا ورم دور کرنے  کے لئے بہت موثر غذا سمجھی جاتی ہے ۔

۲:سونف میں زنانہ ہارمون ،ایسٹرجن جیسی خاصیت بھی ہوتی ہے ،اس لحاظ سے یہ خواتین کے لئے انتہائی فائدے مند ہوتی ہے۔

۳:سونف نظام ہاضمہ کو بہترکرتا ہے ۔

۴:پیٹ کے درد اور قولنج میں بے حد فائدہ دیتا ہے ۔

۵:بینائی کو قائم رکھنے کے لیے اس کے  ساتھ جوشاندہ یا بادیان سبزکے پانی میں سرمہ کی طرح پیس کر آنکھوں میں لگاتے ہیں ۔

۶:سونف کی جڑ چھ ماشہ رگڑ کر پینے سے کمر درد  میں بہتری آتی ہے۔

۷:سونف کی جڑ معدے کی فضول رطوبت کو خارج کرتی ہے ۔

۸:سونف کمزوری دماغ کے لئے بہترین دوا ہے ۔

۹:تلی اور مثانے کے امراض کو درست کرتی ہے ۔

 ۱۰ـ سونف بلغم کو دور کرتی ہے ۔

۱۱:سونف کی جڑ  دائمی قبض کے لئے مفید ہے ۔

۱۲:بچوں کو عرق سونف پلانے سے ان کی بد ہضمی کی شکایت دور ہوجاتی ہے ۔

۱۳:درد شکم کو فوری دور کرنے کے لئے سونف کے تیل کی چند بوند یں لینا مفید ہے ۔

۱۴:سونف کا سفوف ایک ماشہ کھانا معدے کی جلن کو دور کرتا ہے ۔

۱۵:منہ میں تھوڑی سی سونف ڈال کر چباتے رہنے سے بیٹھی ہوئی آواز ٹھیک ہو جاتی ہے ۔

۱۶:سونف کا سفوف ٹھنڈے پانی کے ساتھ پھانکنا بخار میں ہونے والی متلی کو روک دیتا ہے اور معدے کی سوزش کو دور کرتا ہے ۔

مزید جانئے :سونف کے بے شمار فوائد 

 

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...