پیٹ کی چربی گھٹانے کے نسخے

115,920

تیز رفتار زندگی، غذائی بے اعتدالی اور ورزش نہ کرنے کا نتیجہ پیٹ کی چربی ( belly fat ) کی صورت میں سامنے آتا ہے اورپیٹ پر موجود چربی بہت سی بیماریوں کی جڑ بھی مانی جاتی ہے۔ یہ چربی امراضِ قلب، بلڈ پریشر اور بہت سے امراض کی وجہ بن جاتی ہے۔
بہت سے نسخوں کی مدد سے اس چربی کو گھٹایا یا گھلایا جا سکتا ہے لیکن ایک بات ذہن نشین کر لیں کے جس طرح ایک ہفتے میں پیٹ پر چربی نہیں بنتی اسی طرح اسکو ایک ہفتے میں گھلایا بھی نہیں جا سکتا اسکے لئے آپ کو مستقل مزاجی اور صبر کی ضرورت ہے۔
چند آزمودہ نسخے مندرجہ ذیل ہیں جس پر عمل کر کے آپ پیٹ کی چربی کو کم کر سکتے ہیں ۔

لہسن

روزانہ صبح نہار منہ ایک یا دو جوۓ لہسن کے کھانے سے جسم میں انسولین اور شوگر کی سطح کنٹرول میں رہتی ہے۔یہ جسم میں خون کی روانی بہتر بناتا ہے اور ساتھ ساتھ جسم میں موجود فالتو چربی کا بھی خاتمہ کرتا ہے ۔


پودینا

ایک برتن میں تھوڑے پانی میں ایک چمچ شہد، چند دانے کالی مرچ اور پودینہ ڈال کر پانچ منٹ پکائیں اور چھان کے یہ قہوہ پی لیں۔ پودینا معدے کے نظام کو بہتر بناتا ہے جبکے کالی مرچ اور شہد جسم سے فالتو چربی کا خاتمہ کرتی ہے۔

دارچینی

دارچینی میں بھی چربی کو گھلانے کی صلاحیت موجود ہے ۔آدھا چمچ دارچینی پاؤڈر کو ایک گلاس پانی میں ڈال کے پانچ منٹ پکائیں پھر اس میں ایک چمچ شہد شامل کر کے پی لیں یہ قہوہ نہار منہ اور رات کو سونے سے پہلے استعمال کریں ۔

مزید جانئے : کیا ہوٹلنگ اور ڈائٹنگ ایک ساتھ ممکن ہے؟


پانی

اگر آپ جسم سے فالتو چربی کا خاتمہ کرنا چاہتے ہیں تو پانی قدرت کا ایک انمول تحفہ ہے پانی کا زیادہ استعمال جسم سے چکنائی کا خاتمہ کر کے جسم سے فاسد مادوں کا اخراج کرتا ہے ۔


سبزیوں اور پھلوں کا استعمال

روغنی غذائیں پیٹ کی چربی کی وجہ بنتی ہیں اس لئے موسمی سبزیوں اور پھلوں کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں یہ آپکو تروتازہ رکھنے کے ساتھ ساتھ جسم سے فالتو چربی کا بھی اخراج کرتی ہیں ۔


لیموں

دن کا آغاز لیموں کے رس سے کریں روزانہ صبح نہار منہ ایک گلاس سادہ پانی میں ایک لیموں کا رس نچوڑ کے استعمال کریں یہ ناصرف آپ کی فالتو چربی کا خاتمہ کریں گابلکے مجموئی صحت (health) کو بھی بحال رکھے گا۔


سبز چائے

سبز چائے جسم سے فالتو چربی کے اخراج کے لئے بے حد مفید ہے یہ نظام ہاضمہ کو بہتر بنا کے پیٹ پر موجود اضافی چربی کا خاتمہ کرتا ہے ۔

مزید جانئے :پیٹ کم کرنے کے2 آسان اور آزمودہ طریقے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...