نو عمر افرادقد لمبا کرنے کے لئے یہ کام ضرور کریں
چھوٹا قد بہت سے لوگوں کو احساس کمتری کا شکار بنا دیتا ہے اور ایسے لوگ بازاروں میں دستیاب مہنگی ادویات اور بیرون ملک ہونے والی مہنگی ترین سرجری تک کا سہارا لیتے ہیں ۔یہ ہی وجہ ہے کہ ماں باپ بچوں کے قد کو لے کر فکر مند رہتے ہیں ۔
چند ایسی دیسی ورزشیں ہیں جن کی مدد سے نو عمر افراداپنے قد میں اضافہ کر سکتے ہیں ۔یہ نہ صرف آپکے قد میں اضافہ کرتی ہیں بلکے جسم کی مجموئی صحت کے لئے بھی بہت ضروری ہیں۔
تیراکی
تیراکی کرنا قد میں افزائش کرنے کے لئے ضروری ہے تیراکی میں پورے جسم ایک ساتھ حرکت میں آتا ہے جو پٹھوں کی مضبوطی اور قد میں اضافے کے لئے بے حد مفید ہے ۔لہذا کوشش کریں کہ ہفتے میں کم از کم دوباریا پانچ گھنٹے ضرور تیراکی کی جائے۔
رسی کودیں
آپ کو چاہیے کہ باقاعدگی کے ساتھ رسی پھلانگیں۔اس ورزش سے بھی آپ کے جسم کے تمام اعضاء حرکت میں آئیں گے اور ان کی بہتر نشوونماہوگی۔بالخصوص آپ کی ٹانگیں اس ورزش کی وجہ سے مضبوط ہوں گی اور ان کی لمبائی میں اضافہ ہوگا۔
لٹکنا
قد میں اضافے کے لئے سب سے مشہورومعروف ورزش لٹکنا ہے لیکن صرف لٹکے رہنے سے آپ بہتر نتائج حاصل نہیں کر سکتے لٹکانے کے لئے ایسی جگا کا انتخاب کریں جہاں آپ اپنے جسم کو آگے پیچھے حرکت دے سکیں ۔
باسکٹ بال کھیلیں
باسکٹ بال کھیلنا قد لمبا کرنے کے لئے بہترین کھیل ہیں باسکٹ بال کے کھیل کے دوران کھلاڑی کو اچھلنا پڑتا ہے اس لئے اس کھیل کا شمار ایسی ورزشوں میں ہوتا ہے جو قد میں افزائش کی وجہ بنتی ہیں۔
ٹخنوں پر وزن باندھ کر بھاگیں
ٹخنوں پر وزن باندھ کر بھاگنے یا چلنے سے بھی قد میں اضافہ ہوتا ہے۔وزن کی وجہ سے ہمیں زیادہ تگ و دو کرنی پڑتی ہے جس سے پٹھے مضبوط اور ان کی نشوونما تیز ہوجاتی ہے۔
اپنے پاؤں کو ہاتھ لگائیں
بلکل سیدھے کھڑے ہو جائیں نیچے کی طرف جھک کے اپنے پاؤں کو ہاتھ لگانے کی کوشش کریں یہ ورزش روزانہ کرنے سے تھوڑے ہی عرصے میں آپ کے قد میں اضافہ ہو جائے گا۔
مزید جانئے :دوبارہ وزن بڑھنےسے بچنے کے چھ طریقے