اٹھارہ سال کے بعد قد میں اضافہ چاہتے ہیں ؟
چھوٹا قد انسانی شخصیت کی بہت بڑی خامی مانا جاتا ہے چھوٹے قد والے افراد اکثر عدم اعتمادی اور احساس کمتری کا شکار دکھائی دیتے ہیں لیکن یہ سوچنا غلط ہوگا کے چھوٹا قد انسان کی کامیابی پر بھی اثر انداز ہوتا ہے اگر آپ خود میں خود اعتمادی پیدا کر لیں تو چھوٹا قد بھی آپکی ترقی میں کسی بھی قسم کی روکاوٹ نہیں بن سکتا۔
اکثر لوگ اپنے چھوٹے قد سے اس قدر پریشان ہو جاتے ہیں کے کسی بھی غیر معیاری کمپنی کے جال میں پھنس کے اپنا وقت اور پیسا دونوں برباد کرنے کے بعد بھی خاطر خوا نتائج حاصل نہیں کر پاتےہیں۔ ماہرین کی رائے کے مطابق ایک مرد پچیس جبکے عورت اٹھارہ سے انیس سال کی عمر تک قد بڑھنے کے مراحل طے کر لیتی ہے۔
انسانی جسم میں ہیومن گروتھ ہارمون قد میں اضافہ کرتا ہے ایسی خوراک جس میں اس کی وافر مقدار موجود ہو ان غذاؤں کا استعمال عمر کی قد بڑھنے کی حد کے بعد بھی انسانی قد میں اضافہ کر سکتا ہے لیکن اسکے ساتھ اگر ان ہدایت پر عمل کیا جائے تواور اچھے نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں ۔
مزید جانئے :باڈی شیپ کو برقرار رکھنے کے لئے چند اقدام
مناسب غذا
اگر غذاؤں کی بات کی جائے تو ایسی غذائیں جن میں پروٹین، وٹامنز اور منرلز موجود ہوں ان غذاؤں کا استعمال ہڈیوں کی مضبوطی اور نشوو نما کے لئے ضروری ہے پروٹین وٹامن اور منرلز سے بھرپور غذائیں درجہ ذیل ہیں ۔
پروٹین
پروٹین جسم کی نشونما اور پٹھوں کی مضبوطی کے لئے اہم جز ہے پروٹین میں امینوایسڈ بھی شامل ہوتے ہیں ہڈیوں کی نشونما کرتے ہیں پروٹین کے لئے مچھلی، انڈا، دودھ، دہی ، پنیر، بیج اور پھلی دانے کا استعمال کریں۔
وٹامنز
وٹامن کی کمی ہڈیوں کے بھربھرے پن، کمزور ہڈیوں اور چھوٹے قد کی بڑی وجہ ہے اس کمی سے بچنے اور وٹامن کی کمی کو پورا کرنے کے لئے ہر موسمی پھل اور سبزیوں کے استعمال کو یقینی بنائیں ۔
منرلز
منرلز میں میگنیشیم، فاسفورس، فلورائیڈ، آئیوڈین اور آئرن کی کثیر تعداد موجود ہوتی ہے جو قد اور جسم کی نشوونما کرنے میں مدد دیتی ہے آئرن کے حصول کا سب سے بڑا ذریعہ پالک ہے اسکے علاوہ اور بھی ہرے پتوں والی سبزیوں کے ذریعہ آئرن حاصل کیا جا سکتا ہے ۔
مزید جانئے :نو عمر افرادقد لمبا کرنے کے لئے یہ کام ضرور کریں
ورزش
18 سال کی عمرکے بعد بھی قد میں اضافے کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ آپ روزانہ کی بنیاد پر کم سے کم 20 منٹ کی ورزش کیجیے جو نہ صرف قد بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگی بلکہ آپ تندرست اورچست بھی رہیں گے ۔
*قد بڑھنے کے لئے سب سے آسان ورزش لٹکنا ہے ،کشش ثقل کی وجہ سے ہماری ہڈیاں لمبی ہونا شروع ہو جاتی ہیں ۔
* قد لمبا کرنے کے لئے دوسری آسان اور صحت مند ورزش تیراکی ہے اس سے آپکے جسم کے تمام تر عضلات حرکت میں آتے ہیں جو پٹھوں کی نشونما کے لئے ضروری ہے اس لئے ہفتے میں کم سے کم دو بار تیراکی کی جائے ۔
* قد میں اضافے کے لیے اچھلنا بھی بہت فائدے مند ثابت ہوتا ہے اس لئے روزانہ کی ورزش میں رسی کودنے کی ورزش کو بھی شامل کریں ۔
ٌآپ قد بڑھانے کےلیے دھوپ میں صبح کے وقت چہل قدمی بھی کرسکتے ہیں جب کہ کھلے ماحول میں چہل قدمی کرنا بھی فائدے مند ثابت ہوتا ہے ۔
مزید جانئے :جسمانی قوت بڑھانے کا قدرتی ذریعہ کالے چنے
بھرپورنیند
اپنی عمر کے لحاظ سے ضروری ہے کہ آپ رات کو 8 گھنٹے کی بھرپوراور پُرسکون نیند لیجیے۔ نیند میں خلل یا نیند پوری نہ ہونے سے بھی آپ کے قد میں اضافہ نہیں ہوتاکیونکہ جسم اندرونی طور پر بے چین ہوتا ہے۔
سگریٹ اور شراب نوشی سے اجتناب کریں
اگر واقعی آپ قد بڑھانا چاہتے ہیں توسگریٹ اور شراب نوشی ترک کردیجیے اور اس کی جگہ آپ سبزیوں کا سوپ اورتازہ پھلوں کے جوس کا استعمال کیجیے۔ سگریٹ نوشی آپکے پٹھوں کی نشوونما کو متاثر کرتی ہے اور بڑھتے ہوئے قد پر اثر انداز ہوتی ہے۔
مزید جانئے : قد لمبا کرنے کے لیے یوگا کے چھ آسن