جاپان کے لوگوں کی صحت اور لمبی زندگی کا راز

61,237

گزشتہ ۲۰ سالوں سے جاپانیوں کو دنیا میں سب سے زیادہ طویل العمر ہونے کا اعزاز حاصل ہے ۔ ایک رپورٹ کے مطابق جاپان میں اوسط عمر ۸۰سال ہے جبکہ دنیا کے باقی ممالک میں اوسط ۷۱ سال ہے۔
۹۶۳امیں جاپان میں سو سال سے زائد عمر کے ۱۵۳ افراد جبکہ ۲۰۱۶تک یہ تعداد ۶۵ہزار سے اوپر ہوگئی تھی۔ جاپانیوں کی لمبی عمر کا راز کیا ہے یہ کوئی نہیں جان سکا لیکن ان کی کچھ عادات ایسی ہیں کہ جو ان کی طویل العمر میں معاون ثابت ہوسکتی ہے۔
جاپانیوں کی خاص عادات :

۱۔ جاپانی سبزیاں زیادہ کھاتے ہیں:

چاول ، مچھلی اور سبزیوں کا زیادہ استعمال جاپانیوں کی ثقافت میں شامل ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ان میں وٹامنز ، منرلز اور فائدہ مند فائٹو کیمیکلزکی کمی نہیں ہوتی۔
بدقسمتی سے اب یہاں بھی مضر صحت کھانوں کا استعمال بڑھتا جارہا ہے جن میں سفید آٹے سے بنی ہوئی روٹی ، فارمی جانوروں کا گوشت اور شکر کا حد سے زیادہ استعمال کرتے ہیں جو فائبر سے بھرپور ہوتی ہیں۔

۲۔ یہ لوگ چائے پیتے ہیں:

جاپان میں چائے وافر مقدار میں پی جاتی ہے ۔ چائے کا استعمال ان کی تہذیب میں شامل ہے۔ لیکن یہ لوگ چائے کی بہت عمدہ قسم استعمال کرتے ہیںجس میں کافی سے کہیں زیادہ اینٹی اوکسی ڈنٹ ہوتے ہیں یہ چائے کے چھوٹے پتے کو پائوڈر کی شکل دے کر تیار کی جاتی ہے اور خاصی مہنگی ہوتی ہے ۔

۳۔ تازہ غذا کھاتے ہیں:

جاپانی ہمیشہ تازہ اور موسم کی سبزیاں کھاتے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ ان کے ہاں دوسرے ممالک سے سبزیاں اور پھل منگوانے کا رجحان نہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ دوسرے ممالک سے آنے میں ان سبزیوں کو وقت لگتا ہے اور ان کی تازگی برقرار نہیں رہ پاتی۔

۴۔ کم کھاتے ہیں:

جاپانیوں کی تہذیب میں کم کھانے کی عادت بھی شامل ہے۔ ان کے کھانے کا انداز نہایت مہذبانہ ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ یہ چھوٹے برتنوں میں بہت تھوڑا تھوڑا کھاتے ہیں ۔ اپنے برتن کو کھانے سے بہت زیادہ نہیں بھرتے اور چاول کھانے کے لیے ہاتھ یا چمچ کے بجائے چوپ اسٹکس استعمال کرتے ہیں۔

۵۔زیادہ چلتے پھرتے ہیں:

صبح جلدی اٹھنا ، اسٹیشن جانا ، ٹرین کا انتظار کرنا ، کھڑے ہو کر سفر کرنا اور پھر اسٹیشن سے آفس تک پیدل چل کر جانا یہ سب ان کی عادات میں شامل ہیں ۔ زیادہ تر جاپانی پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرتے ہیں جبکہ کار کو تعیشات میں شمار کیا جاتا ہے ۔ اکثر لوگ کام کرتے وقت بھی کھڑے رہتے ہیں۔

۶۔صبح ورزش کرتے ہیں:

صبح اٹھ کر ورزش کرنا جاپانیوں کے روٹین میں شامل ہے ۔ ورزش کیے بغیر ان کے دن کا آغاز نہیں ہوتا ۔ یہ ورزش انھیں پھرتیلا ، چوکس اور طاقتور بناتی ہے ۔ یہی چیزیں اسکول اور آفس میں ان کی بہتر کارکردگی کا باعث بنتی ہیں۔

۷۔ اپنی صحت کا خیال رکھتے ہیں:

جاپانی اپنی صحت کا خاص خیال رکھتے ہیں خود کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے ڈاکٹر کے پاس درجنوں مرتبہ چیک اپ کے لیے جاتے ہیں جو دوسرے ممالک کے مقابلے میں چار گنا زیادہ ہے۔

۸۔ زیادہ وقت گھر سے باہر گزارتے ہیں:

زیادہ تر پیدل چلنے کے علاوہ یہ اپنا زیادہ وقت گھر سے باہر گزارتے ہیں۔ دوستوں کو گھر پر بلا کر دعوت کرنے کے بجائے گھر سے باہر ریسٹورنٹ میں کھاتے ہیں جس کی وجہ یہ ہے کہ گھر کے مقابلے میں ریسٹورنٹ کا کھانا زیادہ سستا پڑتا ہے لیکن جاپانیوں کی طویل عمر کا راز باہر کھانے مین نہین بلکہ زیادہ لوگوں کے تعلقات ہین جو صحت پر اچھے اثرات مرتب کرتی ہے ۔

۹۔صفائی کا خیال کرتے ہیں:

صفائی ان کی فطرت میں شامل ہے ان کی تہذیب کی بنیاد صفائی پر ہے ۔ ان کی مذہبی تعلیمات میں پاکی کو کافی اہمیت دی جاتی ہے ۔ گرمیوں میں دن میں دو مرتبہ نہانا عام بات ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...