آج کا دن کیسا رہے گا؟ 29اکتوبر2017

7,971

حمل (21مارچ تا 21اپریل)
آج آپ کے تعلیمی معیار میں بلندی کی توقع ہے ۔خدانے آپ کو ذہانت سے مالا مال کیا ہے ۔مستقبل میں تعلیمی حوالے سے آپ کے خوابوں کی تعبیر کا وقت آگیا ہے۔محنت سے کام کریں ۔بہت جلد آپ کا نام شہرت کی بلندیوں پر ہو گا۔

ثور(22اپریل تا20مئی)
آج آپ کھیل کے میدان میں بھرپور کامیابی حاصل کریں گے ۔مجسمہ سازی اورفن خطاطی جو آپ کے شوق ہیں آپ کی شہرت کا سبب بن سکتے ہیں۔بیرون ملک ہونے والی نمائش میں اپنے فن پاروں کے ساتھ شرکت کر یں ۔قسمت کی دیوی آپ پر مہربان ہونے والی ہے ۔

جوزا(21مئی تا21جون )
موسم اپنا رنگ تبدیل کر رہا ہے۔آج آپ کا دامن خوشیوں سے بھر جائے گا۔اپنی خوشیوں کو قائم رکھنے کی کوشش کیجیے یاد رکھیں یہ چند لمحوں کی مہمان ہوتی ہیں ان کی قدر کیجیے۔

سرطان(22جو ن تا 23 جولائی )
اس برج سے تعلق رکھنے والے افراد دوست اوردشمنوں کی پہچان رکھتے ہیں ۔آج آپ اپنے دوست نما دشمنوں سے محتاط رہنے کی کوشش کریں ۔دوستوں پر ضرورت سے زیادہ اعتماد آپ کی رسوائی کا سبب بن سکتا ہے ۔

اسد(24جولائی تا23اگست)
آپ کا شمار ان خوش قسمت لوگوں میں ہوتا ہے جو زندگی کے نشیب و فراز سے بخوبی آگاہ ہیں ۔آج آپ محبت کے ایک ایسے موڑ سے گزریں گے جہاں کچھ یادیں آپ کا پیچھا کرتی رہیں گی ۔عقل سے کام لیں ۔ اپنے اور شریک سفر کی زندگی کے بارے میں سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں۔

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)
آج لوگوں میں زیادہ سے زیادہ محبتیں تقسیم کیجیے ۔یہی آپ کی کامیابی کا راز ہے ۔دشمنوں پر طنز سے بہتر ہے کہ انھیں مسکراہٹوں کے تحفے دیں ۔تاریخی مقامات کی سیر آپ کے علم میں اضافے کا سبب بنے گی۔

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر )
آج آپ ہر اعتبار سے خود کو مطمئن محسوس کریں گے ۔آپ کی علمی قابلیت آپ کی پہچان ہے۔اسے قائم رکھنے کی ہر ممکن کوشش کیجیے ۔فضول بحث و مباحثے سے گریز کریں اس میں آپ اپنی شناخت کھو بھی سکتے ہیں۔

عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)
محبت ،روزگار اور دولت کے حوالے سے آج کا دن آپ تمام افراد کے لیے مثالی دن ہے۔اگر اظہار محبت کیا ہے تو کامیابی یقینی ہے۔اوراگرروزگار کے سلسلے میں انٹرویو دینے جارہے ہیں تو یاد رکھیے ایمانداری آ پ کی کامیابی کی پہلی سیڑھی ہے ۔آج زیادہ سے زیادہ وقت گھر والوں کے ساتھ گزاریں۔

قوس(23نومبر تا 22دسمبر )
آج کا دن آپ کی خوش قسمتی کا دن ہے۔گزشتہ برس شروع کیے گئے تعمیراتی کام مکمل ہو جائیں گے۔دوستوں کی خواہشوں کا احترام کریں ۔لوگ آپ سے آپ کی خوشگوار زندگی کا راز معلوم کرنے کے لیے بے چین ہیں ۔احتیاط سے کام لیں۔

جدی(23ستمبرتا 20جنوری)
آج آپ کی ملاقات کسی ایسے شخص سے ہو گی جو مالی طور پر آپ کے لیے سود مند ثابت ہو گا۔تعلیمی اخراجات بڑھنے کی توقع ہے ۔اپنی ذہنی صلاحیت کا درست استعمال کرکے کامیابی حاصل کریں ۔والدین اور بچوں کی طرف خاص توجہ دیں ۔

دلو (21جنوری تا19فروری )
آج کا دن محبت کے اظہار کے لیے سب سے قیمتی ہے ۔دیر مت کیجیے اور وہ بات جو مدت سے آپ کے دل میں تھی کہہ دیجیے ۔والدین کو اپنا دوست سمجھیں ۔آپ کی شریک سفر آپ کی توجہ کی طالب ہے۔کسی کو مسلسل نظر انداز کرنا اچھی بات نہیں ہے۔

حوت(20فروری تا20مارچ)
اگر آپ ڈرائیونگ کر رہے ہیں تواحتیاط سے کام لیں ۔ڈرائیونگ کے دوران میوزک سننا آپ کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے ۔آج آپ جس تقریب میں جائیں گے لوگوں کی نگاہوں کا مرکز بن جائیں گے ۔آفس کے معاملات میں ایمانداری سے کام لیں۔

 

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...