سونے سے پہلے 8کام کریں اور وزن کم کریں

114,391

کیا کسی نے سوتے ہوئے بھی وزن کم کیا ہے؟ جی ہاں بلکل اگر سونے سے پہلے چند چیزوں کا خیال رکھا جائے تو سوتے ہوئے بھی وزن weightکم ہو سکتا ہے ۔ یہاں ہم آپ کو ایسے آسان طریقے بتائیں گے جس پر عمل کرکے آپ سوتے ہوئی .سلم اور سمارٹ بن سکتے ہیں ۔ سونے سے پہلے یہ 10کام ضرور کریں :

1۔ نیند کی اہمیت کو سمجھیں

سوتے ہوئے وزن کم کرنے کے لئے ضروری ہے کہ آپ وقت پہ سونے کی اہمیت کو سمجھیں ۔ جسم میں موجود ہارمونز لیپٹن اور گریلن وزن کم کرنے میں معاون ہوتے ہیں ۔ جو لوگ پوری نیند لیتے ہیں ان کے جسم میں گریلن کم اور لیپٹن لیول زیادہ ہوتا ہے جس سے سارا دن بھوک کنٹرول میں رہتی ہے ۔ اس لئے نیند مکمل کرنے کی کوشش کریں

2۔ سبز چائے پئیں

سونے سے پہلے سبز چائے پینے سے اسٹریس ہارمونز میں کمی آتی ہے جو بھوک بڑھاتے ہیں اور چربی جمع کرتے ہیں

3۔ چکن کھائیں

جی ہاں گوشت کا استعمال جسم میں ٹرائپٹو فین نامی امائنو ایسڈ بناتا ہے جس سے نیند اچھی آتی ہے ۔ سوتے ہوئے وزن کم کرنے لئے دن میں کم از کم 1/4گرام چکن ضرور لیں

4۔ کوٹیج چیز کا استعمال

کھانے سے پہلے بلکل خالی پیٹ رہنا وزن کم کرنے میں مشکل پیدا کر سکتا ہے ۔ خالی پیٹ میں نیند بھی مشکل سے آتی ہے ۔ سونے سے پہلے تھوڑی سی کوٹیج چیز کھانا پروٹین حاصل کرنے کا اچھا ذریعہ ہے ۔اس کے ساتھ اس میں ٹرائپٹو فین بھی موجود ہوتا ہے ۔

5۔ ہلکی پھلکی ورزش کریں

اگر آپ صبح سویرے ورزش کرنے کے عادی ہیں تو اس کثرت کا آپ کے سونے کے دوران وزن کم کرنے کے نظام پر کوئی اثر مرتب نہیں ہوگا ۔ لہذا تھوڑی ورزش سونے سے پہلے بھی کریں ۔

6۔ ذہنی تناؤ دور کریں

جسم اگر سوتے ہوئے اسٹریس فری نہیں ہوگا تو چربی نہیں گھلے گی لہذا سونے سے پہلے اپنے ذہن کو تمام تر فکروں سے آزاد کرنے کی کوشش کریں ۔

7۔ پروٹین شیک پئیں

سونے سے قبل پروٹین شیک کا استعمال میٹابولزم کو بہتر بناتا ہے ۔ ریسرچ کے مطابق خالی پیٹ کے مقابلے اگر سونے سے قبل 30گرام تک اسنیک جیسے پروٹین شیک پیا جائے تو اگلی صبح میٹابولزم زیادہ اچھا رہے گا

8۔کمرے میں ٹھنڈک کا انتظام

نئی تحقیق کے مطابق سوتے ہوئے اے سی چلانے یا کمرے کو ٹھنڈا کرنے سے سوتے ہوئے چربی گھلنے کا عمل تیز ہو جاتا ہے ۔ ٹھنڈ میں جسم میں موجود فیٹس جسم کر گرم رکھنے کے لئے استعمال ہو جاتے ہیں جس سے وزن کم ہونے لگتا ہے ۔

مزید جانئے :خواتین میں موٹاپے اوردبلے پن کی وجوہات

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...