ماہواری یا حیض وقت پہ نہ ہوں تو ۔۔۔

101,104

1۔ ایسپرین کا استعمال

اگر پیریڈ یا ماہواری کا پہلا دن نکل جائے تو دو ایسپرین آدھا کپ پانی میں گھولیں ۔ اس میں آدھا چمچ چینی اور آدھا چمچ شہد شامل کریں ۔ اسے باقائدگی سے پئیں

2۔ وٹامن سی لیں

وٹامن سی جسم میں ایسٹروجن پیدا کرتا ہے جس سے بلیڈنگ شروع ہونے میں مدد ملتی ہے ۔ آپ وٹامن سی کی سپلیمنٹس بھی استعمال کر سکتی ہیں ۔ یا اورینج، لیمبو کا استعمال بھی بڑھا سکتی ہیں ۔

3۔ ڈائٹ میں تبدیلی

اپنی روز مرہ کی غذا میں تبدیلی لانے کی کوشش کریں۔ نمک کم سے کم لیں ۔ اس میں موجود سوڈیم جسم کو پھلا تا ہے اور حیض ہونے سے روکتا ہے ۔ کیروٹین سے بھرپور غذائیں پالک، آڑو، گاجر ، پپیتے اور انڈے زیادہ کھائیں ۔ اس کے علاوہ ایک چھوٹا چمچ گڑ کا پاؤڈر اور آدھا چھوٹا چمچ ہلدی ایک گلاس پانی میں ملا کر ہفتہ میں ایک دو بار پئیں ۔

4۔ گرم پانی استعمال کریں

جتنا ممکن ہو گرم پانی پئیں۔ گرم پانی کی بوتل سے پیٹ کے نچلے حصے کی سکائی کریں ۔ باتھ ٹب میں گرم پانی بھر کر آدھے گھنٹے روزآنہ بیٹھیں ۔

5۔ ورزش کریں

چند ورزشیں حیض یا ماہواری کو معمول پر لانے کے لیے بے حد مفید ہیں جیسے اسپاٹ جاگنگ، سٹ اپس اور لیٹ کر سائیکل چلانا وغیرہ۔

6۔ اسٹریس کنٹرول کریں

ذہنی دباؤ کی وجہ سے ماہواری میں تکلیف اور بے قائدگی بڑھ جاتی ہے ۔ اسٹریس کنٹرول کرنے کے لیے سانس کی ورزشیں اور باقائدگی سے چہل قدمی ضروری ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...