اچھی نیند کے لیے 8منٹ کا یوگا

3,715

نیند نہ آنا ان دنوں ایک بڑا عام سا مسئلہ ہے جو ہر عمر کے افراد کو لاحق رہتا ہے ۔ کام کی فکر یا پڑھائی کا بوجھ آپ کی نیند کے آڑے آجاتا ہے ۔ یوگا ذہن کو پر سکون کرنے اور اچھی نیند پانے کا بہترین طریقہ ہے ۔ اس سے جسم و ذہن ہم آہنگ ہو جاتے ہیں ۔ اس ورزش کی اچھی بات یہ ہے کہ اس کے لیے آپ کو اپنے بیڈ سے اٹھنے کی ضرورت نہیں بلکہ آپ ایک ہی جگہ بیٹھے بیٹھیبھی ان آسان یوگا آسن کو کرکہ پر سکون اور خوشگوار نیند حاصل کرسکتے ہیں ۔

سر نیچے ٹانگیں اوپر

*دیوار کے سامنے منہ کرکہ تقریباًچھ انچ کے فاصلے پر بیٹھ جائیں ۔
*لیٹ کر اپنی ٹانگیں دیوار تک لے جائیں ۔
*اگر مشکل ہو تو دیوار سے تھوڑا اور قریب ہوجائیں ۔ ہاتھوں کو بیڈ پر رکھ دیں ۔
*اب ہلکے ہلکے سانس اندر کھینچیں اور باہر نکالیں۔ اپنی کمراور ٹانگوں پر کھنچاؤکو محسوس کریں ۔

جسم کو موڑنا

*ٹانگیں موڑ کر بیٹھ جائیں ۔ دائیں ہاتھ کو بائیں گھٹنے پر رکھ دیں اور بائیں ہاتھ کو پیچھے کی طرف بیڈ پر رکھ دیں ۔
*اب جسم کے اوپری حصے کو دائیں جانب گھمائیں ۔
*ساتھ ہی آنکھوں کو بھی دائیں طرف لے جائیں اور اپنے کندھے کو دیکھیں ۔
* لمبی سانسیں لیں اور پھر جسم کو سیدھا کر لیں ۔ ایسا ہی بائیں جانب بھی کریں ۔

ڈائمنڈ اسٹریچ

*سیدھی لیٹ جائیں اور گھٹنوں کو موڑ کر پاؤں کے تلوں کو ملا لیں ۔
*اگر زیادہ زور لگانا پڑے تو گھٹنوں کے نیچے ایک ایک تکیہ رکھ لیں ۔
*ہاتھوں کو پھیلا کر بیڈ پر رکھ لیں ۔
*تھوڑی دیر بعد پاؤں سیدھے کرلیں۔ پھر یہ عمل دہرائیں ۔

بچے کا پوز

*گھٹنوں کو موڑ کر بیٹھیں اور پھر سر کے بل لیٹ جائیں۔
*پاؤں کو جوڑے رکھیں پھر گھٹنوں کو کھولیں ۔
*ہاتھ آگے کی طرف سیدھے بیڈ پر رکھ دیں ۔
*اب اسی پوزیشن میں لمبی لمبی سانسیں لیں ۔

راک اینڈ رول

*لیٹ جائیں اور ایڑھیاں بیڈپر رکھ دیں ۔
*اب ہاتھوں سے گھٹنوں کو پکڑیں اور جسم کے اوپری حصے کو گھٹنوں تک لے جانے کی کوشش کریں ۔
*اس طرح اٹھنے کی کوشش کریں اور سانس اندر کھینچیں۔
*پھر پیچھے جاتے ہوئے سانس چھوڑیں ۔
*اس عمل کو ایک منٹ تک جاری رکھیں ۔


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...