موسم گرما میں ہائیڈریٹڈ رہیں

259

موسم گرما آنے ہی والاہے ۔ گرمیوں کے موسم میں سب سے ضروری پانی ہوتا ہے ۔ پانی سے جسم چست و توانا رہتا ہے ۔ جسم کے لیے سب سے ضروری غذائی اجز پانی ہے ۔ ہمارے جسم کا ایک بڑا حصہ پانی سے بنا ہے ۔ پانی کے جسم میں کئی مقاصد ہوتے ہیںجن میں جسم کے درجہ حرارت کو نارمل رکھنا، فاضل اجزا کو خارج کرنا اور خلیوں تک آکسیجن پہنچانا شامل ہے ۔ یہ ہی وجہ ہے کہ جسم کو اگر ضرورت کے مطابق پانی نہ ملے تو تو انسان تھکا ہوا، کمزور اورمزاج میں چڑچڑاہٹ محسوس کرنے لگتا ہے ۔ جسم میں پانی کی کمی نہ ہونے کے لیے ان تجاویز پر عمل کرنا ضروری ہے:

1 ۔دن میں کم از کم دس سے چودہ گلاس پانی ضرور پئیں۔
2 ۔ورزش سے پہلے سگریٹ نوشی سے پرہیز کریں۔
3 ۔پانی کے ساتھ ساتھ دیگر سیال بھی اپنی غذامیں شامل رکھیں جیسے کہ تازہ پھلوں سے بنے مشروبات، سوپ اور سبز چائے وغیرہ۔ چائے اور کافی اعتدال میں رہ کر پئیں ۔ کیفین کا حد سے زیادہ استعمال بھی ڈی ہائیڈریشن کی وجہ بن سکتا ہے ۔
4 ۔پھل اور سبزیاں ضرور کھائیں تاکہ جسم کو توانائی اور غذائیت سہی مقدار میں ملتی رہے ۔خاص طور سے ایسے پھل اور سبزیاں جو جسم میں پانی کی کمی کو پورا کریں ۔
5 ۔جب آپ ورزش کرتے ہیں تو آپ کی پانی کی ضرورت اور بھی بڑھ جاتی ہے ۔ ورزش کرنے کے بعد ایک گلاس تازہ پھل کے جوس کا ضرور پئیں ۔ دوڑ لگاتے ہوئے اپنے ساتھ ایک پانی کی بوتل رکھیں۔
6 ۔جسم میں پانی کی کمی کی کئی علامات ہوتی ہیں ۔ مثال کے طور پر اگر آپ صبح اٹھ کر فوری باتھ روم کی طرف دوڑ نہیں لگاتے اس کا مطلب آپ نے ضرورت کے مطابق پانی نہیں پیا۔ اس کے علاوہ پیشاب کے رنگ سے بھی جسم میں پانی کی مقدار کا معلوم ہوتا ہے ۔ اگر پیشاب کا رنگ ہلکا زرد ہے تو مطلب آپ کے جسم میں پانی کی مقدار متوازن ہے اگر رنگ گہرا ہونے لگے تو زیادہ پانی پینا شروع کردیں ۔

پانی کی ضرورت کو مندرجہ ذیل غذاﺅں سے بھی پورا کیا جاسکتا ہے :

تربوز

تربوز میں 92فیصد پانی ہوتا ہے ۔ اس کے علاوہ اس میں موجود نمک، کیلشیم اور میگنیشیم اسے پانی کی کمی پوری کرنے کے لیے بہترین غذا بنا تے ہیں ۔ ساتھ ہی تربوز سے پوٹاشیم، وٹامن اے اور وٹامن سی بھی حاصل ہوتا ہے ۔

اسٹرابیریز

کیک کے بغیربھی اسٹرابیری آپ کی میٹھے کی طلب کو پورا کرسکتی ہے ۔ ا س کے علاوہ یہ جسم کی پانی کی ضرورت کو بھی پورا کرتی ہے ۔ اسے کئی طریقوں سے استعمال کیاجا سکتا ہے ۔ سلاد، اسموتھی، شیک ، کسٹرد۔ غرض یہ ہر کھانے میں شامل ہوکر اس کی خوبصورتی، رنگت اور غذائیت کو اور بھی بڑھا دیتی ہے۔

کھیرا

کھیرا بنیادی طور پر پانی پر مشتمل ہے۔یہ سوڈیم اور دیگر معدنیات کے ساتھ ساتھ کیلشیئم اور میگنیشئم سے بھی بھرپور ہے ۔ اسے پانی والی غذاﺅں میں بہترین غذا تصور کیا جاتا ہے ۔ کھیرے میں 96فیصد پانی موجود ہوتا ہے ۔

دہی

حیرت انگیز طور پر صرف پھل اور سبزیاں نہیں بلکہ دہی میں بھی پانی کثیر تعداد میں موجو دہوتا ہے ۔ دہی کھانے والوں کو کافی دیر تک پیاس محسوس نہیں ہوتی۔ جن لوگوں کو روزے رکھنا مشکل لگتے ہوں یا جلدی پیاس لگنے لگ جاتی ہو ان کو چاہیے کہ سحری میں ایک کپ دہی کا پی لیں۔پورا دن تازہ دم رہیں گے ۔

ٹماٹر

ٹماٹر 95فی صد پانی پر مشتمل ہوتے ہیں ۔ پانی اور فائبر سے بھرپور یہ پھل کیلریز نہیں بڑھاتا لہذا ٹماٹر کھانے سے جسم پھولنے کے بجائے اسے ضرور ی طاقت اور غذائیت ملتی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...