انناس بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے مفید !

1,841

انناس گرم مر طوب آب و ہوا کے ایک پودے ’’انناس انناس ‘‘ کا پھل ہے۔ انگریزی میں اسے پائن ایپل کہتے ہیں۔ انناس کا اصل وطن جنوبی امریکہ ہے۔ پرُ تگالی بہت سی فصلوں اور پھلوں کی طرح اسے بھی دوسرے ملکوں میں لے گئے۔ اب اس کی کاشت دُنیاکے بیشتر ملکوں میں ہوتی ہے۔ ہر ملک میں لوگ اسے بڑی رغبت اور شوق سے کھاتے ہیں۔ اسکی اپنی ایک خاص خوشبو ہے، ذائقہ ہے۔ انناس دیکھنے میں بھی بہت خوبصورت ہوتا ہے۔ پاکستان میں چونکہ اس کی کاشت برائے نام اور تجرباتی مراحل میں ہے۔ اس لیے یہ زیادہ تر باہر کے ممالک سے منگوایا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ یہ مہنگا بھی ہے۔

انناس کا ذائقہ ترشی مائل شیریں ہوتا ہے۔ اس کے مربے، جوس اور جام بہت پسند کئے جاتے ہیں اس میں کئی معدنی اجزاء اور حیاتین ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس کا شمار قوت بخش پھلوں میں ہوتا ہے۔ اس میں کلوربن خاصی مقدار میں ہوتی ہے۔ جو کھانا ہضم کرنے میں نہایت معاوت ثابت ہوتی ہے۔

خاص طور پر طمیات بڑی آسانی کے ساتھ ہضم ہوتے ہیں۔جسم میں موجود مختلف مضر صحت گلٹیوں کے خاتمے کے لیے بھی انناس بہت مفید ہوتا ہے۔ بعض لوگوں کے گلے ایک تھائیرائیڈ نامی غدود کے بڑھ جانے کے باعث پھول جاتے ہیں۔ جس سے کھانے کی نالی انتہائی تنگ ہو جاتی ہے اور بعض کے لیئے کچھ کھانا پینا بہت مشکل ہوجاتا ہے۔ یہ تکلیف فوطر یا گلہڑ کہلاتی ہے۔

اسکی وجہ آیوڈین کی کمی ہوتی ہے۔ انناس اس مرض میں نہایت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ اس کے استعمال سے نالیوں کی سوجن کم ہوجاتی ہے۔انناس کھانے سے بلڈ پریشر زیادہ نہیں بڑھتا اور گھٹیا یعنی جوڑوں کے درد میں بے حد مفید ثابت ہوتا ہے۔ جسم میں رسولیاں ہوں تو انناس کا باقاعدہ استعمال انہیں ختم کرسکتا ہے۔ انناس گردوں اور شانوں کی تکلیف کے لیے بھی بہت مفید ہے۔

انناس کھانے سے پیشاب کھل کر آتا ہے جس سے جسم میں موجود مضر صحت مادے، پتھریاں وغیرہ خارج ہوجاتی ہیں۔ یرقان میں انناس انتہائی فائدہ دیتا ہے۔ تاثیر میں یہ سردترہے۔ اس کی مٹھاس میں ہلکی سی ترشی ہوتی ہے۔

انناس کارنگ باہر سے سرخ اور اندر سے زرد ہوتا ہے۔ پکے ہوئے انناس میں وٹامن سی بکثرت پائے جاتے ہیں اس لیئے مانع سکروی ہے۔ کچا انناس زیادہ مقدارمیں مقط حمل ہے۔ کمزور افراد اگر اس کاباقاعدہ استعمال کریں تو یہ فربہ (موٹے) ہوسکتے ہیں۔ اس سے دل و دماغ کو بھی بہت طاقت ملتی ہے۔ اگر طبیعت گھبرارہی ہو۔ کام میں دل نہ لگ رہا ہو۔ ایسی صورت میں انناس طبیعت کو شگفتہ کردیتا ہے۔ اگر پیاس بہت زیادہ لگ رہی ہو یا پانی زیادہ پی کر پیٹ پھول گیا ہو تو ایسی صورت میں انناس کا کھانا بہت مفید ثابت ہوتا ہے۔ انناس کی ایک خوبی یہ بھی ہے کہ پیاس کی شدت کو کم کرتا ہے اور خفقان کے مرض میں بھی بہت مفید ہے۔

اس پھل کے کچھ مضر اثرات بھی ہیں۔ مثلاً اسکے کھانے سے بلغم زیادہ آتا ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ یہ کھانسی اور زکاوغیرہ میں بھی بہت مفید سمجھا جاتا ہے کم مقدار میں کھانے سے اس کے مضر اثرات کم ہوجاتے ہیں۔

100گرام انناس کے غذائی اجزاء
وٹامن اے 130 بین الاقوامی یونٹ
تھایا سیا 0.08 ملی گرام
رائبوفلادین 0.020 ملی گرام
تایاسین 0.2 ملی گرام
وٹامن سی 24 ملی گرام
پروٹین 0.4 ملی گرام
حرارے 52 ملی گرام
نشاستہ 13.7 ملی گرام
کیلشیم 16 ملی گرام
فولاد 0.3 ملی گرام
فاسفورس 11ملی گرام

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...