غذائیت سے بھرپورچیری کے فوائد

2,598

چیری بہت ہی کم آنے والا لیکن مزیدار اور طاقت سے بھرپور پھل ہے اینٹی آکسیڈنٹ سے مالامال ہے جو صحت کے لئے بہت مفید ہے۔ مہنگا پھل ہے لیکن غذائیت کے اعتبار سے اگر آپ دیکھیں تو یہ ایک بھر پور پھل ہے جسے اگر زیادہ نہیں تو کم ہی آپ ضرور کھائیں۔چیری میں کیلوریز بہت کم ہوتی ہیں کاربوہائیڈریٹ،شوگر،فائبر،فیٹ،پروٹین،وٹامنز(بیٹاکیروٹین،وٹامن اے،تھیامن بی،ربوفلیون،وٹامن بی،وٹامن سی، وٹامن کے)منرلز(کیلشیم،آئرن،میگنیشیم،میگنیز،فاسفورس،پوٹاشیم ،سوڈیم،زنک) سے بھرپور پھل ہے جو آپکو مختلف جسمانی بیماریوں سے بچاکر قوت بخشتاہے۔

ہر موسم میں آنے والا پھل چاہے تھوڑا ہی سہی لیکن کھائیں ضرور تاکہ اس کی افادیت سے فائدہ اٹھا سکیں۔جو آسانی سے لے سکتے ہیں وہ اسے بعد میں استعمال کرنے کے لئے فریز کرسکتے ہیں یا ڈرائے کرکے بھی رکھ سکتے ہیں اسے خالی کھائیں یافروٹ کاکٹیل یا فروٹ سیلڈ بنائیںیا ڈیزرٹ میں استعمال کریں۔

چیری کے فوائد

وٹامنز اور منرلزسے بھرپور چیری اچھی صحت کی برقراری کیلئے ضروری ہے چیری میں موجود مرکبات آپکی صحت کو بہتر بنانے میں اہم کردار اداکرتے ہیں۔
۱۔اینٹی انفلیمنٹری خصوصیات کے باعث دل کی بیماریوں کے خطرات کو کم کرتی ہے۔
۲۔اسٹڈیز کے مطابق اینٹی آکسیڈنٹ کے باعث کینسر سے بچاتی ہے۔
۳۔میلاٹونن کا اچھا ذریعہ ہے ،انسومنیا کے مریض اس سے مستفید ہوسکتے ہیں۔
۴۔خون کی کمی دور کرتی ہے۔حاملہ خواتین کیلئے چیری کھانا بہت مفید ثابت ہوتاہے۔
۵۔دن میں دوبار استعمال کریں جوڑوں کے درد میں بہترین پھل ہے،پٹھوں کی سوجن اور درد کو کم کر سکتی ہے۔
۶۔دیگر پھلوں کے مقابلے میں چیری میں گلیسیمک انڈیکس کم ہوتاہے اسی لئے ذیابیطس کے مریضوں کیلئے چیری مفید ہے۔
۷۔اینٹی آکسیڈنٹ سے بھرپور ہونے کے باعث میموری میں اضافہ کا باعث ہے۔
۸۔پیٹ کی اضافی چربی کو ختم کرتی ہے۔
۹۔دل کی بیماریاں،کولیسٹرول،بلڈپریشر،اور ذیابیطس کے خطرے کو کم کرتی ہے۔
۱۰۔اسمیں موجود اینٹی آکسیڈنٹ جسم کو فری ریڈیکلز سے بچاتاہے۔
۱۱۔روزانہ ایک گلاس چیری کا جوس عمر بڑھنے کے عمل کو سست کرتاہے۔
۱۲۔جلد کے مختلف مسائل کے حل کے لئے چیری کھانا مفید ہے۔
۱۳۔پوٹاشیم سے مالامال ہے اسی لئے دل کی شرح اور بلڈ پریشر کنٹرول کرنے میں مددگار ہے ۔
۱۴۔ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ کم کرتاہے اور برے کولیسٹرول کو کم کرنے میں مددکرتی ہے۔
۱۵۔گھٹیاکے خطرے کو کم کرتی ہے۔
۱۶۔چیری بڑی آنت کے کینسر سے بچاتی ہے ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...