چیزکے بارے میں وہ سب کچھ جو آ پ نہیں جانتے

12,864

یہ بات مشہور ہے کہ نیدرلینڈز جسے ہالینڈ بھی کہتے ہیں،وہاں کے لوگ پنیر بہت زیادہ کھاتے ہیں اور یہ قوم اس وقت دنیا کی قدآور ترین قوم بن چکی ہے۔تو کیا پنیریا چیز کھانے اور لمبے قد کے درمیان کوئی تعلق ہے؟ایک مصنف نے اس بات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ کس طرح دنیا کے سب سے لمبے لوگوں نے پنیر کا دانشمندی سے استعمال کیا اور قابل رشک صحت کے مالک بن گئے۔

بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق دودھ،دہی اور پنیر جیسی غذائیں ڈچ قوم کی روزمرّہ خوراک ہی نہیں ہے بلکہ ان کے لیے یہ غذائیں زندگی میں سانس کی اہمیت رکھتے ہیں۔سینکڑوں سال تک زیر سمندر رہنے والی زمین کو جب نیدرلینڈز کے لوگوں نے پانی سے آزاد کروایا تو یہ ہری بھری گھاس کی پیداوار کے لیے بہت زرخیز ثابت ہوئی۔اور اس کی وجہ سے ہزاروں،لاکھوں مویشی پالے گئے۔یہاں دودھ بہت عام ہوگیا۔اتنا عام کہ پینے کا صاف پانی کی نسبت دودھ زیادہ آسانی سے دستیاب تھا۔جو دودھ پینے سے زائد تھا اس سے دہی اور چیز بنایا جائے لگا۔اور یوں ڈچ لوگوں میں پنیرکی مقبولیت اور عام استعمال کا آغاز ہوا۔

فوائد:

بین الاقوامی ماہرین نے اپنی تحقیق میں دعویٰ کیا کہ چیزکا باقاعدہ استعمال وزن کم کرنے میں معاون ثابت ہوسکتا ہے۔
چیزمیں صحت کے لیے مفید فیٹی ایسڈ ‘بیوٹاریڈ’ پایا جاتاہیجو جسم میں توانائی پیدا کرتا ہے۔جس سے موٹاپے میں کمی کے لیے مدد ملتی ہے۔
لندن کی تحقیق کے مطابق دانتوں کی حفاظت سے متعلق اکثر لوگ پریشان رہتے ہیں لیکن اب پریشانی دور بھگائیے۔اور پنیر کھائیں۔ایک ریسرچ کے مطابق پنیرمیں جراثیم کش اجزاء پائے جاتے ہیں۔

چیز کو محفوظ کرنے کا طریقہ:

چیز کو مختلف طریقوں سے محفوظ کر کے اسے قابلِ استعمال بنایا جاتا ہے۔
1:عام طور پر چیزکو کسی ورقی غلاف میں بند کرکے فریج میں رکھا جاتاہے۔جس سے یہ تقریبا ایک ہفتہ تک کے لیے استعمال میں لانے کے قابل رہ سکتاہے۔
2:اگر آپ چیزکو سالن میں استعمال کرنا چاہیں تو آپ چیزکی کیوبز کوتیل میں ڈیپ فرائی کر کے بھی سالن کے ذائقہ میں مزید اضافہ کر سکتے ہیں۔اور ان کیوبز کو پلاسٹک کے زپ لاک بیگز میں ڈال کر محفوظ کر سکتے ہیں۔
3:چیز کو لمبے عرصے تک محفوظ کرنے کے لیے یہ طریقہ بھی کارآمد ہے کہ اگراس کو سرکہ والے پیپر ٹاول میں لپیٹ کر پلاسٹک کے بیگ میں ڈال کر رکھ دیں تو بھی اس کو باآسانی سے محفوظ کیا جا سکتا ہے۔کیونکہ سرکہ چیزکوپھپوندی لگنے سے بچاتا ہے اور ایسے چیزدیر تک تازہ رہ سکتا ہے۔
4:چیز کا بہترین ذائقہ (Taste) پانے کے لیے اس بات کا خیال رکھنا ہے کہ اس کے پیک کو کھولنے کے بعد ایک ہفتے میں چیزاستعمال کر لیں۔
5:فرائی کی ہوئی چیزکو محفوظ کرنے کے لیے یہ حربہ بھی اپنایا جاسکتا ہے کہ چیزکو اُبلے ہوئے پانی میں چند منٹوں کے لیے رہنے دیں،اس سے اس کی نرمی بھی برقرار رہے گی۔

پنیر سوپ:

اجزاء:

پنیریعنی چیز۔۔۔۔۔۔۔سوگرام
مونگ کی دھلی دال۔۔۔۔۔۔۔ایک کھانے کا چمچ
مکھن۔۔۔۔۔۔چار چائے کے چمچ
پانی۔۔۔۔۔۔دوگلاس
نمک۔۔۔۔۔۔حسبِ ذائقہ
کالی مرچ۔۔۔۔حسبِ ذائقہ

ترکیب:

دال اور کدوکش کیے ہوئے چیزکو اکھٹا پکائیں۔حتی کہ وہ اچھی طرح سے مکس ہو جائے پھر اس میں مکھن ،نمک اور کالی مرچ ڈال دیں۔اور اُبالیں حتی کہ گاڑھا ہو جائے چیز کے کیوبز گارنش کر کے گرما گرم سرو کریں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...