روزمیری کی خصوصیات اور فوائد

2,480

روزمیری سدا بہار جھاڑی ہے جس کے پتے لمبے پتلے اور خوشبودار ہوتے ہیں جو گرم اور معتدل موسم میں کھلتے ہیں اور لکڑی کی ایک بڑی جھاڑی پر اس کے پھول اگتے ہیں، یہ طاقتور ہرب دیکھنے میں بے انتہا خوبصورت ہوتا ہے اس چھوٹے نیلے رنگ کے پھول دل کو بہت بھاتے ہیں، روزمیری کے بے شمار فوائد ہیں آپ صرف اس کے پھول کو انگلی سے رگڑیں اور پھر اسے سونگھیں آپ کے سانس مہک جائے گی اور ایک انتہائی خوشگوار احساس پیدا ہوگا، روزمیری صحت کے لئے بھی بے شمار فوائد ہیں کچھ ذائقے اس کے نسل در نسل منتقل ہوتے چلے آرہے ہیں اور کچھ سائنسی طور پر دریافت کئے گئے ہیں قدرتی جڑی بوٹی یا Herb ہونے کے ناطے روز میری کو دیگر Herb پر فوقیت حاصل ہے یہ خدا کا ایک ایسا تحفہ ہے جس کے بغیر آپ کا گھر ادھورا ہے۔

روزمیری چھوٹی چھوٹی جھاڑیوں پر اُگتی ہے جو بعد میں لمبے لکڑی کے تنے میں تبدیل ہوجاتی ہیں اس کا تعلق Labiatae فیملی سے ہے جو کہ پودینہ کی فیملی میں کہلاتی ہے۔

مختلف طریقوں سے استعمال

*روزمیری کی ایکسٹرا کونپل یا شاخ کو اولیو آئل میں شامل کرکے اس کا ذائقہ بڑھایا جاسکتا ہے۔
*مکھن میں اچھی طرح مکس کر کے سلائس پر لگاکر سینڈوچ بنایا جاسکتا ہے چاہیں تو اس میں چکن کے چند ٹکڑے بھی شامل کرلیں۔
*روزمیری کی چھوٹی چھوٹی شاخوں کو مزید باریک کاٹ کر اسے دہی میں شامل کرکے کریمی سینڈوچ اسپریڈ تیار کی جاسکتا ہے۔
*چکن کو میری نیٹ کرتے وقت اس میں چند روز میری شامل کرلیں، ڈش کا ذائقہ دو چند ہوجائے گا۔
*گوشت یا چکن کو ہلکا فرائی کرنے کے دوران چند کونپل روزمیری کی شامل کی جاسکتی ہیں۔
*روسٹ کی جانے والی سبزیوں میں اس کی موجودگی سبزیوں کے ذائقہ کو منفرد اور مزے دار بناتی ہے۔
*گوبھی اور آلو کی مکس سبزی فرائی میں روز میری اشتہا ء بڑھاتی ہے۔
*اسے چکن، بھیڑ، بکرے اور گائے کے گوشت میں بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔
*کسی بھی قسم کے سوپ اور پاستا میں روز میری کی چند شاخیں یا کونپل ڈالنے سے ان کے ذائقہ میں اضافہ ہوتا ہے۔
*روز میری کو اپنے کھانوں کا حصہ بنانے سے پہلے چند باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے کسی بھی ڈش میں روز میری شامل کرنے سے پہلے ضروری ہے کہ روزمیری تازہ، گرے، گرین رنگ کی شاخوں اور کونپلوں سے مزین ہو جو نرم لچکیلا اور آسانی سے مڑجانے والا ہو اس میں لکڑی یا سختی نہ ہو۔
*روزمیری کے سوئیوں جیسے دکھنے والے پتوں کا رنگ پیلا یا زرد ہرگز نہیں ہونا چاہیے اور نہ ہی آسانی سے گرتے ہوں۔
*پتوں اور ڈنڈیوں کے کناروں کی سیاہی مائل سرمئی رنگت نہیں ہونی چاہیے اس سے کھانوں کا ذائقہ خراب ہوجاتا ہے۔
*روزمیری کو تیز، اسپائسی اور خوشبو دار ہونا چاہیے۔
*اگر آپ اسے فوری طور پر استعمال نہیں کرنا چاہتے تب روز میری کی بنڈل شاخوں کو بھیگے ہوئے پیپر ٹاول میں ہلکے سے لپیٹ کر ریفریجریٹر میں رکھ دیں، اس طرح تین سے پانچ دن تک فریش رہ سکتے ہیں۔
*روزمیری کی شاخوں یا پتوں کو استعمال کرنے سے پہلے ضرور دھوئیں۔
*تراکیب کی ضرورت کے مطابق ان شاخوں یا کونپلوں کو چوپ بھی کیا جاسکتا ہے۔
*چوپ کرنے کیلئے تیز دھار والی چھری اور کٹنگ بورڈ کا استعمال کرنا ضروری ہے۔
*روزمیری کو کاٹنے سے پہلے دھوئیں اور دھونے کے بعد اسے پیپر ٹاول سے خشک کرلیں۔
*ایک وقت میں ایک سے زیادہ بنڈل نہ کاٹیں بلکہ الگ الگ کرکے کٹنگ کرنا بہتر ہے۔

بالوں اور جلد کے لئے مفید

*روزمیری آئل بالوں اور اسکن کیلئے کسی طرح مفید ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ اس میں وافر مقدار میں آئرن، کیلشیم، وٹامنز اور اینٹی آکسیڈینٹ پائے جاتے ہیں اس لیے یہ اسکن اور بالوں کیلئے بھی مفید ثابت ہوتا ہے یہ کئی اقسام میں دستیاب ہے جیسے اس کا عرق، آئل اور Rosemarinic ایسڈ وغیرہ بہت ساری جلدی مسائل میں فائدہ پہنچاتے ہیں اس سے کلینرز، صابن، فیس ماسک، ٹونر اور کریم یا لوشن وغیرہ کاکام بھی لیا جاسکتا ہے۔
*روز میری میں کیونکہ اینٹی آکسیڈینٹ کی صلاحیت پائی جاتی ہے تو اس کا آئل چہرے پر عمر کے اثرات کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے اس کے علاوہ ڈھیلی اور لٹکی ہوئی اسکن کو ٹائٹ کرنے اور اسے فریش بنانے میں روزمیری آئل سے بہتر کوئی دوسرا ہرب نہیں اس کے ساتھ ساتھ اس کے تیل کے مساج سے ایسے خلیات یا سیل پیدا ہوتے ہیں جو چہرے پر لائین اور جھریوں کو پیدا ہونے اور بڑھنے سے روکتے ہیں۔
*روزمیری میں اینٹی بایوٹک کی صلاحیت بھی موجود ہے اس لئے یہ ہرب چہرے پر ہونے والے کسی بھی قسم کی ایکنی کے لئے فائدہ مند رہتا ہے نہ صرف یہ بلکہ آئلی اسکن کے لئے بھی اس سے بہتر کچھ نہیں، روزمیری آئل کا مساج چہرے پر کرنے سے اسکن پر ہر قسم کے نشانات(سیاہ اسپاٹ، جلنے کے نشان، دانوں کے گہرے اور مدھم داغ وغیرہ) کا مکمل خاتمہ ہوجاتا ہے اور چہرے کی جلد صاف شفاف ہوجاتی ہے، اور ساتھ ہی رنگت بھی نکھرتی چلی جاتی ہے۔
*روزمیری میں کیونکہ اینٹی انفلیمٹری کی صلاحیت بھی باقی رہ جاتی ہے جس سے چہرے یا جسم کے کسی حصہ پر ہونے والی سوجن اور سرخی کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے اس کے علاوہ آنکھوں کے گرد پھول یا سوج جانے والے حلقوں کیلئے بھی کیلئے سودمند ہے اس کے علاوہ اپنی بھرپور میڈیسن کوالٹی کی وجہ سے روزمیری انفیکشن الرجی اور کسی بھی قسم کے ایگزیما میں بھی آرام پہنچاتا ہے۔
*چہرے کی حفاظت اور تازگی کے لئے روزمیری اور کھیرے کا ماسک بہترین ثابت ہوتا ہے اس ماسک کی تیاری کیلئے آپ کو مندرجہ ذیل اشیاء درکار ہوں گی، ایک کھیرے کا چھلکا اتار کر اس کا جوس نکال لیں اس میں ایک ٹیبل اسپون روزمیری ایسینشل آئل شامل کرلیں ساتھ ہی ایک انڈے کی سفیدی مکس کرکے اچھی طرح مکسچر تیار کرلیں اس فیس ماسک کو پندرہ منٹ کیلئے چہرے اور گردن پر لگائیں اور پھر ٹھنڈے پانی سے دھو ڈالیں۔
*روزمیری آئل کو بغیر کسی دوسری چیز کی آمیزش کے کاٹن بال کی مدد سے براہ راست بھی چہرے پر اپلائی کیا جاسکتا ہے۔ پندرہ منٹ تک اسے چہرے میں جذب ہونے تک لگارہنے دیں۔
*روزمیری آئل کو پانی میں شامل کرکے نہار منہ غرارے کرنے سے منہ اور سانس کی ناخوشگوار مہک ختم ہوجاتی ہے ۔
روزمیری سے بہتر کوئی پرفیوم اور باڈی اسپرے ثابت نہیں ہوسکتا کیونکہ اس کی دلفریب خوشبو دل و دماغ کو معطر رکھتی ہے سیب کے سرکہ میں روز میری آئل شامل کرکے کاٹن بال کی مدد سے Under Arm لگائیں پورا دن خوشگوار مہک آپ کا احاطہ کئے رہے گی۔
روزمیری آئل حیرت انگیز طور پر بالوں کی افزائش کیلئے بھی بہترین ہرب ہے اس کے استعمال سے بال جادوئی انداز میں تیزی سے بڑھنے لگتے ہیں، چار کپ پانی ابال کر اس میں روز میری آئل اور چند شاخیں ڈال دیں ٹھنڈا ہونے کے بعد اس پانی سے بالوں کو دھولیں اور شیمپوکرلیں یہ بالوں میں کنڈیشنر کا بھی کام دے گا اور اس سے بالوں میں چمک آنے کے ساتھ خشکی بھی ختم ہوجائے گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...